مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

ماوراء

محفلین
پتہ نہیں، مجھے یہ تھریڈ کھولنا چاہیے تھا یا نہیں۔ لیکن میں کھول رہی ہوں۔ محب علوی آجکل ماشاءاللہ سیاست میں کافی جذباتیت دکھا رہے ہیں۔ شاید اسی جذباتیت کی وجہ سے ان کی پوسٹس پانچ ہزار ہو گئی ہیں۔ اور ساتھ ہی ان کو منفرد کا عہدہ بھی دے دیا گیا ہے۔ بس اب “سیاست“ کے زمرے کی نظامت کا ہی عہدہ باقی رہ گیا ہے۔:p

اب چاہے تو محب علوی کہیں کہ ماوراء تم نے یہ تھریڈ کھول کر اچھا نہیں کیا۔ یہ بھلا کوئی موقع تھا مبارک دینے کا۔ تمھیں نہیں معلوم کہ غازی عبدالرشید اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ اتنی بے حسی اچھی نہیں ہے۔ اس لیے اس تھریڈ کو مقفل کروا دو۔ lol

یہ مہینہ تو ویسے ہمارے لیے بہت ضروری تھا۔ ہم محفل کی سالگرہ کا جشن منانے جا رہے تھے۔ اب پتہ نہیں یہ سالگرہ غلط وقت پر آ گئی یا بقول سارہ غازی عبدالرشید غلط وقت پر دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ خیر یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

میری طرف سے تو

محب علوی کو پانچ ہزار پوسٹس اور منفرد کا عہدہ ملنے پر مبارک ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مبارک ہو محب علوی۔

بات یہ ہے کہ میں‌ نے ماوراء سے پہلے اسی وقت آپ کا "منفرد" ہونا دیکھ لیا تھا جب ہانچ ہزار پوسٹس ہوئی تھیں، دل تو بہت کیا کہ دھاگہ کھول دوں، لیکن پھر رفیقانِ دیرینہ کا حق سمجھ کر چھوڑ دیا۔ خیر منفرد تو میں‌ آپ کو پہلے بھی سمجھتا تھا بلکہ پہلے دن ہی سے کہ جب آپ نے مجھے اپنی ٹریڈ مارک بے تکلفی سے خوش آمدید کہا تھا، لیکن اب آفیشلی بھی منفرد ہو گئے ہیں تو بہت بہت مبارک ہو ایک دفعہ پھر۔

یہ مہینہ تو ویسے ہمارے لیے بہت ضروری تھا۔ ہم محفل کی سالگرہ کا جشن منانے جا رہے تھے۔ اب پتہ نہیں یہ سالگرہ غلط وقت پر آ گئی یا بقول سارہ غازی عبدالرشید غلط وقت پر دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔

ماوراء، اگر محب اور دیگر "نازک مزاجانِ سیاست" کو برا نہ لگے تو کہوں کہ "حق" و "باطل" کی جنگ، رنگ میں بھنگ ڈال گئی۔ :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
rose.gif
مبروک
rose.gif
 
ماوراء

محفلین
مبارک ہو محب علوی۔

بات یہ ہے کہ میں‌ نے ماوراء سے پہلے اسی وقت آپ کا "منفرد" ہونا دیکھ لیا تھا جب ہانچ ہزار پوسٹس ہوئی تھیں، دل تو بہت کیا کہ دھاگہ کھول دوں، لیکن پھر رفیقانِ دیرینہ کا حق سمجھ کر چھوڑ دیا۔ خیر منفرد تو میں‌ آپ کو پہلے بھی سمجھتا تھا بلکہ پہلے دن ہی سے کہ جب آپ نے مجھے اپنی ٹریڈ مارک بے تکلفی سے خوش آمدید کہا تھا، لیکن اب آفیشلی بھی منفرد ہو گئے ہیں تو بہت بہت مبارک ہو ایک دفعہ پھر۔
وارث، آپ تھریڈ کھول لیتے۔ ایسے تو کوئی بات نہیں تھی۔ میں شاید نہ کھولتی، لیکن کسی نے کھولا نہیں تھا تو کھول لیا۔

ماوراء، اگر محب اور دیگر "نازک مزاجانِ سیاست" کو برا نہ لگے تو کہوں کہ "حق" و "باطل" کی جنگ، رنگ میں بھنگ ڈال گئی۔ :d
ہائے، واقعی حق و باطل کی جنگ ہوتی تو رنگ میں بھنگ بھی نہ پڑتا۔ یہ تو "انا" کی جنگ زیادہ تھی۔ اور ہماری خوشیاں بھی اس انا کی بھینٹ چڑھ گئیں۔:(
 
ماوراء

محفلین
محب اطلاع ملی ہے۔ کہ کچھ لوگ ابھی تمھیں مبارک اس لیے نہیں دے رہے کہ تمھارا موڈ آجکل کچھ گڑ بڑ ہے۔ سب لوگ تم سے آجکل دور بھاگ رہے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یقیناً محب علوی جیسے ہی لوگ ملک میں انتشار پھیلانے والے ہوتے ہوں گے۔:oops::|
 
محمد وارث

لائبریرین
ماوراء میں کسی وجہ سے ہی رکا تھا، سوچا محب "سیانا" آدمی ہے، کہیں مائنڈ ہی نہ کر جائے۔:d
انا کی جنگ کو یوں کر لیتے ہیں کہ ملنگ، رنگ میں بھنگ ڈال گئے۔

