مبارکباد محسن حجازی کو سالگرہ مبارک

زونی

محفلین
محسن بھائی آپکو سالگرہ بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت مبارک ہو ،کتنے نمبر کی کینڈل منگوایئں:rolleyes:
 

محسن حجازی

محفلین
ہم سب سے پہلے تو بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں سال گرہ کے سلسلے میں مبارک باد دی گئی گو ہم اس قابل نہ تھے۔ تاہم جوابی خط لکھنے میں جو تاخیر ہوئی اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔دراصل معاملہ کچھ یوں ہوا کہ وہ صاحب جن سے ہم شگفتہ خطوط لکھوایا کرتے تھے انہوں نے پرانے نرخوں پر پر کام کرنے سے انکار کر دیا۔ فرمانے لگے کہ لکھتے تو ہم ہیں نام تمہارا ہے یہ کیا بات ہوئی۔ ہم نے کہا میاں لکھتے بے شک تم ہو لیکن خلق خدا تو یہی جانتی ہے کہ ہم لکھتے ہیں اور ساتھ میں یہ بھاری منطقی دلیل بھی نتھی کی کہ زبان خلق نقارہ خدا۔ تاہم کچھ قائل نہ ہوئے نفی میں سر ہلا کر بولے کہ اب کے نرخ دوگنے ہوں گے۔ اب تو صورتحال کچھ پیچیدہ سی ہوگئی اب ہمارے پاس نہ کوئی عصائے موسی کہ انہیں قائل کرتے ویسے بھی آج کل لوگ اس سے کچھ خاص مرعوب نہیں ہوتے بلکہ ارد گرد سے دو چار اور بھی بمعہ عصا چلے آتے ہیں اور معاملات مزید ابتری کا شکار ہو جاتے ہیں یوں قائل کوئی نہیں ہوتا گھائل سبھی ہوتے ہیں۔ اور نہ ہمارے پاس ید ابیض کہ موصوف کو مسحور کرتے اور اپنی ولایت کے اقرار کی جانب مائل کرتے۔ مرتے کیا نہ کرتے ید ابیض کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں ید اسود نکالنا پڑا اور نکالنا کیا پڑا بس تان ہی لیا۔ موصوف ید اسود کو سامنے پا کر مارے عقیدت کے پسینے میں شرابور ہو گئے اور گھٹنوں کے بل گر کر جان کی امان کے طالب ہوئے اور کچھ یوں گویا ہوئے کہ معلوم نہ تھا حضور اتنے پہنچے ہوئے بزرگ ہیں اور ایسے سیاہ و روشن کرشمے ساتھ لیے گھومتے ہیں معلوم ہوتا تو بھلا سرتابی کی مجال کیوں ہوتی۔ بہرطور معاملہ حسب منشا حل ہو چکا تھا سو ہم نے ید اسود کو پھونک مار کر واپس اسی چرمی خول میں بحفاظت آگے کبھی استعمال کے لیے رکھ چھوڑا جہاں سے نکالا تھا۔ سو قصہ مختصر، جو صاحب دوگنے نرخوں پر راضی نہ تھے اب دو سال کے خطوط مفت مہیا کرنے پر رضا مند ہیں۔

دیگر رہا معاملہ ہماری سال گرہ کی تقریبات کا تو وہ کوئی ہفتہ عشرہ پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ سلطنت خداداد میں خوب ہلہ گلہ ہوا۔ تمام اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا جن میں بینک خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ عدالتیں تھانے پٹرول پمپ بھی بقعہ نور بنے رہے۔ کئی علاقوں میں تو ہماری سال گرہ کے سلسلے میں ناظمین کے گھروں پر بھی بڑے بڑے الاؤ روشن کیے گئے تاہم اطلاع ہے کہ کئی ناظمین نامعلوم وجوہات کے سبب منظر عام پر نہیں آئے اور گمان غالب ہے کہ تقریبات کے منتظین چونکہ وہی تھے لہذا ان کی شرکت معیوب اور خلاف رسم و رواج تھی۔ ریل گاڑیوں پر بھی چراغاں کیا گیا تاہم مسافروں کو پہلے اتار لیا گیا کیوں کہ اندر سے چراغاں کا منظر آخری بھی ثابت ہو سکتا تھا۔

دیگر ملک کے حالات بے حد خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں ویسے تو سب کچھ محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے تاہم گاڑیاں محفوظ نہیں رہیں لوگ بلٹ پروف گاڑیوں میں کنڈوں سے لگ کر چل بستے ہیں۔ ہم نے تو غیر ملکی صحافیوں کے بھرے مجمع بہ بانگ دہل اظہار حق کر دیا کہ محترمہ نے بلٹ پروف گاڑی سے سر باہر نکالنے کی فاش غلطی کی ویسے بھی محترمہ کو سر نکالنے کی بہت عادت تھی اور سیاسی منظر نامے میں بھی کافی سر نکال رہی تھیں۔ آٹھ سال ہو گئے ہم آرمی ہاؤس سے لے کر تو پارلیمنٹ ہر جگہ معمولی سی بلٹ پروف گاڑی میں گھومتے ہیں ہم نے کبھی سر باہر نکالا؟ نہیں! پھر؟ آپ نے کیوں نکالا؟ لہذا آپ خود ذمہ دار ہیں ہم تو بتائے دے رہے تھے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے اب آپ کا ہمارا مذاق تھوڑا ہی ہے کوئی تو بات ہوگی۔

ابھی کے لیے اسی کو رسید سمجھئے کہ کافی کچھ کہنا باقی ہے شام میں حاضر ہوتے ہیں!
 

محسن حجازی

محفلین
حجاب بے حد شکریہ! آپ نے ہماری عمر شریف کے بارے میں خاصہ اشتباہ پیدا کردیا ہے۔ اس پر پھر کبھی سہی
قمر بخاری صاحب کے حد شکریہ!
ضبرط آپ کا بھی بےحد شکریہ!
الف عین صاحب آپ کا بھی بے حد شکریہ۔
فرحت کیانی آپ کا بھی بے حد شکریہ!

وطن عزیز کے لیئے بھی دعا کیجیے بے حد کڑا وقت آن پڑا ہے ہم پر۔ خود پر تو ہنستے اس لیے ہیں کہ اور کچھ ہنسنے مسکرانے کو بچا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔
 
سالگرہ مبارک ہو محسن اور خدا کرے کہ رسی بھی دراز ہو اتنی کہ لوگ کہا کریں کہ خدا نے اس شخص کی رسی بہت دراز کر دی ہے ;)
 
Top