متحدہ عرب امارات میں محفل بین؟

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی دوپہر بعد ایرر 500 نے خاصا تنگ کیا۔ پھر اب شام میں جا کر کہیں صحیح ہوا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت میں ہیوسٹن سے لاگ ان ہوں۔ یہاں بھی کبھی کبھی ڈیٹا بیس ایرر آ رہی ہے، اور کوئی پرابلم نہیں۔
 
گرافکس ڈیزائنر

السلام علیکم!
میرا نام محمد صدیق ہے میں نے ننانوے دوہزار کے دورنییے میں ان پیج میں اٹہارا پشتو کے فونٹ بنائے جو کراچی سے پشاور تک پشتو قران ترجمے تفاسیر اور دینی کتب کی کمپوزنگ میں استعمال ہورہے ہیں جو میری تین سالوں کی تخلیق ہے اس وقت علوی بھائی ایک پشتو کا فانٹ بنایا تھا جس کا نام امجد علوی تھا جس کی دیکھا دیکھی مجھے بھی فونٹ بنانے کا شوق پیدا ہو اور آخر کار تین سالوں میں میں نے اٹہارا پشتو کے فونٹ بنائے اج کل میں دبئی میں ایڈورٹائزنگ کمپنی میں گرافکس ڈیزائنر کی خدمات انجام دے رہا ہوں اور امارات سے یہ سائٹ بلکل کام کر رہی ہے صرف ایک مسئلہ مجھے درپیش ارہا ہے وہ یہ کی بیک سپیس کام نہیں کر رہا
 
دوسرا میں علوی بھائی کی کوششوں کو اس لئے سراہوں گا تین سال پہلے تقریبا انہوں نے نستعلیق پر کام شروع کیا تھا جو کے مجھے اب بھی یاد ہے اور اخر کار انہوں نے کامیابی حاصل کر لی. اور مجھے اردو ویب فورم کا بھی مجید بھائی سے پتہ لگا جنہوں نے مجھے اردو ویب کا پتہ دیا اور میں اپ سے اج بات کر رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
محمد صدیق صاحب میں‌ آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں۔
 
اردو محفل قطعا بلاک نہیں ہے اور یہاں امارات میں بالکل درست کام کر رہی ہے ۔ اب اس ای میل کا کیا جو مجھے ملی ہے جواب دینا ہے یا نہیں۔۔۔؟
 

ابو کاشان

محفلین
بھائیوں مجھے دبئی والا کس نے مشہور کر دیا میں تو کراچی میں رہتا ہوں۔
کل (28-01-2009) سرور ٹو بزی کا ایرر بار بار آ رہا تھا۔
 
متحدہ عرب امارات میں ک مجھے تو کوئی پرابلم نہیں آئی میں تو ڈیلی لاگ ان ہو رہا ہوں اور مسلسل کام کر رہی ہے نہ ہی یہ سائٹ یہاں امارات میں بلاک ہوئی ہے اگر ایک بار بلا ہو جائے تو یاد رکھئے پھر یہ آسانی سے ختم نہیں سکے گے جیسا کہ مختلف سایٹس کے ساتھ ہو چکا ہے ۔ پرابلم صرف سرور کا مصروف ہونا تھا
 
Top