تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
شاکر امی بہتر ہیں الحمداللہ۔ صرف سر درد کی شکایت کرتی ہیں جس کے لیے ڈاکٹرز نے ہر چار گھنٹے بعد دردکش ادویات بدل بدل کر دینے کو کہا ہے۔ ویسے الحمداللہ فالج یا اس قسم کا کوئی مسئلہ یا پیچیدگی نہیں ہوئي تاہم اس کا خطرہ موجود ہے اسی لیے سرجری کی تجویز ہے۔
میرے ماموں کراچی میں سول ہاسپٹل میں ہوتے ہیں اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے ہیں۔
پاکستان کے بہترین نیورولوجسٹ ڈاکٹر اسمعیل کھتری میرے ماموں کے ذاتی دوست ہیں اوریہیں اسلام آباد ہوتے ہیں اور والدہ انہیں کے پاس زیر علاج ہیں۔ اس سارے بحران میں ہم تینوں کا مسلسل رابطہ رہا وگرنہ مجھ جیسا احمق آدمی کمپیوٹرز سے آگے زیادہ کچھ جانتا نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
آپ تمام احباب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے بہت بہت شکریہ۔ فردا فردا ابھی تو شاید سب کو جواب نہ دے پاؤں۔
منگل کے روز سرجری ہے اللہ سے دعا ہے کہ خیریت سے انجام پا جائے
آمین ثم آمین۔




بھانجے سرجری ہوجائے تو میں منگل کی شام کو کال کروں گی نمبر دیکھکر ، اٹھا لیجئے گا ، میں خیریت پوچھنے کو کروں گی ۔ منگل یا بدھ کو ۔

ہم سب کی دعائیں ہیں ،
 

محسن حجازی

محفلین
بھانجے سرجری ہوجائے تو میں منگل کی شام کو کال کروں گی نمبر دیکھکر ، اٹھا لیجئے گا ، میں خیریت پوچھنے کو کروں گی ۔ منگل یا بدھ کو ۔

ہم سب کی دعائیں ہیں ،

ماسی پہلے کبھی نمبر دیکھے بغیر اٹھایا؟ :grin:
اچھا میری وہ والی خالہ جن کا آپ سے ذکر کیا تھا، انگلینڈ سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ فون پر میری ان سے بات ہوئی تھی پھر ان کا لاہور پر اس کے بعد اسلام آباد کا ارادہ ہے۔ میں آپ کو اس بارے میں بھی بتاؤں گا بلکہ 'ٹاکرا' کروا دوں گا :grin:
 

تیشہ

محفلین
ماسی پہلے کبھی نمبر دیکھے بغیر اٹھایا؟ :grin:
اچھا میری وہ والی خالہ جن کا آپ سے ذکر کیا تھا، انگلینڈ سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ فون پر میری ان سے بات ہوئی تھی پھر ان کا لاہور پر اس کے بعد اسلام آباد کا ارادہ ہے۔ میں آپ کو اس بارے میں بھی بتاؤں گا بلکہ 'ٹاکرا' کروا دوں گا :grin:




چلئے ٹھیک ہے ۔ اچھی بات ہے میں بھی اپنے آپ سے مل لوں گی ذرا
zzzbbbbnnnn.gif
(بقول آپکے وہ عادتوں میں میرے جیسی ہی ہیں تو پھر اپنے آپ سے ہی ملنا ہوا ناں ،
 

حجاب

محفلین
اللہ آپ کی امّی کو صحت دے محسن اور سرجری کامیاب ہو بہت خیال رکھیں امّی کا اور ٹھیک ہونے کے بعد بھی دواؤں کی پابندی کا خیال رکھیں ۔
 

زونی

محفلین
السلام علیکم محسن !


بہت دیر سے ریپلائی کر پائی ہوں اور بہت افسوس ہو رہا ھے آپکی والدہ کے بارے میں پڑھ کر ، اور شکر ھے کہ اب وہ بہتر ہیں ، میری دعا ھے کہ اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا کرے اور آپ کو بھی ہمت اور استقامت دے کیونکہ والدین کا سایہ بہت بڑی نعمت ھے ،
کامیاب سرجری کیلئے ہماری دعائیں آپکی والدہ کے ساتھ ہیں ۔
 

محسن حجازی

محفلین
بس آج ہی امی کو ہسپتال داخل کروا کر سیدھا دفتر آ رہا ہوں۔ کھانے کے وقفے میں نیورو سرجن سے ملوں گا۔ کل سرجری ہے۔ انشااللہ سب بہتر ہو جائے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت دنوں بعد آج محفل پر آنا ہوا تو اس افسوسناک خبر نے دل کو مزید بوجھل کر دیا۔ لیکن پھر بھی صحت میں بہتری کی خبر نے دل کو کچھ طمانیت بخشی ہے۔ اللہ آپ کی والدہ کا سایہ آپ کے سروں پر تادیر سلامت رکھے۔ ادویات بروقت دیجیے گا اور والدہ کا بہت خیال کیجیے گا۔ کیونکہ یہی اُس قرضے کو اتارنے کا وقت ہوتا ہے جو ماں اس وقت بچے کے سر ڈالتی ہے جب وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔
 

تیشہ

محفلین
کل میں نے شام کے وقت محسن بھانجے کو کال کرنی ہے ،

ہے کوئی جو مجھے یاد دلاتا رہے کہ میں نے فون کرنا ہے ، کہیں بھول ہی نا جاؤں :(۔ شمشاد ص آپ یاد دلائیے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہے باجو، میں یاد کروا دوں گا اور یہ بھی کہ میں بھی کوشش کروں گا کہ میری بھی بات ہو جائے۔
 

تیشہ

محفلین
ٹھیک ہے باجو، میں یاد کروا دوں گا اور یہ بھی کہ میں بھی کوشش کروں گا کہ میری بھی بات ہو جائے۔




آپ نے کب یاد کرایا :( ابھی یہ تھریڈ نظر کے سامنے نا آتا تو میں بھول جاتی ۔ اسکو سامنے اوپر ہی رکھیں ، ابھی میں کرتی مگر چند منٹوں بعد مجھے مناہل کو ڈانس لیسن کلاسز کلب چھوڑنے جانا ہے ۔ واپس آکر کرتی ہوں فون
آپکی کیسی بات ہو؟ اسکے لئے تو آپ کو خود کرنا پڑے گا ناں ،، تو ابھی آپ ایک دو منٹ کے لئے کرلیں ، باقی کا میں بعد میں کرلوں گی خیریت ہی تو پتا کرنا ہے ناں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آپ کی شام ہی کب ہوئی ہے جو میں آپ کو یاد کراتا۔ ابھی تو ہمارے ہاں بھی شام نہیں ہوئی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top