مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح

لائبریرین
بہت اعلیٰ ۔ فاتح بھائی ! نہ صرف یہ کہ آپ زمین کو دہلی سے نکال کر بلادِ جدید لے آئے بلکہ زمین کا حق بھی ادا کردیا ! واہ!
اگر شاہ نصیر کی کلیات کا ربط بھی عنایت ہوسکے تو ممنون رہوں گا۔
سراسر آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے۔
کلیات کا لنک تو میرے گھر میں کتابوں کی شیلف ہے۔ :)
20160127_205359.jpg~original
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سراسر آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے۔
کلیات کا لنک تو میرے گھر میں کتابوں کی شیلف ہے۔ :)

فاتح بھائی اس ربط تک تو رسائی مشکل ہے ۔ :) بیچ میں سات سمندر حائل ہیں ۔ ماشا ءاللہ آپ نے تو پورا کتب خانہ سجایا ہو اہے ۔ اللہ سلامت رکھے۔ قطب شمالی سے تین انگل نیچے جہاں ہم پائے جاتے ہیں وہاں ان کتابوں کی دستیابی کا تصور بھی محال ہے ۔ انٹرنیٹ زندہ باد!
 
ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر
عالم ہے ہُو کا قبرِ سکندر کے آس پاس
مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس

خوابوں کو عاق کر کے نکالا ہی تھا ابھی
بازار لگ گیا ہے مرے گھر کے آس پاس

شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس

ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس

تصویر ہاتھ میں تھی تصور دماغ میں
منظر تھا مجھ میں اور میں منظر کے آس پاس
فاتح الدین بشیرؔ​
بہت خوب ، فاتح صاحب ! کیا کہنے . داد حاضر ہے .
 
Top