مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔ ہمارے پسندیدہ شاعر کی کتاب کی رونمائی ہوئی گویا ہمارے خوابوں کو تعبیر ملی۔ ہم تمام محفلین اور کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ استادِ محترم الف عین صاحب کا بھی بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے محفلین کی آواز کو سنا۔
خیر مبارک ! بہت بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ اگرچہ اس کام میں میری طرف سے حد سے زیادہ تاخیر ہوئی لیکن اچھی بات یہ ہوئی کہ اس مجموعے میں اب تک کا تقریباً تمام ہی کلام شامل ہوگیا ۔ ایک وعدہ کیا تھا آپ سب سے سو وہ پورا ہوا۔ الحمدللہ۔ اعجاز بھائی ہم سب کے شکریے کے مستحق ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کو مبارک ہو ظہیر صاحب قبلہ، بہت خوب۔ :)
خیر مبارک ! بہت بہت شکریہ محمد وارث بھائی! اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔
یہ بات رسماً نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ حقیقتاً کئی دنوں سے میں سوچ ہی رہا تھا کہ آپ کی احوال پرسی کی جائے۔ الحمد للہ اتنے دنوں بعد آپ کو واپس محفل میں دیکھ کر بہت اطمینان ہوا ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو بخیر و عافیت رکھے ، آسانیاں عطا فرمائے اور اپنی رحمتوں کو آپ پر قائم و دائم رکھے ۔ آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بخدا ایک ایک شعر ایسا ہے بندہ پڑھے اور سر دھنے. کئی اشعار پڑھ کر مجھے اپنے مرحوم تایا کی شاعری کا خیال آتا ہے. ان کا اسلوب و آہنگ بھی کچھ اسی طرح کا تھا جبکہ زبان و بیان کی مماثلت بھی میرے لیے خوشگوار حیرت کا سبب ہے، وہ یوں کہ میرے تایا مرحوم کا بیشتر کلام 50 اور 60 کی دہائیوں کی یادگار ہے ... 2020 میں ویسی خالص زبان پڑھ کر جو لطف آیا، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے. میں کسی قسم کا مبالغہ نہیں کر رہا اور خود کو یہ کہنے میں حق بجانب سمجھتا ہوں کہ اس کتاب کو گزشتہ 20 سال کا بہترین شعری مجموعہ کہا جاسکتا ہے.
اس کے علاوہ اور کیا کہہ سکتا ہوں راحل بھائی کہ یہ سب آپ کی محبت ہے ، آپ کی خوش نظری اور وسیع القلبی ہے۔ اس درجہ عزت افزائی اور ذرہ نوازی کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں!
 
شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کو اپنے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر ڈھیروں مبارکباد۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
استاد محترم آپ کا بھی شکریہ واجب ہے کہ خوبصورت ای بک کی تشکیل دی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آج صبح جب کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنا شروع کی تو فارمیٹنگ کی وجہ سے پڑھنے میں مزا نہیں آرہا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ورڈ فائل کی فارمیٹنگ روایتی طرز پر (یعنی غزل کے ہر مصرعے کو ورق کے وسط اور ایک جتنے طول میں لکھنا) کر کے پی ڈی ایف بنا دوں ۔۔۔ بہت معذرت کہ یہ کام شاعر اور ناشر دونوں کی اجازت کے بغیر کیا۔ جس معیار کا یہ کلام ہے، اس کا حق تو یہ ہے کہ اس کی نہایت نفیس قسم کی طباعت ہو ۔۔۔ خیر، میرے خیال میں شاید اس طرح روایتی طرز پر کمپوز ہوئے نسخے سے قاری کلام سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔ پی ڈی ایف کا ربط ذیل میں دے رہا ہوں۔ اگر میرا یہ عمل دست درازی کے مترادف ہو تو ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔ اگر یہ ربط ہٹانا مطلوب ہو تو مجھے بتا دیا جائے، میں بخوشی ہٹا دوں گا۔ بہرحال، قبلہ ظہیراحمدظہیر بھائی سے درخواست ہے کہ میری اس کاوش کو میری طرف سے ادنیٰ سا تحفہ سمجھیں۔

