متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

فاتح

لائبریرین
کچھ نہیں زیادہ ہیں جناب۔ اساتذہ اردو تو ابھی ادھر نکلے ہی نہیں ہیں۔ تاہم وہ اردو کے استاد نہیں جو اردو میں دخیل انگریزی کے الفاظ کے حامی ہیں۔ :p
باقی زبانوں کے الفاظ کے اردو میں دخول پر کسی جملۂ معترضہ کا نزول نہیں ہوتا لیکن سارا نزلہ صرف انگریزی پر ہی کیوں گرتا ہے؟
 
وہاں تو سارے طالب علم ہیں جنہیں اردو کی محبت کھینچ لائی اور وہ اسی محبت میں مجنون ہوکر اپنے دائرہ کار سے باہر نکل گئے۔ اور اسی کی پاداش میں اردو دنیا کے اساتذہ فن نے ان کا ناطقہ بند کردیا۔ کاش وہ خود آکر مثبت کام کر کے ہمارے لیے نشان راہ چھوڑجاتے۔ کاش۔۔ کاش۔۔ کاش۔۔ پھر ہم سے غلطی کے امکانات کم ہی ہوتے نا۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس میں تو شبہ نہیں ہے کہ بہت سی انگریزی اصطلاحات ایسی ہیں کہ جن کے لئے بہتر اردو متبادل درکار ہیں۔

اگر سب سے رائے لی جائے تو اتفاقِ رائے سے کچھ نہ کچھ بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دو جملے دیکھیے

پہلا نسخہٴ اردو ویکیپیڈیا
میں نے اپنے وقوع جال پر ایک نئی ملف زبر اثقال کی ہے جسے کسی بھی متصفح جال میں بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اب اپنے دل پر ہاتھ رک کر بتائیے کہ اس کو کون کون سمجھا ہے۔

دوسرا عام جملہ
میں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نئی فائل اپ لوڈ کی ہے۔ جسے کسی بھی ویب براؤزر میں بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس میں انگریزی کے کئی ایک الفاظ آ گئے ہیں جو اردو زبان میں مستعمل ہیں، لیکن عام فہم ہیں اور ہر کسی کی سمجھ میں آ جائیں گے۔

نسخہٴ اردو وکی پیڈیا کو پڑھنا اور سمجھنا کسی ریاضی کے سوال کو حل کرنے سے کم مشکل نہیں ہے بلکہ جب تک مذکورہ وکی پیڈیا کا صفحہ سامنے نہ ہو اس کا مطلب سمجھ میں نہیں آ سکتا۔ اور پڑھنے والا ایک ایسے جال میں جکڑا جائے گا کہ خدا کی پناہ۔

اگر ایسا ہی ترجمہ کرنا ہے تو یہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کے الفاظ میں اردو کی خدمت ہر گز نہیں ہے بلکہ ایک طرح سے اردو سے دشمنی کے مترادف ہے۔
 
باقی زبانوں کے الفاظ کے اردو میں دخول پر کسی جملۂ معترضہ کا نزول نہیں ہوتا لیکن سارا نزلہ صرف انگریزی پر ہی کیوں گرتا ہے؟
فاتح بھائی! آپ کے تمام پیغامات کے جواب میں صرف دو سوال۔
۱۔ کیا آپ لسانیات سے واقف ہیں؟
۲۔ ہمارے فلاسفہ کے اسماء کو انگریزی میں جس طرح بگاڑا گیا اس پر آپ نے کبھی متعصبانہ نقطہ نظر کہہ کر رائے زنی کی؟
 
دو جملے دیکھیے

پہلا نسخہٴ اردو ویکیپیڈیا
میں نے اپنے وقوع جال پر ایک نئی ملف زبر اثقال کی ہے جسے کسی بھی متصفح جال میں بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اب اپنے دل پر ہاتھ رک کر بتائیے کہ اس کو کون کون سمجھا ہے۔

