مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

اسی لیے تو کہہ رہا تھا ماوراء کہ ہم لوگ محب کی حمایت میں‌ بھی تقریر کریں گے تو آپ سمجھیں گے کہ یہ میرے خلاف بول رہے ہیں اور یہ بھی ایک مشرف کی سازش ہے۔ :d

وارث تقریروں کا موقع جلد ہی آپ کو مل جائے گا اور اپنے حق میں کی جانے والی تقریروں میں چاہے مشرف کی سازش ہی کیوں نہ ہو میں ملک و قوم کے 'وسیع تر مفاد' میں قبول کر لوں گا۔ :cool:
 
آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے

تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے "غالب"
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے

:)

آپ کہیں اور ہم نہ آئیں ایسے تو حالات نہیں
منزل پہ پہنچیں گے کیسے آپ کا جب تک ساتھ نہیں


چال چلی ہے سوچ کے ہم نے اس کھیل میں اپنی مات نہیں :)
 
دس ہزار اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قبلہ ابھی مجھے دس ہزار تو کر لینے دیں اور تو بعد کی بات ہے۔ خیر مبارک

یاللہ خیر میں آپ کو کب سے اچھا لگنے لگا ہوں :)

آجکل ، جن لوگوں کو میں‌اچھا لگتا تھا انہیں اب اچھا نہیں لگ رہا اور جنہیں نہیں لگتا تھا انہیں لگنے لگا ہوں۔

حیراں ہوں کہ اس صورتحال پر مسکراؤں یا تفکرات میں ڈوب جاؤں۔
 

ظفری

لائبریرین
محب لگتا ہے کہ تم کچھ بوڑھے ہوتے جارہے ہو ۔۔۔۔ کہ تمہارے خطوط کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایام ِ پیری کے فارغ اوقات تم کو میسر آ ہی گئے ہیں :grin:

چلو اب اس مذاق کے بعد میری طرف سے اپنے پانچ ہزار خطوط مکمل کرنے پر مبارکبا د قبول کرو ۔ :cool:
 
محب لگتا ہے کہ تم کچھ بوڑھے ہوتے جارہے ہو ۔۔۔۔ کہ تمہارے خطوط کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایام ِ پیری کے فارغ اوقات تم کو میسر آ ہی گئے ہیں :grin:

چلو اب اس مذاق کے بعد میری طرف سے اپنے پانچ ہزار خطوط مکمل کرنے پر مبارکبا د قبول کرو ۔ :cool:

اگر پانچ ہزار خطوط کے بعد میں عالم پیری میں پہنچ گیا ہوں تو قیصرانی اور شمشاد یقینا عالم برزخ سے خطوط لکھتے ہوں گے ;)

اور چند اور احباب شاید عالم بالا سے ۔

ویسے اس سنگین مذاق کے بعد تم یہ سمجھتے ہو کہ میں تمہاری مبارکباد قبول کر لوں گا ، چلو پہلے اپنے الفاظ واپس لو اور مجھے میری جوانی لوٹا دو۔ :cool:
 

الف عین

لائبریرین
لو میں ہی بھول گیا اور کل رات ہی ایک اور سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ شاید اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا، اچھا ہوا۔ میں خود مبارکباد دے کر بھول گیا تھا کہ محب کی انفرادیت پر مبارکباد خود میں دے چکا ہوں۔
 
ماوراء کچھ دیکھا؟؟؟
ارے اپنا محب منفرد ہو گیا بھئ۔ برا ہو اس وی بی فورم کا، اعداد و شمار کا پتہ نہیں لگتا جب تک کہ ارکان کی فہرست نہ کھولی جائے۔ یا ہر پوسٹ میں رکن کے پیغامات کی تعداد نہ دیکھی جائے۔ کئی دن سے دیکھ رہا تھا کہ محب پانچ ہزار کا جادوئ عدد پار کرنے والے ہیں اور ابھی اچانک دیکھا کہ اور پچاس کے قریب مزید ہو چکے۔ شمشاد کی یاد آ رہی ہے وہ ہوتے تو پی ایچ پی ہو یا طی بی، یہ تانا بانا شروع کر چکے ہوتے۔
لو لمبی تمہید کے بعد اصل پیغام۔

