مجھے شکایت ہے اس فورم سے

شعیب

محفلین
جناب نبیل اور قدیر احمد،

اس فورم کو بنانے میں آپ نے جو کچھ بھی کیا ہے اسکی تعریف کیلئے الفاظ نہیں ملتے -

بہت ہی حیرت کی بات ہے اس فورم میں ہندوستان کا نام و نشان نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کیٹیگری؟ مطلب کہ ہندوستان کا اردو سے کوئی تعلق ہی نہیں؟

اردو کیلئے کچھ کر رہے ہیں تو اس میں ہندوستانی اردو دان کو بھی شامل کرنا چاہئے تاکہ اس فورم کے ذریعے دونوں ملکوں کے بیچ بچی کچی نفرتوں کو پوری طرح ختم کردیا جائے -

فورم کے ایڈمنسٹریٹر سے امید کرتا ہوں ‘‘ہندوستان میں اردو‘‘ کے نام پر اس فورم میں خاص کیٹیگری رکھیں گے -
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، سب سے پہلے تو گرافکس تیار کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ تم سے یقینا ہمیں اور بھی کام پڑتے رہیں گے۔ تمہاری شکایت بالکل بجا ہے۔ دراصل یہ فورم بالکل ابتائی سٹیجز پر ہے اور ہم بتدریج اس میں ردوبدل کرتے رہیں گے۔ ابھی تک اس میں پاکستان کے نام سے بھی ایک ہی فورم شامل ہے جو کہ حالات حاضرہ کی کیٹگری میں شامل ہے۔ تم کہو تو اس میں ہندوستان کے نام سے بھی ایک فورم شامل کر دیں۔ تمہاری تجویز یعنی کہ ہندوستان میں اردو کے نام سے فورم بھی اچھی تجویز ہے۔ قدیر یا میں جلد ہی اس طرح کی کوئی فورم یہاں شامل کریں گے۔
 

شعیب

محفلین
شکریہ نبیل مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یہ ضروری نہیں کہ صرف میرے لئے ہندوستان کی کیٹگری ہونی چاہئے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ‘اردو فورم‘ دنیا بھر کے اردو دانوں کیلئے ہونا چاہئیے - اور جہاں اردو کا نام آئے تب پاکستان کے ساتھ ہندوستان کا نام ضروری ہے - مجھے بہت خوشی ہوگی جب دونوں ممالک کے اردو دان آپس میں ہر قسم کے معاملات پر گفتگو کریں :)
 

مھتاب قدر

محفلین
شکریہ نبیل مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اردو ا

سلام دوستو
شعیب صاحب کی تجویز بہت اچھی ہے، میں تو اردو کسی بھی ملک کی زبان کہنا اردو کی افاقیت سے صرف نظر سمجھتا ہوں۔ بیشک اردو ہندوستان میں پیدا ہوی پورے بر صغیر میں وہ پھولی پھلی اور سارے عالم میں پھیل گی۔
شکریہ
مہتاب قدر

shuaib نے کہا:
یہ ضروری نہیں کہ صرف میرے لئے ہندوستان کی کیٹگری ہونی چاہئے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ‘اردو فورم‘ دنیا بھر کے اردو دانوں کیلئے ہونا چاہئیے - اور جہاں اردو کا نام آئے تب پاکستان کے ساتھ ہندوستان کا نام ضروری ہے - مجھے بہت خوشی ہوگی جب دونوں ممالک کے اردو دان آپس میں ہر قسم کے معاملات پر گفتگو کریں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہتاب صاحب، ابھی یہ فورم اپنے ابتدائی دور میں ہے اور اس میں کئی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ میں انشاءاللہ جلد ہی نئی کیٹگریز اور فورمز اس محفل میں شامل کروں گا۔ میں شاید آج ہی ایک پوسٹ لکھ کر اس بارے میں معزز حاضرین محفل کی رائے طلب کروں گا کہ وہ یہاں کن موضوعات پر گفتگو پسند فرماتے ہیں۔ اس کے بعد کچھ ہماری اور کچھ آپکی پسند کی فورمز یہاں شامل کر دی جائیں گی۔
 

