محاکات از کلامِ اقبال

محمد اسامہ سَرسَری نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 15, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بچہ اور فانوس
    (محاکات از ”بلبل اور جگنو“)

    گہوارے میں اک رات تنہا
    بچہ تھا کوئی اداس لیٹا

    مشکل تھا ”اواں اواں“ بھی کرنا
    رونے دھونے میں دن گزارا

    دیتی تھی نہیں دکھائی امی
    ہر اک جو سمجھتی ہے اشارہ

    دیکھی بچے کی آہ و زاری
    چھت سے فانوس نے پکارا

    حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
    لٹکا ہوں اگرچہ کب سے الٹا

    کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
    میں صبح تک روشنی کروں گا

    مجھ میں ہیں چمکتے قمقمے سے
    روشن تن من ہے میں نے پایا

    ہے چیز وہی جہاں میں اچھی
    تسکین ہو جس سے روح و دل کی

    بلبل اور جگنو
    (علامہ اقبال مرحوم)

    ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
    بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا

    کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
    اڑنے چگنے میں دن گزارا

    پہنچوں کس طرح آشیاں تک
    ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا

    سن کر بلبل کی آہ و زاری
    جگنو کوئی پاس ہی سے بولا

    حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
    کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا

    کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
    میں راہ میں روشنی کروں گا

    اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
    چمکا کے مجھے دیا بنایا

    ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
    آتے ہیں جو کام دوسروں کے

     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 15, 2013
    • زبردست زبردست × 1
  2. شیرازخان

    شیرازخان محفلین

    مراسلے:
    304
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Cool
  3. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
    آتے ہیں جو کام دوسروں کے

    :great:
     
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :welcome:
     
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    علامہ اقبال کے شعر کی تعریف کردی، ہمیں گھاس ہی نہیں ڈالی۔
    :good:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر