مت قتل کرو آوازوں کو

ماہی احمد

لائبریرین
مت قتل کرو آوازوں کو
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں
تم کس کا لہو پینے آئے ہو
ہم پیار سکھانے والے ہیں
اس شہر میں پھر کیا دیکھو گے
جب حرف یہاں مر جائے گا
جب تیغ پہ لے کٹ جائے گی
جب شعر سفر کر جائے گا
جب قتل ہوا سر سازوں کا
جب کال پڑا آوازوں کا
جب شہر کھنڈر بن جائے گا
پھر کس پہ سنگ اٹھاؤ گے
اپنے چہرے آئینوں میں
جب دیکھو گے ڈر جاؤ گے

(شاعر: احمد فراز )
13458795_10157093990875442_5570805846825297474_o.jpg
 
آخری تدوین:

گلزار خان

محفلین
فیس بوک پر یہ تصوئیر دیکھی جس میں لکھا ہوا ہے کے جنازہ لے جاتے ٹائیم کلمہ شہادت کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے
کوئی بھی حضرات تھوڑی سی وضاحت کردے اس بارے میں تو اصلاح ہوجائے گی میری
13502126_606721662820650_327460801639459040_n.jpg

ربط
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے پاس بلایا۔
 

arifkarim

معطل
احمد فراز صاحب کی ہے۔
۔۔۔۔
رونے پیٹنے کے سوا ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔
جرمن نازیوں نے جب دوسری جنگ عظیم کے دوران ۶۰ لاکھ یہودی شہید کیے تو اسپر تبصرہ کرتے ہوئے ایک معروف جرمن لکھتا ہے کہ سب سے پہلے نازی یہودیوں کو پکڑنے آئے تو میں خاموش رہا، پھر وہ کمیونسٹوں کو پکڑنے آئے تو میں خاموش رہا، پھر وہ اپاہج اور ہم جنسوں کو پکڑنے آئے میں تب بھی خاموش رہا۔ آخر کار وہ مجھے پکڑنے آگئے اور میرے لئے آواز اٹھانے والا کوئی موجود نہ رہا۔
پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار پوری قوم ہے۔ جب قادیانیوں کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا تو باقی لوگ خاموش رہے، پھر اہل تشیع اور دیگر فرقوں کے لوگ ہدف بننے لگے تو تب بھی باقی لوگ خاموش رہے۔ اب صوفیا کرام کی باری آگئی ہے اور ہم ابھی تک یہی سوچ رہیں کہ ہم کر ہی کیا سکتے ہیں۔ کل کلاں کو سنیوں کی باری آجائے گی اور پھر ان کے ساتھ کوئی نہ ہوگا۔
 

اکمل زیدی

محفلین
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Muhammad Nasir

محفلین
مت قتل کرو آوازوں کو
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں
تم کس کا لہو پینے آئے ہو
ہم پیار سکھانے والے ہیں
اس شہر میں پھر کیا دیکھو گے
جب حرف یہاں مر جائے گا
جب تیغ پہ لے کٹ جائے گی
جب شعر سفر کر جائے گا
جب قتل ہوا سر سازوں کا
جب کال پڑا آوازوں کا
جب شہر کھنڈر بن جائے گا
پھر کس پہ سنگ اٹھاؤ گے
اپنے چہرے آئینوں میں
جب دیکھو گے ڈر جاؤ گے

(شاعر: احمد فراز )
13458795_10157093990875442_5570805846825297474_o.jpg

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ عظیم انسان تھے۔
 
انتہائی بے ضرر انسان- ہمیشہ خوش اور مسکراتا چہرہ۔ بہت ہی خوبصورت انسان تھے۔ ظلم ہے اور شدید ظلم ہے۔ اور حقیقت یہی ہے کہ ذمہ دار ہم خود ہیں۔ اس قوم کا کیا بنے گا جس کے امن کے سفیر دن دیہاڑے بیچ چوراہے کے قتل ہورہے ہوں۔ اللہ صابری بھائی کی بخشش و مغفرت فرمائے۔۔۔۔ اور ہمیں زندہ ہونے کی توفیق دے!!
 
اب صوفیا کرام کی باری آگئی ہے اور ہم ابھی تک یہی سوچ رہیں کہ ہم کر ہی کیا سکتے ہیں۔ کل کلاں کو سنیوں کی باری آجائے گی اور پھر ان کے ساتھ کوئی نہ ہوگا۔
کیا انفرادی طور پر جوابی قتل و غارت گری شروع کی جائے ؟ یا ریاست پر ہی چھوڑ دینی چاہیے ؟
 
جوابی قتل و غارت کی وجہ سے ہی تو پورا ملک فساد بنا ہوا ہے۔
میرا خیال ہے نہیں۔
پاکستان میں بسنے والے سنیوں کی ایک بڑی تعداد ابھی تک اس قتل وغارت گری سے لاتعلق ہے۔ جس روز (خدانخواستہ) وہ ایسے کاموں میں متحرک ہوئے تو پھر فساد کو بھی پتہ لگنا کہ وہ ہوتا کیا ہے
 

عبیر خان

محفلین
مت قتل کرو آوازوں کو
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں
تم کس کا لہو پینے آئے ہو
ہم پیار سکھانے والے ہیں
اس شہر میں پھر کیا دیکھو گے
جب حرف یہاں مر جائے گا
جب تیغ پہ لے کٹ جائے گی
جب شعر سفر کر جائے گا
جب قتل ہوا سر سازوں کا
جب کال پڑا آوازوں کا
جب شہر کھنڈر بن جائے گا
پھر کس پہ سنگ اٹھاؤ گے
اپنے چہرے آئینوں میں
جب دیکھو گے ڈر جاؤ گے

(شاعر: احمد فراز )
13458795_10157093990875442_5570805846825297474_o.jpg
بہت ہی عمدہ تھے۔ :(
 
Top