لیکن محب کدھر ہے؟
 
ماوراء

محفلین
وارث، مانا کہ محب اچھا بندہ ہے۔ لیکن اب اتنی بھی تعریفیں نہ کریں۔ سیانا کون ہے؟ اس کے لیے یہ تھریڈ ملاحظہ کریں۔کیا واقعی محب سیانا ہے؟:p ویسے بھی اس کا مائنڈ ہو گا تو مائنڈ کرے گا نا۔

ملنگیوں نے اتنا رنگ میں بھنگ نہیں ڈالا جتنا ایک محفل کے ملنگی (محب کو کہا ہے۔ ایک ممبر بھی ہیں ملنگی۔ کہیں وہ اپنا ہی نہ سمجھ لیں۔) نے ڈال دیا ہے۔:(

محب کہاں ہو گا لگا ہو گا پھر کسی کو اپنی جذباتی تقریر (حکومت کے خلاف) سنانے۔ huh
 
محمد وارث

لائبریرین
ماورا اصل میں کچھ دن پہلے ہی بائی چانس یہ تھریڈ دیکھا تھا، اس میں تو محب نے باقاعدہ ووٹنگ بھی شروع کروادی تھی، لیکن اس قضیے کی بیک گراؤنڈ مجھے علم نہیں۔ بے شک محب ایک ووٹ سے "سیانا" بنتے بنتے رہ گیا لیکن میں تو بھئی انہیں سیانا ہی سمجھتا ہوں، اگر اس وقت میں ہوتا تو میرا ووٹ بھی محب کو جاتا۔ :d

جذباتی تقریروں کا فائدہ؟ سنا ہے تین بار ضمانت ضبط (ضبط صاحب سے معذرت کے ساتھ) کرواچکے ہیں کونسلر شپ کے الیکشن میں۔
 
ماوراء

محفلین
نہیں وارث، آپ کو نہیں معلوم۔۔۔محب علوی کے لیے ووٹ آسمان سے اترنے لگے تھے۔ حالانکہ کہا گیا تھا کہ صرف ممبر جو محفل پر پہلے سے ہی موجود ہیں وہ ہی ووٹ دیں گے۔ لیکن جب ماوراء اتنی بھاری اکثریت سے جیت رہی تھیں تو یک دم حالات نے پلٹا کھایا، جس کی وجہ سے ہی تھریڈ کو مقفل کروانا پڑا۔ (یہ تو تھی الیکشن کی صورتِ حال)
باقی، آپ کیا سب ہی محب کو سیانا سمجھتے ہیں۔ لیکن میں اس کو صرف جذباتی اور بےوقوف سمجھتی ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنے آپ کو سیانا سمجھتی ہوں۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ :D

جذباتی تقریروں سے عام بندہ جو سیاسی شعور نہیں رکھتا ہو گا۔(ویسے تو محب خود بھی سیاسی شعور نہیں رکھتا۔:p) کے دماغ میں حکومت کے خلاف زہر بھر رہا ہو گا۔:)
اور یہ کہاں سے سن لیا آپ نے؟ قومی الیکشن کی بھی بات کرتے تو کچھ ہوتا۔lol
 
بھئی میں محب کی شان میں‌ یہ گستاخی نہیں کر سکتا، وہ پہلے ہی ہمیں "انسان" نہیں سمجھتے۔

ان کا کونسلر کے الیکشن میں تین دفعہ ضمانت ضبط کروانا، نبیل صاحب کے ایک تعارف میں پڑھا تھا، افسوس کے لنک نہیں مل رہا۔
 
ماوراء

محفلین
محب کی شان میں گستاخی میں ہی کر سکتی ہوں۔ :p
باقی، باتیں بنانے میں تو ماہر ہے محب۔ ضمانت ضبط کرنے والی کوئی بات بھی کہیں کر دی ہو گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محب کی شان میں گستاخی میں ہی کر سکتی ہوں۔ :p
باقی، باتیں بنانے میں تو ماہر ہے محب۔ ضمانت ضبط کرنے والی کوئی بات بھی کہیں کر دی ہو گی۔

آپکی ہمت ہے بھئی۔ :D

ضمانت ضبط ہونے والا قصہ، نبیل صاحب کی زبانی یہاں سنیے، لنک ڈھونڈ لیا ہے میں نے۔
 
ماوراء

محفلین
آپ ف۔کر نہ ک۔ریں۔ چند ملاقاتوں کے بعد آپ کی بھی ہمت ب۔ڑھ ج۔ائے گی۔:p۔

اف۔۔۔نبیل بھائی نے تو زبردست لکھا تھا۔ لیکن الیکشن والی بات جیسا کہ محب نے بھی کہا ہے
کونسلر کا الیکشن میں لڑ چکا ہوں
مگر صرف نبیل کی تحریر اور تخیل میں
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ ف۔کر نہ ک۔ریں۔ چند ملاقاتوں کے بعد آپ کی بھی ہمت ب۔ڑھ ج۔ائے گی۔:p۔

اف۔۔۔نبیل بھائی نے تو زبردست لکھا تھا۔ لیکن الیکشن والی بات جیسا کہ محب نے بھی کہا ہے

لیکن واقعی کیا منظر ہو، کہ محب صاحب الیکشن لڑ رہے ہوں، اور محفل کے احباب انکی حمایت میں تقریریں کریں۔ ;)
 
Top