مجھے ان سے ملنا ہیں

شمشاد

لائبریرین
ماوراء تمہاری امی جو کہتی ہیں، بالکل صحیح کہتی ہیں۔ ان کے کہنے پر سختی سے عمل بھی کیا کرو۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے سب دوست ایمان اور صحب کی بہترین حالت میں ہونگے میں کچھ دین یہاں نہیں‌ آ سکا اس کے لیے معافی چاہتا ہوں مجھے اتنی امید نہیں تھی کے سب اس دھاگے میں اتنی دلچسپی لے گے چلو میری وجہ سے بہت سارے دوستوں نے اپنی دل کی بات کر دی جس کے لیے محفل کو چاہے کے وہ میرے لے خصوصی انعام کا اہتمام کرئے ہی ہی ہی
میں بے بہت مشکل سے سب دوستوں کی پوسٹ پڑھی ہے اور اب مجھے ڈر ہے کہ کہی بجلی نا چلی جاے اس لے تھوڑا تھوڑا کر کے لکھتا ہوں اب پہلے والے دوستو کے جواب دے دوں پھر اپنے بارے میں بتاؤں گا کے مجھے کس سے ملنا ہے بہت شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں ،، فرحت ، شگفتہ ، ماورہ ، سارہ ، حجاب ، ضبط ، شمشاد ص ، سے ملنا چاہوں گی ،
چھوٹے بھا ،۔۔ اور فرزانہ سے مل چکی ہوں ۔ ۔مگر ان دونوں سے پھر بھی ملتے رہنا پسند کروں گی ۔ ۔

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
بوچھی آپی آپ نے سب سے پہلے جواب دیا ہے اس لے میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گا :grin: صرف شمشاد بھائی سے مجھے سے کیوں نہیں میں تو آپ کا سیکٹری بھی ہوں یاداشت کا سیکٹری:grin:



جی جی اب آپ کہنے گی آپ سے بھی مل لوں گی اب میں نہیں‌ملوں گا :grin: کیوں کے میں نایاب ہوں نایاب چیزیں کم کم ہی ملتی ہیں:grin:


مجھے کسی سے نہیں ملنا ہے ۔:grin:
:grin: مجھے کسی سے نہیں ملنا کسی کے لیے:grin: ٹھیک کہا نا

میں نبیل بھائی سے ملنے کا خواہشمند ہوں آواز تو سنی ہے لیکن ملاقات کا اشتیاق ہے۔
فاتح، محب، ساجد اقبال سے مل چکا ہوں۔ ہاں قادری صاحب سے بھی مل چکا ہوں کیا شخصیت ہے ماشا اللہ! دوبارہ ملاقات کا اشتیاق ہے۔ بلکہ شاگردی کا بھی کہ علم عروض ان سے یا فاتح سے سیکھنے کا خواہشمند ہوں۔
فاروق بھائی سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے لیکن اب کافی عرصے سے ان کا کوئی فون نہیں آیا۔
م م مغل صاحب سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ دیکھیں کیا ہو۔
ظفری بھائی پر بھی ہمیں ہم مزاجی کا شک ہے۔ کبھی تو ہاتھ لگیں گے کہ دنیا گول ہے۔
تعبیر آپی سے بھی ملنے کا شوق ہے۔ بہت ڈانٹتی ہیں مجھے دھاگوں میں:( وہ تو شکر ہے کہ جاپانی کہانی چل گئی نہ چلتی تو خیر نہیں تھی سمیت ناظمین کے۔ :grin:
بوچھی آپی کی طبیعت پر ہمیں اپنی سب سے چھوٹی خالہ کا گمان ہوتا ہے وہی جن کی بابت ایک نظم یہیں کہیں پڑی ہوگی۔ یہ بات بھی ڈرتے ڈرتے کہہ رہے ہیں کہیں الٹا ہی نہ لٹکا دیا جائے۔ :( ویسے ہم الٹے لٹک کربھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جسے سیدھے دکھائی دیتے ہیں یہ حاشیہ ضروری اس لیے کہ کوئی مہم جو کوشش نہ کرے کچھ حاصل نہ ہوگا۔
سیدہ شگفتہ سے بھی ملنے کا شوق ہے کہ تجسس ہے کہ کتب خانے کو چلانے والی ہستی کس قسم کی شخصیت کی مالک ہیں۔ میرا خیال کہ ان کا انٹرویو بھی نہیں ہے شاید؟
اپنے آپ سے تو ہم ملتے ہی رہتے ہیں بلکہ مل مل کے بے حال ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب کوئی اور آن ملے یا خود میں ہی کسی اور سے ملاقات ہو جائے کہ وہی عادتیں ہیں ہماری اتنی ہم سے ہماری ہی ملاقاتوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا۔
کسی کا نام رہ گیا ہو یا کسی کا خیال ہو کہ اس کا نام بھی اس فہرست میں ہونا چاہئے تھا تو ہمیں اس پتے پر خط لکھیں:
انچارج پروگرام کچھ نہ کرو
P.O BOX 420
بستی لامکان

