متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

حضور آپ کو تو لسانیات کے ماہر ہونے کا دعویٰ ہے اور آپ جیسے عالمِ لسانیات کو ہم جیسے جہلا لسانیات پر لیکچر دینے کے بھلا کب اہل ہیں لہٰذا مستند لغات و اساتذہ کے حوالے دے کر ہی خود پر لگا نا شائستگی کا الزام دھونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ پہلے تو درج بالا جملے میں ذیل میں دی گئی چاروں اصطلاحات یا الفاظ کے معانی دیکھ لیجیے:

  1. ہودہ ۔ (فارسی) (صفت): حق، درست، ٹھیک، بجا، راست۔ بیہودہ اسی سے بنایا گیا ہے۔ (یعنی بے ہودہ کا مطلب ہے جو ہُودہ نہ ہو)
  2. گھڑنا ۔ (سنسکرت) (فعل متعدی): بنانا، وضع کرنا، ساخت کرنا۔۔۔ مثال: "ہر ایک نے سنسکرت کے بولوں سے پراکرت کے بول گھڑنے کے قاعدے لکھے ہیں۔" (اردو کی کہانی)
  3. نام نہاد ۔ (فارسی) (صفت ذاتی): نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو۔
  4. جگالی کرنا (ہندی) (روز مرہ) ذہن میں محفوظ چیز کو دوبارہ یاد داشت میں لانا۔۔۔ مثال: "عربی میں تو کچھ پڑھنا نہیں بلکہ جگالی کرنا تھا یعنی.... اسی کو دوہرانا اسی میں غور کرتے رہنا۔" [لکچروں کا مجموعہ]
اور اب ہم اپنے اس جملے (جس پر آپ نے غیر شائستہ ہونے کا بہتان باندھا ہے) کا مندرجہ بالا حوالوں کی روشنی میں سلیس ترجمہ آپ کی خدمت اقدس میں پیش کر دیتے ہیں:
جملۂ معترضہ: بیہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی
سلیس ترجمہ: بے جا طور پر وضع کی گئی ظاہری اصطلاحات کو دہرانا یا انھی پر غور کرتے جانا
اب اگر آپ یہ چاہیں کہ آپ ہمارے منہ میں الفاظ ٹھونسیں اور ہم اپنے ما فی الضمیر کی ادائیگی کے لیے محض انھی اصطلاحات و الفاظ کو استعمال کریں تو ہمارا آپ سے اختلاف ہی یہی ہے کہ آپ اردو وکی پیڈیا پر جو اصطلاحات ایجاد فرما رہے ہیں وہ ہم سمیت 99 اعشاریہ 9999999999 فیصد اردو بولنے لکھنے والوں کے لیے ناقابل استعمال ہیںۘ۔
ایک اور چیز عرض کرتے جائیں کہ آپ کی جانب سے ہم پر باندھا گیا غیر شائستگی کا بہتان ہمارے لیے انتہائی ہتک عزت کا باعث تھا لیکن ہم فی الحال اسے رپورٹ کر کے اس پر احتجاج نہیں کر رہے کیونکہ آپ ہمیں بے حد عزیز ہیں کہ اپنی دانست میں تو آپ اردو کی خدمت ہی کر رہے ہیں نا۔ :)
مجھے ماہر لسانیات ہونے کا دعوی نہیں اور نہ اس کا اظہار کیا۔
اور اس معلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔ انتہائی معذرت کے ساتھ میں اپنے الزام کو واپس لیتا ہوں۔ امید ہے آپ مجھے معاف فرمائیں گے۔
 
محمد امین

لائبریرین
کل حزب بما لدیہم فرحون۔
اسی سردمہری کا شکار ہے آج اردو معاشرہ۔ جسے اردو اتنی اچھی نہیں آتی جتنی کہ انگریزی۔ اب اس معاشرہ نے انصاف کیا اردو کے ساتھ؟ :)

جناب۔۔ آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں میں۔ اس میں خود ہماری نالائقی بھی شامل ہے۔ حالات اور تاریخ کا رخ موڑنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے "تاریخ" چاہیے ہوتی ہے۔ متروکات کو رائج کرنے کی فقید المثال کوشش مشتاق احمد یوسفی صاحب نے کی تھی۔ الحمد للہ وہ آج حیات ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہم عہدِ یوسفی میں جی رہے ہیں۔ کیا آج کل کے والدین اپنے بچوں کو ایسی کتب پڑھواتے ہیں؟ ایسی تو چھوڑیں۔۔کیا اردو ہی پڑھواتے ہیں؟ ہمارے کراچی میں گلشنِ اقبال میں پرانی کتب کا اچھا خاصا بازار لگتا ہے۔ وہاں "برگر فیملیز" اپنے بچوں کو انگریزی نوول دلانے لاتے ہیں۔ میں کتب کے بازاروں اور دکانوں پر بہت گھوما ہوں، میں نے آج تک کسی کو نہیں دیکھا اپنے بچوں کو اردو کی کتب دلواتے ہوئے۔۔

