نورسعدیہ شیخ

  1. محمد خرم یاسین

    محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

    نو تعمیر شدہ انجینئرنگ یونی ورسٹی کا ایگزی بیشن ہال۔۔۔ جس کی ہر دیوار پر لٹکتی سینما سکرین اور اس سکرین پر پڑتی روشنی ۔۔۔وہ روشنی جس کی رگِ جاں ملٹی میڈیا پہ چلتی ویڈیوزسے جا ملتی ہے ۔۔۔ویڈیوز جن میں بہت سے چاند تارے اڑتے پھر رہے ہیں۔۔۔اور ہر تارے کا قالب کہیں غزل سے روشن ہے، کہیںنظم سے۔۔۔کہیں...
  2. با ادب

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے. تیسرا حصہ

    بیلا کے پانی چیختے چنگھاڑتے پتھروں سے ٹکریں مارتے جھاگ اڑاتے ان دیکھی منزلوں کی جانب رواں دواں تھے. کسی بڑے پتھر پہ بیٹھے اس نے پانی کو وہاں تک جاتے دیکھا جہاں تک وہ دکھائی دیتے تھے. پانی کا رنگ شدید نیلا تھا ،جانے پانی کا اصل رنگ کیا ہے؟ سوچ کی لہریں بھی چیخنے چنگھاڑنے لگتی ہیں. کوئی نہیں...
  3. با ادب

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے. دوسرا حصہ

    ذوالأید تین بہنوں کے بعد سات پھوپیوں والے گھر یں ۱۴ اکتوبر ۲۰۰۹ کو پیدا ہوا. پیدائش کے وقت انتہائی کمزور اور لاغر تھا. وہ بہت انتظار اور منتوں مرادوں کے بعد پیدا ہونے والا باپ کی پہلی اولاد نرینہ اور ماں کی پہلی امید تھا. وہ حالات جو اولاد نرینہ نہ ہونے کے باعث اسکی والدہ کی زندگی کے لئیے...
  4. با ادب

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے. کچھ خوشیاں لازوال ہوتی ہیں. انمول اور قیمتی جن کا کوئی مول نہیں ہوتا. خوشی کا دل سے بہت گہرا رشتہ ہوتا ہے. اسکی کونپلیں سے پھوٹ نکلتی ہیں اور پورے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں. ایسی ہی خوشی اس کی آمد بھی تھی عجیب اور بے تحاشا. بے یقینی جیسا یقین...
  5. با ادب

    امامیات کالم 6

    بڑے مشہور ایڈوکیٹ ہیں وہ وہ lawعلمی میں خاصے لاعلم ہیں زمانہء طالب علمی کے دوران یونیورسٹی میں ایک مشاعرہ ہوا ۔ مشاعرہ مزاحیہ شاعری پر مبنی تھا ۔ مہمان خصوصی کے طور پہ انور مسعود صاحب کو مدعو کیا گیا تھا ۔ شعر و شاعری سے دلچسپی ضرور تھی لیکن یقین جانئیے ادب کوئی صنف ہمیں مزاحیہ شاعری سے زیادہ...
  6. با ادب

    امامیات (کالم 4)

    میرا شمار ان بچوں میں ہوتا تھا جو پیدائشی اور فطری طور پہ ڈرے سہمے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ذرا سی گھوری سے دب جاتے ہیں ۔ ایسی فطرت پہ قائم بچے بالعموم اور بالخصوص مستقیمی قسم کے بچے ہوتے ہیں ۔ میرا شمار بھی ان ہی مستقیمی بچوں میں ہوتا تھا ۔ ( یہ میری اپنی رائے ہے ) ۔ ہماری والدہ محترمہ اور دادی جان کا...
  7. آوازِ دوست

    وزن

    ایک دِن سوچا کہ شاعری کے قواعد سے آشنائی کُچھ ایسی معیوب بات بھی نہیں ہے کہ اِسے یکسر نظراندازکر دیا جائےآخر ہمارا پہلا فین منظرِ عام پر آ چُکا تھا۔ طاہر صاحب کے آفس کا اتفاقیہ چکر لگا تو میں یہ دیکھ کر حیران (بلکہ پریشان) رہ گیا کہ اُن کی آفس ٹیبل کے شیشے کے نیچے ایک کاغذ کے ٹکڑے پر خوشخط املا...
Top