محبت کے موضوع پر اشعار!

ہما

محفلین
زندگی صرف مُحبت نہیں کچھ اور بھی ہے
زُلف و رُخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے
بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دُنیا میں
عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
 

عیشل

محفلین
محبت ہے ازل سے سفر میں
کہیں دیکھا ہے کسی نے یہ زخم سِلتا ہو
نہیں ملتیں اگر اپنے ہاتھوں کی لکیریں
تو ممکن ہے میرا غم تیرے غم سے ملتا ہو
 

شمشاد

لائبریرین
بھیجتا رہتا ہے گمنام خطوں میں کچھ پھول
اس قدر کس کو محبت ہے مری ذات کے ساتھ
(اعتبار ساجد)
 
Top