دعاگو،
راحلؔ۔

بہت ہی زبردست ای بک بنائی ہے آپ نے۔

جب بھی فرصت ہو اس خوبصورت فارمیٹنگ کے گُر ہمیں بھی سکھائیے گا۔
 
فائل ڈاؤن لوڈ کرلی ہے۔ جزاک اللہ الخیر۔بہترین کام کیا ہے راحل بھائی۔ ہم آج کل اڈوب ان ڈیزائن استعمال کرتے ہیں تاکہ تمام مصرعے ایک ہی جتنے طول میں لکھ سکیں۔ پھر اسے باحسن پی ڈی ایف میں تبدیل کرلیتے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی بہت بہت مبارک اور شکریہ کہ آپ نے اپنے کلام سے مبتدیوں کو استفادہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا
اور ان تمام صاحبان کا بے حد شکریہ جنہوں نے اس کتاب کو ہمارے ہاتھوں تک پہنچانے کی کاوش کی، خصوصاََ استاد محترم الف عین صاحب کا بہت بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

بہت خوب راحل بھائی
واقعی آپ نے کتاب کا لطف دوبالا کر دیا، سلامت رہیے
 
فائل ڈاؤن لوڈ کرلی ہے۔ جزاک اللہ الخیر۔بہترین کام کیا ہے راحل بھائی۔ ہم آج کل اڈوب ان ڈیزائن استعمال کرتے ہیں تاکہ تمام مصرعے ایک ہی جتنے طول میں لکھ سکیں۔ پھر اسے باحسن پی ڈی ایف میں تبدیل کرلیتے ہیں۔
میں نے بھی دادا کی کتب انڈیزائن میں مرتب کیں۔
 
بہت ہی زبردست ای بک بنائی ہے آپ نے۔

جب بھی فرصت ہو اس خوبصورت فارمیٹنگ کے گُر ہمیں بھی سکھائیے گا۔
میں نے تو یہ کام ورڈ پر ہی کیا. اڈوب ان ڈیزائن سے (واللہ) ابھی جناب بھائی خلیل الرحمٰن کے مراسلے کے ذریعے آگہی ہوئی. میں نے اپنی کتاب تو ان پیج میں کمپوز کی تھی. بعد میں اس کو یونیکوڈ میں محفوظ کرنے کے لیے دوبارہ مکمل ٹائپ کیا مائیکرو سافٹ ورڈ میں کیونکہ آنلائن کنورٹرز درست کام نہیں کر رہے تھے. آج کل اپنے مرحوم تایا کی دو کتب کو بطور کلیات یکجا کرکے ان کی ای بک بنانے پر کام کر رہا ہوں. ابھی تک تو ورڈ میں ہی کام کیا ہے ... اب ان ڈیزائن آزما کر دیکھتا ہوں.