ساتھ میں جوابی لفافہ ضرور بھیجیں اور ایک ادھ پستہ قد نوٹ بھی لفافے میں ملفوف ہو تو کوئی مضائقہ نہیں۔

مجھے آپ کی ساری تحریر میں آپ کا پتہ پسند آیا ہی ہی:grin:



ہاہاہا محسن خود کہ رہے ہو کہ اتنا ڈانٹتی ہوں وہ بھی ملے اور دیکھے بغیر پھر خود سوچو اگر جو ملاقات ہو گئی تو کیا کیا نہیں کرسکتی آپ کے ساتھ۔
ضرور جب پاکستان آنا ہوا آپ کو بتا کر آؤں گی۔ میرا جانا تو ویسے بھی اسلام آباد ہی ہوتا ہے :) اب خیالات نہ بدل لینا :grin:

ویسے بھی مجھے سچ مین اپنے بھائی لگتے ہو اس لیے جب اگنور کرتے ہو تو غصہ اجاتا ہے :)

اسلام آباد کے قریب ہی راولپنڈی بھی ہے جہاں میں‌ہوتا ہوں:grin:
میں سب ہی سے ملنا چاہونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے شک یہاں سب سے نوک جھونک چلتی رہتی ہے مگر مجھے یہاں سب ہی اچھے لگے۔۔۔۔ میری تمنا ہے کہ سب ہی سے ملاقات ہو۔۔۔۔ کم از کم اس دنیا میں۔۔۔۔

اس کا مطلب ہیں آپ مجھ سے بھی ملنا چاہتے ہیں :grin:کیوں کے سب میں تو میں بھی آتا ہوں
میں تو سوچ رہا ہوں کہ تمام اراکین کی مشترکہ دعوت کر دوں تا کہ سب ہی آپس میں مل ملا لیں۔ بس جگہ اور وقت کے متعلق سوچ رہا ہوں۔
بہت خوب کیا ایسا ممکن ہیں میں‌آپ کے ساتھ ہوں میرے بھائی کا سکول ہے وہاں بہت ساری جگہ ہے ہم جب بھی کوئی پروگرام کراتے ہیں تو سکول میں ہی کراتے ہیں تو پھر کیا خیال ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پہلے میں یہ حساب لگا لوں کہ کس کس سے مل چکا ہوں پھر سوچتا ہوں کہ کون رہ گیا۔
میری بھی آپ سے ملاقات نہیں ہوئی :grin:

مجھ سے کوئی نہیں ملنا چاہتا شکریہ آپ سب کا، کہ میں بھی کسی سے نہیں ملنا چاہتا :grin:

ویسے فرخ صاحب سے ایک مختصر ملاقات ہوئی ہے اور فاتح صاحب کی ملاقات کئی مہینوں سے ادھار ہے :)
سر کچھ مجھ پر ترس کھائے اگر آپ کسی سے ملنا نہیں چاہتے تو میں کیا کروں گا میں تو آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور محمد امین راجا کا انتظار کر رہا ہوں وہ جب بھی راولپنڈی آیا تو ہم دوں آپ کی طرف آئے گے انشاءاللہ
 
ماوراء بھی۔۔۔۔؟؟ کیا ماوراء بھی۔۔۔؟لگتا ہے جملہ پورا لکھ نہیں سکے۔:p

باقی جو متاثر والی اور منفرد والی بات کہی ہے، یہ شاید تم اس لیے کہہ رہے ہو کہ میں آجکل مصروف ہوں، تو زیادہ باتیں نہیں کر رہی۔۔۔ورنہ جب منہ سے پھول جھڑتے ہیں نا تو سب کے سامنے میری حقیقت کھل جاتی ہے۔ امی مجھے ہمیشہ ہی کہتی ہیں، کہ تم اپنا منہ بند ہی رکھا کرو۔۔۔کیونکہ اسی وقت ہی میں بہت اچھی لگتی ہوں۔ :(

ہممم۔۔ ًماوراء" اور "بھی" کے درمیاں لفظ "سے" بھی آنا چاہئے تھا۔ متاثر اور منفرد کا تعلق تمہارے زیادہ باتیں کرنے سے نہیں ہیں۔ میں پھول جھڑتے دیکھ چکا ہوں۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
بوچھی آپی وہ لندن میں نہیں ہیں۔ وہ Durhum میں تھیں اب شفٹ ہوگئی ہیں کہاں؟ یہ یاد نہیں آرہا کیوں کہ کافی عرصے سے آن لائن نہیں آ رہیں۔ ویسے وہ ڈاکٹر ہیں۔ جب ایم بی بی ایس کر رہی تھیں تو ہم ایک ہی کمرے میں پڑھا کرتے تھے۔ یعنی میں ان کے کمرے میں ہی گھسا رہتا تھا۔ وہ اپنی کتابیں پڑھا کرتی تھیں اور میں ریفریجریشن کے پیچھے لگا ہوا تھا Jet planes کے اے سی پلانٹ کے نقشے دیکھتا اور ذہن نشین کرتا رہتا تھا۔ پھر یوں ہوتا کہ ہم دونوں کتابیں چھوڑ کر باتوں میں لگ جاتے کہ فلاں ماموں تو اس کزن نے یہ تو وہ۔ پھر اچانک ان کو وقت ضائع ہونے کا احساس ہوتا اور وہ اچانک چیختیں محسن کے بچے! نکل جاؤ میرے کمرے سے! پھر باتیں؟ پھر وہ نانی اور میری امی کو آوازیں دیتیں میں کہتا اچھا اچھا اب نہیں بولتا بس؟ وعدہ؟ پھر ہم اپنی اپنی کتابوں میں منہ دئیے ادھر ادھر کی سوچتے کچھ پڑھتے پھر کسی ایک کو ئی خیال آتا پھر باتیں۔۔۔ پھر ڈانٹ۔۔۔ پھر معافی تلافی سو یونہی دن بھر چلتا میں ان کا landline نمبر دیکھ کر دوں گا۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا لگا آپکی خالہ کے بارے میں جانکر ، ۔۔ میرے بھانجے بھی ماشااللہ ، ایسے ہی ہیں مگر اب بڑے ہوچکے ہیں اور اب شرارتیں نہیں کرتے ، ۔ مگر میں ہوتی ہوں تو ان سبکو ساتھ لگا لیتی ہوں ، ۔۔ یہاں لندن میرے آٹھ بھانجے موجود ہیں ، ۔۔ میرے ساتھ ہوں تو کوئی دیکھکر یقین نہیں کرتا کہ خالہ بھانجے ہیں ،۔ اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
بس ہم بھی اکھٹے ہوں تو یہی سب چلتا ہے ،۔ اب تو سب یونیورستی میں چلے گئے ہیں ،، مگر جب سب اکھٹے ہوتے ہیں تو اُدھم ہی مچائے کرتے ہیں ، ،۔
آپکو اپنی خالہ کے سٹی کا ہی نہیں پتا :confused: ،، شفٹ کہاں ہوئیں ہیں اب ۔؟


وہ اسطرح ہے کہ کوئی تین ہفتے پہلے انہوں نے مجھے کہا کہ ہم شفٹ کر رہے ہیں میں پھر تم سے رابطہ کروں گی اور مجھے بتایا بھی کہ فلاں جگہ۔ میں بھول گیا سوچا دو چار دن میں شفٹ ہو جائیں گی دوبارہ پوچھ لوں گا کہ کہاں ہیں آپ؟:grin: لیکن میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن نہ ہو ان کے پاس یا کوئی اور بات۔ ویسے ہو جائے گا میرا اسی ہفتے میں ان سے رابطہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
احمقوں کی جنت میں رہنے والوں کے لیے اطلاع ہے کہ تعبیر میری پارٹی میں ہیں:grin: سو انٹرویو ہو گا۔:cool: لیکن مناسب وقت پر۔
 