اجنبی

محفلین
میرا خیال ہے کہ

میرا خیال ہے ہے کہ پاکستان یا ہندوستان کا نام شامل کرنے کا جھگڑا ہی ختم کیا جائے ۔ اس کی بجائے یہاں پر ایک عالمی فورم قائم کی جائے ۔ ورنہ امریکہ اور جرمنی میں رہنے والے ساتھی بھی کہیں گے کہ ایک ایک فورم ہمارے ملک کی ہو جائے ۔ کیا خیال ہے ؟
 

منہاجین

محفلین
پاکستان کو بھی حذف کر دیا جا

بھارت اور پاکستان بارے بات کرنے سے پہلے کافی سوچنا پڑتا ہے۔ نصف صدی سے زیادہ کی دشمنی سے ڈر سا لگتا ہے۔ برابری کے حقوق تو کم از کم بھارت کو بھی ضرور ملنے چاہیئیں۔ تاہم غور کی بات یہ ہے کہ جہاں کوئی چیز پیدا ہوتی ہے اس جگہ کے حقوق نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں، یہ ایک مسلمہ اصول ہے۔
میری منتظمین سے گزارش ہے کہ phpBB میں رائے دہی کا ایک مقررہ طریقہ موجود ہے۔ آپ بھی اس چوپال کو ذرا حرکت میں لائیں۔ ممبران سے آرا لیں، ووٹنگ کروا کے۔ شاید اس سے کسی بہتر نتیجے پر پہنچا جا سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، مجھے آپ جیسے ثقہ آدمی سے بہتر تحریر کی توقع تھی۔ اس فورم کا مقصد اردو کی ترویج ہے۔ ہم یہاں کسی سیاسی یا مذہبی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے نہیں اکٹھے ہوئے۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اردو بحیثیت زبان زوال پذیر ہے۔ اردو کی لٹیا ڈبونے میں اردو پر لگا ہوا یہ لیبل بھی ہے کہ یہ محض مسلمانوں یا پاکستانیوں کی زبان ہے۔ بہتر ہے کہ ہم میں سے کوئی اس فورم پر ملکیت کا دعوٰی نہ کرے کیونکہ اس سے ہماری کاز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ یہاں دنیا بھر کے اردو بولنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

بائی دا وے میں فورم کے ووٹنگ سیکشن والی بات ذہن میں رکھوں گا۔ آگے ویک اینڈ ہے، ہو سکتا ہے کچھ کام کرنے کا وقت مل جائے۔
 

منہاجین

محفلین
جیسے نبیل کی مرضی

آپ کی تحریر میں 3 باتیں سامنے آئی ہیں۔ (اب کے ناراض مت ہویئے گا۔)

کیا اردو زوال پذیر ہے؟
میرے خیال میں یہ معذرت خواہانہ سوچ ہرگز درست نہیں۔ اگر ہم اس خیال سے اردو کی خدمت کا بیڑہ اٹھاتے ہیں کہ اردو زوال پذیر ہے تو ہم کھیل شروع ہونے سے پہلے ہار مان رہے ہیں۔ یہ خیال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم میڈیا اور خاص طور پر انٹرنیٹ کی فیلڈ میں اس کے پنپنے کی رفتار کو آہستہ دیکھتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے تو اردو انٹرنیٹ میں مزید تیزی سے ابھری ہے اور آئے روز یونیکوڈ اردو پر منحصر ویب سائٹس کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔ میں قطعا اس سے مایوس نہیں ہوں، البتہ رفتارِ کار میں تیزی کی ضرورت ہے کیونکہ کام کرنے والے افراد کی تعداد کم ہے۔