اور اگر اس رویے کو date back کیجیے تو بات بہت دور تلک جائے گی۔ نہ صرف دور تلک بلکہ بہت سے بالانشینوں کے نام اس میں آئیں گے۔۔ نہ جانے کس کس کی مہر سرِ محضر لگی ہوئی ہوگی۔۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے ماہر لسانیات ہونے کا دعوی نہیں اور نہ اس کا اظہار کیا۔
اور اس معلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔ انتہائی معذرت کے ساتھ میں اپنے الزام کو واپس لیتا ہوں۔ امید ہے آپ مجھے معاف فرمائیں گے۔
ہم مستنصر حسین تارڑ کے بے حد مداح ہیں اور آپ ہمارے بھائی ہیں لہٰذا ہم فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کے تحریری معافی نامے کو شرفِ قبولیت بخشتے ہیں۔ :)
 
نیز معلومات میں اضافے کے لیے ممنون ہوں۔ :)
 
ہم مستنصر حسین تارڑ کے بے حد مداح ہیں اور آپ ہمارے بھائی ہیں لہٰذا ہم فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کے تحریری معافی نامے کو شرفِ قبولیت بخشتے ہیں۔ :)
اوہ سچ!!! آپ مستنصر حسین صاحب کے مداح ہیں۔ پھر تو ہم دونوں ہم مذاق ہوئے۔ :)
 
چلیے دونوں "بھائی" ہاتھ ملائیے :) :) :)
 
جناب۔۔ آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں میں۔ اس میں خود ہماری نالائقی بھی شامل ہے۔ حالات اور تاریخ کا رخ موڑنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے "تاریخ" چاہیے ہوتی ہے۔ متروکات کو رائج کرنے کی فقید المثال کوشش مشتاق احمد یوسفی صاحب نے کی تھی۔ الحمد للہ وہ آج حیات ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہم عہدِ یوسفی میں جی رہے ہیں۔ کیا آج کل کے والدین اپنے بچوں کو ایسی کتب پڑھواتے ہیں؟ ایسی تو چھوڑیں۔۔کیا اردو ہی پڑھواتے ہیں؟ ہمارے کراچی میں گلشنِ اقبال میں پرانی کتب کا اچھا خاصا بازار لگتا ہے۔ وہاں "برگر فیملیز" اپنے بچوں کو انگریزی نوول دلانے لاتے ہیں۔ میں کتب کے بازاروں اور دکانوں پر بہت گھوما ہوں، میں نے آج تک کسی کو نہیں دیکھا اپنے بچوں کو اردو کی کتب دلواتے ہوئے۔۔

اور اگر اس رویے کو date back کیجیے تو بات بہت دور تلک جائے گی۔ نہ صرف دور تلک بلکہ بہت سے بالانشینوں کے نام اس میں آئیں گے۔۔ نہ جانے کس کس کی مہر سرِ محضر لگی ہوئی ہوگی۔۔
بالکل صحیح فرمایا امین بھائی آپ نے۔ بالکل یہی صورتحال ہم نے یہاں بھارت میں بھی دیکھی ہے۔
 
فاتح بھائی سے ایک گذارش۔ اردو ویکیپیڈیا پر ایک صفحہ میں آپ کی مدد درکار ہے۔ اس میں معلومات کا اضافہ کرنا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
معاف کردیں بھائی۔ اس کا مطلب آپ نے معاف نہیں کیا۔
ارے حضور ہم تو خوفزدہ تھے کہ کہیں دست درازی کرنے کے الزام میں دھر لیے گئے تو رہی سہی آبرو بھی ریزہ ریزہ نہ ہو جائے۔
اگر آپ نے ہنوز اپنے شمارندے پر تصفحہ کے دوران ہمارے اموختار کے سیماتِ تصادف پر غور نہیں فرمایا تو طرزیاتِ موجود کو استعمال کرتے ہوئے اکتشاف کیجیے تا کہ اس غلط فہمی کے خلاف آپ میں کسر مناعی وجود پا سکے۔ یقین کیجیے اس عالجہ سے فراغت پر آپ ہمارے تمام مراسلات میں مزاح کو یحیط پائیں گے
 
شمشاد

مقدس ذرا ادھر تو آنا اور ترجمہ تو کرنا۔
 
لگ رہا جناب نے گوگل ٹرانسلیٹ کی طرح اردو ویکیپیڈیا سے مدد لی ہے۔ لیکن ظاہر سی بات ہے جس بات کو ثابت کرنا چاہ رہے ہیں وہ نہیں ہوپائیگی۔
 
ارے حضور ہم تو خوفزدہ تھے کہ کہیں دست درازی کرنے کے الزام میں دھر لیے گئے تو رہی سہی آبرو بھی ریزہ ریزہ نہ ہو جائے۔
اگر آپ نے ہنوز اپنے شمارندے پر تصفحہ کے دوران ہمارے اموختار کے سیماتِ تصادف پر غور نہیں فرمایا تو طرزیاتِ موجود کو استعمال کرتے ہوئے اکتشاف کیجیے تا کہ اس غلط فہمی کے خلاف آپ میں کسر مناعی وجود پا سکے۔ یقین کیجیے اس عالجہ سے فراغت پر آپ ہمارے تمام مراسلات میں مزاح کو یحیط پائیں گے
آپ لوگ خود ویکیپیڈیا میں صارفین کے تبادلۂ خیال صفحات ملاحظہ فرمالیں۔ کہ کیا وہاں اسی طرح کی اردو استعمال کی جاتی ہے عام پیغام رسانی کے لیے۔ یا یہ محض ہمارے دوست فاتح صاحب کی کرم فرمائی ہے جو اس طرح کے الفاظ سے ویکی کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
Top