انٹرویو محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

زیک

مسافر
انہیں فارسی اور انگریزی ادب (خصوصا شاعری) سے بہت گہرا شغف تھا ان کی الماری میں انگریزی اور فارسی ادب کی کتب اور قوامیس تھیں جب میں کافی چھوٹا تھا۔
کیا آپ انگریزی شاعری پڑھتے ہیں؟ کونسا شاعر آپ کا پسندیدہ ہے؟ کوئی پسندیدہ poem شیئر کریں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا آپ انگریزی شاعری پڑھتے ہیں؟ کونسا شاعر آپ کا پسندیدہ ہے؟ کوئی پسندیدہ poem شیئر کریں
بس کورس کی انگلش منظومات ہی پڑھیں ۔ یا ایک دو شیکسپئیر کے ڈرامے اور ان کے درمیان آنے والی شاعری یا شاعرانہ فنکاری ۔ انگلش کو میں خود تو سائنسی یا علمی زبان کے طور پر ہی پسند کرتا ہوں ۔
فنون لطیفہ کا خال خال ہی مزہ ملتا ہے یا دلچسپی کچھ پیدا نہیں ہوئی ۔ بچے کچھ ذکر کرتے ہیں تو بحث میں خوب مزہ آتا ہے ۔
 
غمناک وغیرہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
2) اشعار آمد کی طرح اترتے ہیں یا جوinput ہم روز مرہ میں لیتے ہیں وہ اور شعری تکنیکیات وغیرہ کسی کو بھی محنت سے شاعر بنا سکتی ہیں؟
اشعار کا ایک خیال ہو تا ہے اور ایک اس کا لفظی پیکر ہو تا ہے اور ایک اس لفظی پیکر میں صنائع کی کشیدہ کاری ۔ یہ تینوں عناصر مل کر ایک شعر کا مقام بلند کرتے ہیں ۔ ورنہ ایک اچھا شعری خیال دھڑام سے زمیں پر گر جاتا ہے ۔
خیال تو یقینا ایک بجلی کی مانند کوند کر اپنی آمد کی اطلاع دیتا ہے ۔ بسا اوقات یہ کچھ لفظی اور لسانی پیکر کو ساتھ لیے بھی ہو تا ہے ۔ لیکن اسے کمال تک پہنچانے کے لیے کافی جگر سوزی کرنی پڑتی ہے ۔ بسا اوقات ایک عام سا کمزور سا خیال لفظی پیکر اور عمدگی سے کی گئی مرصع کاری سے اعلی مقام کا حامل نظر آتا ہے ۔ لیکن اہ، یہ بات ہے کہ ان عناصر کا امتزاج اور ہم آہنگی اور اس کی دقت کو جاننا کسی طویل ریاضت اور فکری گہرائی کا متقاضی ہوتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
3) کن ممالک میں قیام پذیر ہونے کی کبھی خواہش کی؟
چل چلیے ،، ، چل دنیا دے اس نکرے ،،، جتھے بندہ نہ بندے دی ذات ہوئے ۔ بس یہاں تک ،،، آگے کے مصرعے اینٹی سیپیٹ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا ،،، اگر کریں تو اپنی ذمہ داری پر۔ :)
سیدھی بات یہ کہ وہاں جہاں قانون اور اخلاق کی بالا دستی ہو تاکہ محبت اور دوستی کا گلا نہ گھوٹا جا سکے ۔
 
کاش یہاں ایک سے زیادہ ریٹنگز دینے کا فیچر ہو تا!!! ( کیا کریں عادت سی ہوگئی ہے)
 
زیک

مسافر
وہاں جہاں قانون اور اخلاق کی بالا دستی ہو تاکہ محبت اور دوستی کا گلا نہ گھوٹا جا سکے ۔
قانون وغیرہ کی بات آپ سعودیہ کے حوالے سے پہلے بھی کر چکے ہیں اور یہ درست بھی ہے لیکن کبھی احساس ہوا کہ ایک غیرملکی ہونے کے ناتے آپ کے کم حقوق ہیں؛ جائداد خریدنے میں، بزنس چلانے میں، ہمیشہ کی رہائش میں اور سیاسی اور civil حقوق بھی۔ کبھی دل چاہا کہ ایسی جگہ رہیں جہاں یہ سب بھی میسر ہو؟ (یعنی پاکستان پھر بھی نہیں)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
4) محفل کا آپ کی زندگی پہ کیا اثر رہا اور کن محفلین کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں؟
میرا محفل کا دس پندرہ برس کا ٹیک اوے پیغام تو یہ ہے کہ کسی بھی (مخالف یا موافق) نقطہء نظر کے بارے مین یہ فرض کرنا کہ یہ بھی ہمارے نقطہء نظر سے بہتر ہو سکتا ہے ۔ یہ چیز آپ کی سوچ کو بہری کے امکان اور ترقی کی طرف لیجانے کا راستہ کھولتی ہے ۔
پرانے کئی محفلین ۔ اب کس کس کا نام لیں ۔۔۔ حسان خان ۔ مزمل شیخ بسمل۔ محمد وارث وغیرہ ---یہ یاز والا وغیرہ نہیں میرا اپنا وغیرہ ہے مریم افتخار
کاش یہاں ایک سے زیادہ ریٹنگز دینے کا فیچر ہو تا!!! ( کیا کریں عادت سی ہوگئی ہے)
اتنی جلدی بھی کسی رنگ میں نہ رنگ جانا چاہیے ۔ :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
قانون وغیرہ کی بات آپ سعودیہ کے حوالے سے پہلے بھی کر چکے ہیں اور یہ درست بھی ہے لیکن کبھی احساس ہوا کہ ایک غیرملکی ہونے کے ناتے آپ کے کم حقوق ہیں؛ جائداد خریدنے میں، بزنس چلانے میں، ہمیشہ کی رہائش میں اور سیاسی اور civil حقوق بھی۔ کبھی دل چاہا کہ ایسی جگہ رہیں جہاں یہ سب بھی میسر ہو؟ (یعنی پاکستان پھر بھی نہیں)
ہاں یقینا ََ لیکن کوئی بھی جگہ ہو سکتی ہے کوئی خاص نہیں ۔
البتہ کبھی کسی بڑی ہجرت کی کوشش نہیں کی کوچہ آلکساں کا اثر نہیں شراب الست زیادہ پیتے رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فیملی سے کتنا عرصہ دور رہنے کے بعد اس حالت کو پہنچے؟ 😁
پچھلے پانچ چھے سالوں میں پوسٹ کرونا اثرات کا یہ فائدہ بھی رہا کہ سال میں تقریبا ٹوٹل چھے ماہ (کبھی زیادہ) وطن عزیز سے (بلکہ وطن ---) سے بھی فرائض منصبی کرنے کا موقع مل جاتا تھا ۔ سو یہ بہت بڑا چیلنج نہیں رہا ۔
۔دو تین مرتبہ کرونا بھی ہوا ۔ لیکن انتہائی معمولی ۔
 
Top