کیا اردو محض مسلمانوں یا پاکستانیوں کی زبان ہے؟
مجھے یہ کہنے میں ذرا بھر تامل نہیں کہ فی زمانہ اردو کی ترویج میں سب سے بڑا ہاتھ بھارت کے ہندوؤں کا ہے۔ ذرا سوچئے کہ ہمارے وہ احباب جو پاکستان اور بھارت سے یورپ اور امریکہ میں جا آباد ہوئے اور ان کی اولادیں اسی غیراردو ماحول میں پیدا ہوئیں اور پروان چڑھیں انہیں اردو بولنا اور سمجھنا کس نے سکھایا؟ یقیناً انڈین فلموں نے۔ اردو کو عالمی سطح پر پھیلانے میں انڈین فلموں کا بڑا ہاتھ ہے اور اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں، پھر اردو پر محض "مسلمانوں" اور "پاکستانیوں" کی زبان ہونے کا الزام کیسے؟ ("بولنا" اور "سمجھنا" تو انہیں فلموں نے سکھا دیا، اب آپ کا اور میرا کام ہے کہ انہیں انٹرنیٹ کی مدد سے "لکھنا" اور "پڑھنا" بھی سکھائیں۔)


فورم پر ملکیت کا دعوٰی
بحیثیت ایک ممبر کے اگر میں ایک رائے دیتا ہوں اور وہ آپ کو بھلی نہیں لگتی تو اتنا بڑا الزام تو نہ لگایئے۔ مجھے افسوس ہوا۔
 

صابرحسین

محفلین
ناراضگی ختم

میرے ذاتی خیال میں پاکستان نام کا فورم برقرار رکھا جائے اور بھارت کے لئے الگ فورم ضرور تشکیل دیا جائے۔ اردو پر جتنا حق پاکستان کا ہے اس سے زیادہ بھارت کا ہے، کہ وہ وہیں پیدا ہوئی تھی۔ اور ویسے بھی پاکستان تو ابھی تک اردو کو سرکاری زبان کا درجہ نہیں دے سکا پھر ہم کس منہ سے کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کی زبان ہے؟

منہاجین:
یار آپ تو نبیل کی تحریر پڑھ کر ناراض ہی ہو گئے۔ ایسی بات تو نہیں ہونی چاہیئے۔ اگر کسی کو آپ سے اختلاف ہے تو کیا ہوا۔ آپ نے جو آراء دیں وہ بہت اچھی ہیں اور یقینا یہ ہونا چاہیے۔

نبیل:
فورم کا بنیادی مقصد آراء کا حصول ہوتا ہے۔ اگر کسی کی رائے کو نشانہ بنایا جائے تو وہ تو بھاگ جائے گا۔ منہاجین نے تو بھارت کو برابری کا حق دینے کی بات بھی کی تھی۔ اور رہی یہ بات کہ کس کا حق زیادہ ہے تو آپ غور کریں کراچی سے بننے والی پاکستانی ویب سائٹس میں کراچی کو باقی شہروں سے بڑھ کر مقام دیا جاتا ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر امریکہ کو جو مقام حاصل ہے کہ لگتا ہے یہ پیدا ہی امریکہ کے لئے کیا گیا تھا اور دوسرے ملکوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا اس بارے میں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
صابر: ناراضگی جب شروع ہی نہیں ہوئی تو ختم کرنے کا کیا سوال۔ میں عبدالستار منہاجین کی یہاں مباحث میں بھر پور شرکت کی تہ دل سے قدر کرتا ہوں۔ ان کی رائے کو نشانہ بنانے والی بات کچھ درست نہیں ہے۔ ہر ایک کی طرح مجھے بھی اختلاف رائے کا حق حاصل ہے۔ جہاں تک کسی جگہ کی نمائندگی کا تعلق ہے تو میری دانست میں یہ بحث یہاں قطعی غیر متعلقہ ہے۔ جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، ہمارا مشن اردو کی ترویج ہے۔ امریکہ اور کراچی کی جو مثال آپ نے دی ہے وہ بھی سوال طلب ہے۔ میں صرف اتنا عرض کروں گا کہ ہماری کاوشوں کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہے کہ ہم ہر طرح کے تعصب سے بالا ہو کر کام کریں۔ میں ایک محب الوطن پاکستانی ہوں اور ایک کلمہ گو مسلمان ہوں اور ان لوگوں کی دل سے عزت کرتا ہوں جو اسلام اور پاکستان کی خدمت کرتے ہیں۔ وہ وقت بھی آئے گا جب علیحدہ اس مقصد کے لیے ویب سائٹ بناؤں گا۔ اس وقت میرا مقصد اردو کی خدمت کرنا ہے، کیونکہ اردو کی ترقی میں ہماری ترقی ہے۔