زینب

محفلین
احمقوں کی جنت میں رہنے والوں کے لیے اطلاع ہے کہ تعبیر میری پارٹی میں ہیں:grin: سو انٹرویو ہو گا۔:cool: لیکن مناسب وقت پر۔

لو چشمے کو بدلی کرواو جا کے۔۔۔۔۔۔۔تعبیر لڑکی ہے نا مین بھی غالباً لڑکی ہی ہوں:grin: تو وہ کس قبیلے کی ہوئی بھلا۔۔۔۔۔۔۔اپ کو نہیں پتا خواتیںن اپنے قبیلے سے بےوفائی نہیں کیا کرتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ اپنے ٹولے کا سہارا لو۔ویسے تعبیر مجھ سے پوچھے گی انٹر ویو کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cool: اپ کی دال نہیں گلے گی یہاں:grin:
 

زینب

محفلین
ہاہاہہا اتنی جالدی ہار مان لی محسن۔۔۔۔۔۔؟/ابھی تو میں نے اپ کو ہرانے کا کام شروع ہی نہیں کیا تھا
 
میں 5 فٹ کا فاصلہ رکھوں یا 60 یا پھر کراچی سے دبیئ تک کا۔۔۔۔۔لوگوں کا کام دوسروں کے معماملوں میں منہ ڈلنا ہے سو وہ ڈالیں‌گے ہی۔۔۔۔۔اپ کو کیا لگتا ہے یونس صاحب۔۔۔فاصلہ رکھنے سے کسی کی چونچ بند ہو سکتی ہے:grin:چھوٹا زہن چھوٹی بات سوچے گا اور کرے گا بھی۔۔۔۔۔۔بے فکر رہیں۔۔۔میں نے الجھن سلجھانے کی بات ہی نہیں‌کی وہ تو میں نے الجھن جاننے کی بات کی تھی اپ چلے ہیں الجھی لٹیں سلجھانے:grin:

ہم نے اپنی زلفیں جھوٹی کروا لی ہیں زینب ۔۔۔ اب ہمیں ان کو سلجھانے میں پرابلم نیہں ہوتا۔۔۔ لائک "کروکٹ" اسٹائل:grin:
 
میں 5 فٹ کا فاصلہ رکھوں یا 60 یا پھر کراچی سے دبیئ تک کا۔۔۔۔۔لوگوں کا کام دوسروں کے معماملوں میں منہ ڈلنا ہے سو وہ ڈالیں‌گے ہی۔۔۔۔۔اپ کو کیا لگتا ہے یونس صاحب۔۔۔فاصلہ رکھنے سے کسی کی چونچ بند ہو سکتی ہے:grin:چھوٹا زہن چھوٹی بات سوچے گا اور کرے گا بھی۔۔۔۔۔۔بے فکر رہیں۔۔۔میں نے الجھن سلجھانے کی بات ہی نہیں‌کی وہ تو میں نے الجھن جاننے کی بات کی تھی اپ چلے ہیں الجھی لٹیں سلجھانے:grin:

اب چھوٹے ذہن کا ہم کیا کریں ۔۔۔۔ ٹموتھی ڈالٹن، سین کونری، کا زمانہ تو گیا مگر ابن صفی نے لوگوں کا دماغ کافی جاسوسی ٹائپ کر دیا ہے نا بی بی۔۔۔۔ ویسے 2 آنے کا رپورٹر چار آنے کے اخباری انداز میں ہی سوچے گا نا ۔۔۔۔ بس آپ خوش رہیئے مگر اپنے خرچے پر۔۔۔۔۔ ;)
 
یہ کیا ہے یونس صاحب ۔۔۔؟ کیا میں اسے اپ کا عمومی انداز سمجھوں یا غصہ کا اظہار ۔ اتنے اچھے الفاظ کا جواب اتنا تلخ ۔۔۔؟ بھائی ہمیں یہاں تو کچھ شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔۔۔ درگزر سے کام لینا چاہیئے اگر کوئی بات بری بھی لگے تو شائستہ انداز میں جواب دینا آپ کا وقار بڑھا دیتا ہے ۔

خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں آتا لیکن یہ آپ کا وقار بڑھا دیتی ہے

سر آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔ نہ میں غصہ ہوں اور نا ہی انداز ناشائستہ اور عمومی ہے۔۔۔۔ اس شدید فہمی سے نجات پائیے۔۔۔ الحمد اللہ یہاں ماحول کافی اچھا ہے ۔۔۔ اور رہی بات زینب کی تو آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا انہیں میری بات بری لگی۔۔۔ اور اگر نہیں تو اسکو برا رنگ دینا مناسب نہیں ہے۔۔۔

دیکھئے ۔۔۔ غالب نے اگر زلف کی بات کی تو اس کو اسکا حسین شاعرانہ اسلوب سمجھا گیا بلکہ سلیبس میں بھی شامل کیا گیا۔۔۔۔ اس کو بڑے بڑے القاب سے نوازا گیا ۔۔۔۔۔ ہم نے اگر اپنی زلفوں کی بات کی تو آپ کو نا مناسب خیال گزرا۔۔۔۔ بھائی ہم نے اپنے بال چھوٹے کروائے ہیں ان کا تذکرہ خیر کیا تھا۔۔۔۔ اب ذرا سوچئیے غالب نے اگر کسی محبوبہ کا تذکرہ کیا تھا اور اسکی زلفوں کی بات کی تھی تو وہ کوئی "یوگنڈا" کی حسینہ تو نہین تھی نا اور نا ہی "برازیل" سے تعلق رکھتی تھی۔۔۔ وہ بھی ہمارے ہی معاشرے کی خاتون تھیں۔۔۔ غالب کی بات کو تو پردہ دار خواتیں نے بھی سراہا۔۔۔ ان کے عشقیہ انداز ہر نام نہاد فلاسفروں نے ہزاروں کاغذ سیاہ کر ڈالے کسی نے ییہ کہا کہ "غالب بڑا چھچھورا " تھا۔۔۔۔ حالانکہ غالب کی شاعری تو پردہ دار خواتین کے لئے خاصی مہلک ہے۔۔۔۔۔

بہرحال یہ ایک مذاق تھا سرکار ۔۔۔۔ اور مذاق کو مذاق ہی سمجھا کریں ۔۔ ہمیں دیکھیں ہم کیسے کیسے مذاق برداشت کر جاتے ہیں۔۔۔۔ کسی بھی معاملے کو "فساد برائے پیدائش فساد" کے زمرے میں نہ رکھا کریں ۔۔۔ یہ ایک اوپن فورم ہے۔۔۔۔ اور انٹرنیشنل فورم ہے۔۔۔ اس کو "نتھو کے دھابے" سے الگ خیال کیجیئے۔۔۔۔

ایک بار پھر ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ۔۔۔ اگر شک ہے تو پوچھ لیں۔۔۔ ہمارے لئے آپ سمیت سب محترم ہیں۔۔۔۔

سلام رضا
 

تیشہ

محفلین
بوچھی آپی آپ نے سب سے پہلے جواب دیا ہے اس لے میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گا صرف شمشاد بھائی سے مجھے سے کیوں نہیں میں تو آپ کا سیکٹری بھی ہوں یاداشت کا سیکٹری



جی جی اب آپ کہنے گی آپ سے بھی مل لوں گی اب میں نہیں‌ملوں گا کیوں کے میں نایاب ہوں نایاب چیزیں کم کم ہی ملتی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آپ پنڈی میں ہی ہوں ناں تو فکر نا کرو ، میں بھی پنڈی ، اسلام آباد کی ہی ہوں :grin: جب بھی آنا ہوا مل لوں گی ،، اس میں ناراض ہونے کی کیا بات ہے ۔؟
میں ابھی آکر مل جاتی ہوں آپکو خرم ، :grin: بس میں آرہی ہوں کچھ ہی دیر میں ، ،۔۔
 

تیشہ

محفلین
لیں میں خرم سے تو مل آئی ، ایک تو نمبیڑ آئی ہوں ،، :lol::lol::lol:

کہو خرم کیسا لگا آپی سے مل کر ، اب کوئی گلہ ، شکوہ نہ کرنا ،۔ میری اپوائنمٹ کی یاد دہانیاں آپکے ہی ذمے ہیں :lol:




Next .. ،
 
Top