محب۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔ منگرد تم تھے ہی، اب سند یافتہ منفرد ہو گئے ہو۔

اعجاز صاحب ماورا نے ہی دیکھ کر یہ دھاگہ کھولا تھا اور جانتے بوجھتے کھول لیا تھا۔ آپ کی ڈبل مبارکباد کا دوگنا لطف آیا ہے۔

ویسے سند یافتہ منفرد ہونے کے فوائد زیادہ ہیں یا نقصان یہ کس سے پتہ چلے گا؟
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
مبارک ہو یہ کامیابی۔ میں نے اب ملاحظہ کیا آپ تو ماشاء اللہ پانچ ہزار سے زائد مرسلات بھیجنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ "پانچوں انگلیاں۔ پانچوں چراغ" کا محاورہ بھی آپ ہی پر صادق آتا ہے۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث کہاں میں سیانا ، بننے کی کوشش کی مگر ظالم سماج نے بننے نہ دیا اور ایک ووٹ سے کسی اور کو سیانا بنا دیا شاید اس لیے آجکل لوگ سیانوں کا سیانا نہیں مانتے ;)

ارے محب، ووٹوں سے کوئی سیانا تھوڑا بنتا ہے۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث چشم فلک نے یہ نظارہ اسی فورم پر دیکھا بھی ہے اور محفوظ بھی رکھا ہے ۔ یہ رہا ربط

الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

اور وارث پلیز نیچے دیا ہوا لنک بھی ضرور ملاحظہ کیجئے گا۔:-P

محفل کی ہردلعزیز رکن ماوراء

بھئی میں نے یہ دونوں ربط بھی دیکھے ہیں اور وہ بھی "سیانا کون، محب یا ماوراء"

میں اب کچھ اور سوچ رہا ہوں، ایک اور ووٹنگ ہو جائے ۔۔۔



"پیارا کون ۔۔۔۔۔ ماوراء یا محب؟"



کیوں کیا خیال ہے آپ دونوں کا۔:grin:


۔
 
ماوراء میں بھی کب سے محب صاحب کے موڈ ٹھیک ہونے کا انتظار کررہی ہوں۔۔۔اس لیے یہاں ان کو وش نہیں کیا تھا۔ : ( محب بہت زیادہ حساس ہیں ۔۔اس لیے انھیں نارمل ہونے میں شاید بہت وقت لگے گا۔

چلو اب مبارکباد دے دو امن
 
190972hr1v03vkhx.gif


منفرد کا عہدہ پانے پر بہت بہت مبارک محب ۔۔۔۔۔۔۔:)

اتنی خوبصورت مبارکباد پر بہت بہت شکریہ سارہ ۔
 

ماوراء

محفلین
بھئی میں نے یہ دونوں ربط بھی دیکھے ہیں اور وہ بھی "سیانا کون، محب یا ماوراء"
میں اب کچھ اور سوچ رہا ہوں، ایک اور ووٹنگ ہو جائے ۔۔۔
"پیارا کون ۔۔۔۔۔ ماوراء یا محب؟"
کیوں کیا خیال ہے آپ دونوں کا۔:grin:
۔
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔:p اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔:(
 
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔:p اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔:(


وارث پیارے ، ماورا کی باتوں میں نہ آنا یہ اسی طرح کہتی ہے کہ میں تو الیکشن ہار ہی جاؤگی اور محب کے تو اتنے ووٹ ہیں اور سب تو اسے ہی ووٹ دیں گے، بندہ اچھا خاصا سمجھدار اور غیر جذباتی ہوئے یہ سوچ لیتا ہے کہ بیچاری کہیں دل برداشتہ ہی نہ ہو جائے اور چلو اسے تسلی کے لیے میں تو ووٹ دے ہی دوں ویسے بھی محب کو تو کافی ووٹ مل ہی جانے ہیں۔ اس طرح ہمدردی کے اتنے ووٹ لے جاتی ہے کہ نتیجہ ہی بدل جاتا ہے۔

آگاہ کرنا میرا کام تھا ورنہ عوام کے غلط فیصلون کی سزا تو ہم ہر الیکشن میں بھگتے ہی آ رہے ہیں۔ :)
 
Top