فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مجھ سے نفرت تھی انھیں ، پر میری خلوت سے نہیں
یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟
ان کے قدموں کی اب آہٹ سن رہا ہوں سَرسَری!
جبکہ مجھ کو دفن کرکے جاچکے ہیں لوگ سب
اقرا الفاتحہ ! حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا سرسری؟
 
ایک بات یاد آ گئی، بلکہ بات کیا یاد آئی اللہ بخشے، ایک فورم یاد آ گیا جو کبھی فیس بک پر ہوا کرتا تھا۔ پہلے تو آسمانوں میں ہی تھا، پھر زمین پر بھی اتر آیا، آگے دیکھئے کہاں جاتا ہے۔ پاتال کا کہوں گا تو خداوندانِ ’’فورم‘‘ اس فقیر کو پاتال میں بھی نہیں ٹکنے دیں گے۔ وہاں چلتا تھا سب کچھ وہ جسے پنجابی میں کہتے ہیں ’’منہ ویکھ کے چپیٹ مارنا‘‘۔ اور من ترا ملا بگویم تو مرا حاجی بگو۔ بلکہ اگر یہ فقیر آپ کی ’’قبیل‘‘ سے ہے تو الحاج بگو، نہیں ہے تو ’’پاجی‘‘ بگو۔ وہاں کسی گفتگو میں ایک مصرع ’’سرزد‘‘ ہو گیا تھا۔ محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی ظرافت کی نذر کرتا ہوں:
ع: پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے​

اللہ نہ کرے کہ مجھے یہ شعر مکمل کرنا پڑے۔

استاد محترم۔ معافی کا طالب ہوں۔ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں شعر میں ابلاغ کما حقہ نہیں ہوتا۔ مبہم شعر ہے۔ مگر مطلب یہی سمجھا اس قطعے کا تو بیان کر دیا۔ کیونکہ یہ اصلاح سخن فورم نہیں اس لئے یہاں تکنیکی حوالے سے گفتگو کو مناسب نہیں سمجھا۔ ایک اور مقصد اس حرکت کا یہ بھی تھا کہ شاعری میں یہ کام انوکھا نہیں بلکہ ایسا ہوتا آیا ہے۔ بیہودگی کو کبھی صوفیانہ کلام کا نام دیکر، ابہام کو گہرائی بتا کر، مہمل اشعار کو فلسفوں کا نام دیکر ہی کام چلتا آیا ہے اردو ادب میں۔
نوٹ: یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ مگر شاید غلط نہیں ہے۔
 
کیونکہ یہ اصلاح سخن فورم نہیں اس لئے یہاں تکنیکی حوالے سے گفتگو کو مناسب نہیں سمجھا۔​

آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ شاعر تک میرا اور آپ کا نکتۂ نظر پہنچ گیا۔
ادب میں ہم ادب بھی دیکھتے ہیں اور بے ادبیاں بھی، جو کچھ خدا دکھائے ۔۔۔
 
بہت خوب قطعہ استاد جی :)
لطف آیا پڑھ کر خاص طور پر اس مصرعے نے تو بہت لطف دیا
یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟
قطعہ دوبارہ پڑھا سہ بار پڑھا گویا
زخم تیغِ قاتل کو طرفہِ دلکشا پایا
شیخ صاحب اور استاد محترم آسی صاحب کو گفتگو نے بہت لطف دیا
آپ کے لئے اور ان دونوں حضرات کے لئے بہت سی دعائیں
 
بہت خوب قطعہ استاد جی :)
لطف آیا پڑھ کر خاص طور پر اس مصرعے نے تو بہت لطف دیا
یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟
قطعہ دوبارہ پڑھا سہ بار پڑھا گویا
زخم تیغِ قاتل کو طرفہِ دلکشا پایا
شیخ صاحب اور استاد محترم آسی صاحب کو گفتگو نے بہت لطف دیا
آپ کے لئے اور ان دونوں حضرات کے لئے بہت سی دعائیں
بہت شکریہ سید صاحب حوصلہ افزائی فرمانے کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔:)
 
Top