مجھے شکایت ہے اس فورم سے

منہاجین

محفلین
اگر ایسی بحثیں نہ ہوں تو یہ چوپال تو ویران ہی ہو جائے۔ اس قسم کے علمی و فکری موضوعات سے ذہنوں کو جلا ملتی ہے۔ اسی ایک موضوع کو دیکھ لو کتنی معلومات بھر گئی ہیں اس میں! اسی طرح اردو اصطلاحات کے استعمال بارے جو عنوان ہے، اس سے بھی عام ملاحظین کے لئے معلومات کا ذخیرہ بنتا چلا جا رہا ہے۔ اس قسم کی بحثیں کوئی سرد جنگ نہیں ہوتیں، یہ تو کسی بھی چوپال کی جان ہوتی ہیں۔ اس سے عام ملاحظین بار بار متعلقہ عنوانات پر حزبِ موافق و مخالف کے جوابات پڑھنے کو آتے ہیں، اور اپنے دوستوں کو ایسی بحثوں بارے بتاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ میں کچھ زیادہ ہی لکھ گیا ہوں۔ :)

اب ذرا تھوڑی سی جھڑپ آپ کے ساتھ بھی ہو جائے۔ اگر آپ کی طرح سب " نیک نیت" ممبران 12 جولائی کو سوال داغنے کے بعد 27 جولائی کو اس کا جواب پڑھنے کو تشریف لائیں گے تو اس چوپال کا اللہ ہی حافظ۔ آپ کو کیا معلوم کہ ہم اس دوران میں کن کن منازل سے گزرے ہیں۔ ذرا نبیل سے پوچھو، تب پتہ چلے گا کہ ہم کتنی نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ :)
 

شعیب

محفلین
نیک نیتی

آپ کی نیک نیتیں سر آنکھوں پر جناب اور اطلاع کیلئے عرض ہے میرے پاس نیٹ کنیکشن نہیں ہے اور میں ہمیشہ ٹراول کرتا رہتا ہوں دبئی شارجہ اور پھر شارجہ دبئی :eek:

آپ کی بات سے متفق ہوں کہ یہ جھڑپ اور مباحثے بھی اردو کی ترویج کا ایک حصہ ہیں ۔ ایک بات میں نے نوٹ کیا وہ یہ کہ آپ حساب اور تاریخ میں ماہر ہیں ۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اس وقت آن لائن ہو۔ تم اس فورم پر اور بھی پوسٹ کیا کرو۔ تم ہمیشہ اس شکایت والی پوسٹ کو آگے بڑھاتے رہتے ہو :roll:
 

شعیب

محفلین
آن لائن

:D تم نے ٹھیک کہا نبیل میں اس وقت آن لائن ہوں ۔اور فورم کے دوسرے ممبران کے پوسٹ بھی پڑھ رہا ہوں
 

منہاجین

محفلین
قفل

لگتا ہے کہ اِس موضوع کو اب قفل لگا دینا چاہیئے۔ کیا خیال ہے آپ کا بیچ اِس مسئلہ کے؟
 

منہاجین

محفلین
وڈا پہرے دار

اور مجھے یوں بھی لگتا ہے کہ آپ کی چابی کہیں کھو گئی ہے، اِس لئے آپ تالا لگانے کے لئے وڈے پہرے دار کے آنے کا اِنتظار کر رہے ہیں۔
 
Top