منہاجین: آپ کی تفصیلی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ امید ہے آپ اسی طرح زور دار مباحث سے ہمارا خون گرماتے رہیں گے۔
 

منہاجین

محفلین
نبیل کی طرف سے درمیانی راہ

مجھےخوشی ہے کہ نبیل نے ایک ایسی درمیانی راہ نکالی جو سب کے لئے قابل قبول ہو سکے۔ آخر کیا ضرورت ہے کہ ملکوں کے نام سے الگ الگ چوپال قائم کرنے کی! "اپنا اپنا دیس" کے نام سے قائم چوپال میں تمام ممالک کے ملاحظین کو برابری کا حق حاصل ہو گا، اور کسی ملک کے باسی احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہوں گے۔ ایک چوپال عالمی حلات حاضرہ کے لئے بنانا بھی اچھا ہے۔ بہرحال یہ جس کسی کا بھی مشورہ ہے، ہماری گرما گرم گفتگو کو بیچ چوراہے روکنے کی سازش کی گئی ہے، جو کامیاب بھی ہو گئی ہے۔ :(

صابر:
میں نبیل کی بات پر کوئی ناراض واراض نہیں ہوا تھا۔ مجھے اردو کی خدمت میں ایک معیار قائم کرنے میں کوشاں ساتھیوں کا ہر حال میں ساتھ دینا ہے اور اپنے حصے کی ذمہ داری بھی نبھانی ہے۔ (یہ الگ بات کہ فی الحال میں ایک غیرذمہ دار ممبر ہوں۔) اور آپ نے نبیل سے یہ کیا کہا کہ کسی کی رائے کو نشانہ نہ بناؤ ورنہ لوگ بھاگ جائیں گے۔ او پا جی! اس میں نشانہ بنانے والی کیا بات ہے اور میں بھاگنے والوں میں سے بھی نہیں ہوں۔ تاہم میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے اپنے تئیں "ناراضگی" ختم کرانے میں "بڑا کردار" ادا کیا۔ :wink:

نبیل:
ہمت نہیں ہارنا، "جھڑپوں" کے لئے ہم کوئی اور موضوع تلاش لیں گے۔ آخر گرمجوشی بھی تو برقرار رکھنی چاہیئے ناں، اسی سے تو نئے آنے والوں کو دلچسپی کا سامان ملے گا۔ ورنہ ایک سی باتیں پڑھ پڑھ کر تو لوگ بور ہونے لگیں گے۔

چلو کوئی نئی بات کرتے ہیں۔ کیا آپ محفلِ ادب میں "پیروڈی" نامی چوپال قائم کریں گے؟ آپ نے اس بارے اپنا ووٹ بھی نہیں دیا۔ منتظم نہ ہوتے ہوئے بھی میں نے ممبران سے اس قسم کے امور پر ووٹنگ شروع کرا دی ہے کیونکہ یہ چوپال آخر میرا بھی تو ہے ۔ ۔ ۔ :) تو کیا خیال ہے آپ کا؟
 

