مجھے یاد رکھیں میں " ؟ " کا کیا مطلب ہے؟

تفسیر

محفلین
مجھے یاد رکھیں ؟

( یہ صرف گفتگو کا ٹاپِک ہے اور اس کا مقصد تنقید کرنا نہیں۔ )

میں جب بھی اردو محفل میں داخل ہونے کےلئے اپنی شاخت پیش کرتا ہوں ۔ دائیں طرف ایک خانہ ہے جس کے پاس یہ لکھا ہے ۔
“ مجھے یاد رکھیں ؟“
ھھم ۔۔۔ ایک سوال ۔۔۔
کون کس سے کہہ رہا ہے
کیوں؟
کیا یہ گزارش ، درخواست، عرض، التجا، التماس، چاہ، استدعا یا خواہش ہے تو پھر “ ؟ “ اتنی سادگی سے کیوں؟
کیا یہ کہنے والا طالب، ملتمس، یا مقتضی ہے تو “ ؟“ کیوں؟
یہاں کون کیسے یاد رکھنا کا چاہتا؟ میں آپ کو یا آپ مجھے کو؟ یا محفل ہم سب کو یا ہم سب محفل کو؟
کیا یہ آنے والے سےگزارش ہے؟ یا جانے والے سے سوال
میں نے اس کا مطلب ہمیشہ میرے اصلی چاہنے والوں ( بیوی، بھائی، بہن ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ) سے لیا ہے جو مجھے اندر جانے سے پہلے پوچھ رہا ہے کیا اس محفل میں داخل ہونے کے بعد تم مجھے یاد رکھو گے اور میں ہمیشہ کہتا ہوں ۔۔۔ میں تمہیں کیسے بھول سکتا ہوں اور چیک مارک کردیتاہوں۔ لیکن داخلے بعد اصلی چاہنے والوں کو بھول جاتا ہوں اور تخلیقی محبت ( دوست، بھائی، بہن ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ) کا شکار ہوجاتا ہوں ۔

عزیزان محفل
آپ کی باری ۔۔۔ آپ ایسا کرتے تو کس ارادے سے اور نہیں کرتے کیوں ؟
 

تفسیر

محفلین
یہ کہاں لکھا ہوتا ہے :confused: میں نے تو کبھی غور ہی نہیں کیا

yaad.JPG
 

تعبیر

محفلین
ارے ہاں یہ تو میں روز دیکھتی ہوں

مجھے تو لگتا ہے کہ یہ اپنی دھونس چلاتا ہے اگر اسے لفٹ نہ کرواؤ تو یہ آپ کو کک مار کر باہر کر دیتا ہے۔ دھکہ مار کر محفل سے نکال دیتا ہے :grin:

دوسری طرف یہ مجھے محفل کا گیٹ کیپر/دربان بھی لگتا ہے جو آپ کی آمد پر مہر لگاتا ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے یاد رکھیں سے مراد ہے کہ آپ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ آپ کے پی سی میں محفوظ ہو جائے گا اور ہر بار اس کو لکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی
 

فرخ منظور

لائبریرین
اصل میں یہ انگریزی کا "Remember me" کا اردو ترجمہ ہے جو بہت سی سائٹ پر نظر آتا ہے جیسے yahoo یا hotmail
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے آسانی سے سمجھ آنے والی بات ہے۔ ایک اور اسی طرح کا ترجمہ میں نے دیکھا ہے جو ٹائیٹل بار میں نظڑ آ رہا ہوتا ہے۔ تقویت یافتہ از وی بلیٹن :)
 

ایم اے راجا

محفلین
کسی بڑے ہوٹل یا کسی اور جگہ جاؤ تو گیٹ پر کھڑا دربان بھی غالباً یہی کہتا ہے کہ سر مجھے یاد رکھیں( یعنی ٹپ یا ۔۔۔ کے لیئے) سو جب بھی میں یہ دیکھتا ہوں تو مجھے وہ دربان یاد آ جاتا ہے، اور یہ بھی ٹپ مانگتا ہے ایک چیک ( کلک ) کی اور دربان بھی۔
 
Top