محبت

دوست

محفلین
ایک نظم جو میں اکثر گنگنایا کرتا ہوں۔
-------------------------------------------------------
محبت دشتِ فرقت میں
بنا رختِ سفر چلتے کسی مجذوب کے دل سے نکلتا ایک
نوحہ ہے
محبت راستوں کے جال میں بھٹکتا ہوا راہی
کسی کے بام پہ ٹھہرا ہوا ایک اجنبی چہرہ
محبت خواب بن جائے تو تعبیریں نہیں ملتیں
محبت ایک بارش ہے
جو اک ایک بوند کر کے تن سے من میں جب اترتی ہے
سریلے ساز بجتے ہیں
انوکھے باب کھلتے ہیں
محبت کرنے والے تو فصلِ جاں کو داؤ پر لگا کر
بات کرتے ہیں
محبت ایک سرگوشی
کسی فنکار کے ہاتھوں سے جھڑتا بے خودی کا راگ
محبت بارشوں کے موسم میں یاد کی کایا
محبت جلتے تپتے راستوں پر پھیلتا سایا
محبت اک قضا بن کر بھی آتی ہے
کئی لوگوں کے جیون میں
محبت مرگِ گل بھی ہے
محبت یاس کی صورت
اک ایسی پیاس کی صورت
کبھی جو بجھ نہیں پاتی
محبت اک اداسی ہے
بلا کی خامشی بھی ہے
محبت موسموں کو حسن کا پیغام دیتی ہے
محبت چاہنے والوں کہ یہ انعام دیتی ہے
قبولیت کے دروازوں پہ مہکی اک دعا بھی ہے
محبت اک سزا بھی ہے
محبت پت جھڑوں کا نام
محبت اک سلگتی شام
---------------------------------------------------
 
سارا

محفلین
دل کو کہاں قبول دماغوں کے فیصلے
دل تو محبتوں کے قبیلے کا فرد ہے۔۔
 
سارا

محفلین
محبتوں کے سفر پر ہیں گامزن جو لوگ
خدا کرے کہ میں اُن سب کو سرخرو دیکھوں

تمام عمر کٹی ہے اس ایک خیال میں
ہر ایک لمحہ تجھے اپنے روبرو دیکھوں۔۔
 
سارہ خان

محفلین
دوست نے کہا:
ایک نظم جو میں اکثر گنگنایا کرتا ہوں۔
-------------------------------------------------------
محبت دشتِ فرقت میں
بنا رختِ سفر چلتے کسی مجذوب کے دل سے نکلتا ایک
نوحہ ہے
محبت راستوں کے جال میں بھٹکتا ہوا راہی
کسی کے بام پہ ٹھہرا ہوا ایک اجنبی چہرہ
محبت خواب بن جائے تو تعبیریں نہیں ملتیں
محبت ایک بارش ہے
جو اک ایک بوند کر کے تن سے من میں جب اترتی ہے
سریلے ساز بجتے ہیں
انوکھے باب کھلتے ہیں
محبت کرنے والے تو فصلِ جاں کو داؤ پر لگا کر
بات کرتے ہیں
محبت ایک سرگوشی
کسی فنکار کے ہاتھوں سے جھڑتا بے خودی کا راگ
محبت بارشوں کے موسم میں یاد کی کایا
محبت جلتے تپتے راستوں پر پھیلتا سایا
محبت اک قضا بن کر بھی آتی ہے
کئی لوگوں کے جیون میں
محبت مرگِ گل بھی ہے
محبت یاس کی صورت
اک ایسی پیاس کی صورت
کبھی جو بجھ نہیں پاتی
محبت اک اداسی ہے
بلا کی خامشی بھی ہے
محبت موسموں کو حسن کا پیغام دیتی ہے
محبت چاہنے والوں کہ یہ انعام دیتی ہے
قبولیت کے دروازوں پہ مہکی اک دعا بھی ہے
محبت اک سزا بھی ہے
محبت پت جھڑوں کا نام
محبت اک سلگتی شام
---------------------------------------------------

بہت اچھی نظم ہے۔۔۔۔
35.gif
 
سارہ خان

محفلین
اس دل میں سلامت ہے اب تک
تصویر بکھرتی ہے یادوں کی
زنجیر بکھرتے وعدوں کی
پونجی ناکام ارادوں کی
کچھ دور انمول خیالوں کے
اک سچا روپ حقیقت کا
اک جھوٹا لفط محبت کا
 
سارا

محفلین
چھوٹی سی غلطی کر دے گی جدا ہم کو
حالات نہ بدلیں گے معلوم نہ تھا ہم کو

رشتوں کی ہمیں اتنی پہچان نہ تھی پہلے
کہنے کو مراسم تو اپنے تھے بہت تھے گہرے

اشکوں کے سوا لیکن کچھ بھی نہ ملا ہم کو
اٹھتے ہوئے قدموں میں زنجیر سی پڑ جاتی ہے

احساسِ ندامت سے دہلیز پر گڑ جاتی
اک بار محبت سے دیتے جو صدا ہم کو۔۔
 
حجاب

واہ بہت خوب
 
Top