اجنبی

محفلین
ہائے میری قسمت

منہاجین بھائی ابھی دو دن پہلے میں اسی بات کو رو رہا تھا کہ آئیڈیا میرے ذہن میں آتا ہے اور اسے عام نبیل کر دیتا ہے ۔ جناب آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ لوگوں کی جھڑپیں دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں یہ آئیڈیا آیا اور “میں نے“ اپنا اپنا دیس کے نام سے وہ فورم قائم کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی حالاتِ حاضرہ کی فورم بھی بنائی ہے ۔

ویسے یہ بات درست ہے کہ اس فورم کا زیادہ تر کام نبیل کرتا ہے ۔ میں بس اسی طرح چھوٹے موٹے پنگے وغیرہ کرتا رہتا ہوں ۔ نبیل واقعی بہت زبردست پروگرامر ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد مجھے پروگرامنگ کا شوق پیدا ہوا ہے ۔

ویسے منہاجین صاحب یہ جو آپ نے ساتھ تصویر لگائی ہوئی ہے میرے خیال میں اس میں ایک تو طاہرالقادری صاحب ہیں اور دوسرے یقیناً آپ ہیں ۔ اس کا کیا چکر ہے ؟
 

منہاجین

محفلین
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دوں ۔

تو دراصل یہ سازش آپ کی تھی اور میں یونہی نبیل کے اوصاف میں رطب اللساں ہو گیا۔ چلو معاف کیا آپ کو، کہ اب تو بات پرانی ہو گئی ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگ خلوصِ دل سے اردو کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ کیا یہ مناسب نہ ہو گا اگر آپ زکریا کے جادوگروں میں اپنا تعارف بھی شامل کر دیں۔ ہمیں ذرا منتظمین کا پس منظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اور وہ جو آپ نے تصویر بارے پوچھا، اب کیا بتاؤں کہ آپ پہلے ہی پہچان چکے ہیں۔ اس کا کیا چکر ہے؟ اتنی آسانی سے سمجھ میں آنے والا نہیں ہے۔ اور وہ بھی اِس چوپال میں، نہ بابا نہ سب کو پتہ چل جائے گا۔ ایسا ہی جاننے کا شوق ہے تو میری ذاتی ویب سائٹ www.i4minhaj.com پر جا کر دیکھ لو، سب سمجھ میں آجائے گا۔ بھلا یہاں سب کے سامنے راز کی بات کیونکر بتاؤں!!!
 

شعیب

محفلین
نئے مسائل

برائے مہربانی اردو کے لئے کام کریں اس کام میں ہند اور پاک کا نام ہی نہ لیں - میں نے نیک نیت کا اظہار کیا تھا مگر یہاں سرد جنگ چھڑ چکی ہے -

اس فورم میں ہم سب ملکر اردو کی ترویج کیلئے کام کریں گے نہ کہ ہند اور پاک کے مسائل پر بحث - اور نبیل بھائی کو بھی اس مسلئے پر ہر ایک کو جواب دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی - اس فورم کا مقصد صرف اردو کی ترویج رکھ لیں تو بہتر ہے -
کیوں نبیل بھائی اور قدیر صاحب، کیا میں نے ٹھیک کہا؟
 

الف عین

لائبریرین
فورم کا نام

اس کا نام اپنا اپنا دیس ہے، ہر دیس کے لوگ اس میں حصہ لے سکتے ہیں، ہاں، تعارف سے پاکستان کا نام نکال دیاجائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب: تعارف سے آپ کی کیا مراد ہے؟ میری پوری کوشش ہے کہ یہ فورم سیاسی اور مذہبی تعصبات سے پاک رہے۔ میری دانست میں کچھ عرصہ فورم چلنے کے بعد ارکان اس کا مزاج بھی جان جائیں گے۔ ابھی تک اس فورم میں ہندوستانی خواتین و حضرات زیادہ نہیں شامل ہوئے۔ ذرا ہمیں بتائیں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب: تم فورم پر آتے رہا کرو۔ یہاں کوئی سرد جنگ نہیں ہو رہی۔ اچھی رونق لگی ہوئی ہے۔
 
Top