خیر، ورڈ میں تو یہ فارمیٹنگ کرنا کافی آسان ہے. ٹیکسٹ الائنمنٹ کو "justify low" رکھ کر سطر کے حاشیوں کے ذریعے مصرعے کی لمبائی کو مقرر کیا جاسکتا ہے.
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کو اپنے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر ڈھیروں مبارکباد۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
استاد محترم آپ کا بھی شکریہ واجب ہے کہ خوبصورت ای بک کی تشکیل دی۔
ظہیراحمدظہیر بھائی بہت بہت مبارک اور شکریہ کہ آپ نے اپنے کلام سے مبتدیوں کو استفادہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا
اور ان تمام صاحبان کا بے حد شکریہ جنہوں نے اس کتاب کو ہمارے ہاتھوں تک پہنچانے کی کاوش کی، خصوصاََ استاد محترم الف عین صاحب کا بہت بہت شکریہ
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور عبدالرؤف بھائی!
استادِ محترم کا شکریہ یقیناً ہم سب پر واجب ہے ۔ برقی اردو کتب کے سلسلے میں وہ جو کام کررہے ہیں وہ لائقِ صد تحسین ہے ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
سب سے پہلے تو محترم استاد گرامی جناب الف عین صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ پاک ان کے وسائل، وقت اور زندگی میں برکتیں دے۔ایمان ، اچھی صحت اور آسانیوں والی لمبی عمر دے۔ آمین!
اور پھر ظہیر بھائی! آپ کو صاحب کتاب ہونے پہ بہت بہت مبارکباد۔ یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔ میں اس دھاگے میں آتی رہی ہوں اور سب کی باتیں، مبارکبادیں پڑھ پڑھ کے خوش ہوتی رہی ہوں۔ آپ کی کامیابی اور خوشی ہماری کامیابی اور خوشی ہے۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو اچھی صحت، دونوں جہانوں میں کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
آج صبح جب کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنا شروع کی تو فارمیٹنگ کی وجہ سے پڑھنے میں مزا نہیں آرہا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ورڈ فائل کی فارمیٹنگ روایتی طرز پر (یعنی غزل کے ہر مصرعے کو ورق کے وسط اور ایک جتنے طول میں لکھنا) کر کے پی ڈی ایف بنا دوں ۔۔۔ بہت معذرت کہ یہ کام شاعر اور ناشر دونوں کی اجازت کے بغیر کیا۔ جس معیار کا یہ کلام ہے، اس کا حق تو یہ ہے کہ اس کی نہایت نفیس قسم کی طباعت ہو ۔۔۔ خیر، میرے خیال میں شاید اس طرح روایتی طرز پر کمپوز ہوئے نسخے سے قاری کلام سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔ پی ڈی ایف کا ربط ذیل میں دے رہا ہوں۔ اگر میرا یہ عمل دست درازی کے مترادف ہو تو ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔ اگر یہ ربط ہٹانا مطلوب ہو تو مجھے بتا دیا جائے، میں بخوشی ہٹا دوں گا۔ بہرحال، قبلہ ظہیراحمدظہیر بھائی سے درخواست ہے کہ میری اس کاوش کو میری طرف سے ادنیٰ سا تحفہ سمجھیں۔

دعاگو،
راحلؔ۔

زبردست!
بہت ہی "ودھیا" کام کیا ہے آپ نے۔:)
 
فہد اشرف

محفلین
میری تصحیح شدہ فائل لینے میں کیا حرج تھا فہد؟
سر آپ کی ویب سائٹ پہ پی ڈی ایف نہیں تھی اس لئے میں نے یہاں پی ڈی ایف کا مطالبہ کیا تھا جو مجھے ظہیر بھائی نے بھیج دی تھی۔ وہی فائل میں نے تابش بھائی کی خواہش پہ آرکائیو پہ ڈال دی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ظہیر بھائی کے ایک قدردان مداح نے اُن کی کتاب "خاکدان" کو فلپ بک کی صورت دی ہے۔ جو دیکھنے میں بہت خوشنما اور پڑھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے۔ آپ احباب بھی اسے ضرور دیکھیے۔

کتاب درج ذیل روابط پر موجود ہے۔ ایک فائل تو 35 ایم بی کی ہے اور دوسری 58 ایم بی کی۔ بڑی والی فائل میں فہرست عنوانات کتاب سے باہر الگ صورت میں بھی موجود ہے جبکہ ہلکی فائل میں یہ سہولت صرف کتاب کے اندر ہے۔

Dropbox - خاکدان (خورد).exe - Simplify your life
Dropbox - خاکدان (کلاں).exe - Simplify your life
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت خوب احمد بھائی

x41KEcz.jpg

میں نے تو ڈاؤنلوڈ بھی کر لی ہے :)
 
Top