دوسرا عام جملہ
میں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نئی فائل اپ لوڈ کی ہے۔ جسے کسی بھی ویب براؤزر میں بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس میں انگریزی کے کئی ایک الفاظ آ گئے ہیں جو اردو زبان میں مستعمل ہیں، لیکن عام فہم ہیں اور ہر کسی کی سمجھ میں آ جائیں گے۔

نسخہٴ اردو وکی پیڈیا کو پڑھنا اور سمجھنا کسی ریاضی کے سوال کو حل کرنے سے کم مشکل نہیں ہے بلکہ جب تک مذکورہ وکی پیڈیا کا صفحہ سامنے نہ ہو اس کا مطلب سمجھ میں نہیں آ سکتا۔ اور پڑھنے والا ایک ایسے جال میں جکڑا جائے گا کہ خدا کی پناہ۔

اگر ایسا ہی ترجمہ کرنا ہے تو یہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کے الفاظ میں اردو کی خدمت ہر گز نہیں ہے بلکہ ایک طرح سے اردو سے دشمنی کے مترادف ہے۔
سب سے پہلی بات، اس عبارت میں وقوع جال کا لفظ غلط استعمال ہوا ہے۔ یہ موقع جال یا موقع حبالہ ہے۔ یہ عبارت ویکیپڈیا میں میری نظر سے بھی گذری تھی لیکن ترمیم نہیں کیا۔ دوسری بات یہ یا اس جیسی اردو استعمال کی جائیگی تو ہی رائج ہوگی اور لوگ سمجھیں گے۔ وگرنہ تمام ہی متبادلات کے ساتھ یہی ستم روا رکھنا ہوگا۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی! آپ کے تمام پیغامات کے جواب میں صرف دو سوال۔
۱۔ کیا آپ لسانیات سے واقف ہیں؟
۲۔ ہمارے فلاسفہ کے اسماء کو انگریزی میں جس طرح بگاڑا گیا اس پر آپ نے کبھی متعصبانہ نقطہ نظر کہہ کر رائے زنی کی؟
لسانیات سے واقف نہ ہونے کی اتنی بڑی سزا ملے گی کہ ہمیں ایسی بے ہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی کرنی پڑے گی؟ نیز ہماری نظر میں تو لسانیات کے تو ایک ہی ماہر ہیں اردو محفل میں دوست (شاکر عزیز) صاحب اور ان کا خیال بھی جان لینا چاہیے یہاں تا کہ بوقت ضرورت سند رہے۔ :)
دوسرے سوال کے جواب میں پہلی بات تو یہ کہ "اسما" کے ہجے درست کر لیں۔۔۔ دوسری بات یہ کہ کیا اردو زبان کے "فلاسفہ کے اسما" انگریزی میں بگاڑا گیا؟ اگر نہیں تو وہ "ہمارے" کیسے ہو گئے؟ یوں بھی ہم تو محض معجون فلاسفہ سے واقف ہیں جو ہمارے پھوپھا کھاتے تھے گردے مثانے کی بیماری میں۔
 
بالکل لی جائے رائے۔
اور اسماء لکھتے وقت مجھے خیال آیا تھا کہ آپ اس پر ضرور کچھ کہیں گے۔ :)
 
مزید زبان شائستہ استعمال کریں۔ ناگوار گزرے تو معاف فرمائیے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
I have up loaded a new file on my website which can be seen in any web browser easily.

میں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نئی فائل اپ لوڈ کی ہے۔ جسے کسی بھی ویب براؤزر میں بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

لقد قمت برفع ملف جدید علی موقع الخاص و تستطیع شاھدتہ علی ای متصفع بسھولۃ۔

آخری سطر عربی ترجمعہ ہے۔ اس میں کوئی بھی لفظ انگریزی کا نہیں ہے۔ آخر انہوں نے بھی تو اپنی زبان میں کیا ہی ہے ناں۔
 
فاتح

لائبریرین
بالکل لی جائے رائے۔
اور اسماء لکھتے وقت مجھے خیال آیا تھا کہ آپ اس پر ضرور کچھ کہیں گے۔ :)
لیکن اس کے باوجود آپ نے غلط املا لکھنے کو ہی ترجیح دی۔۔۔ اس سے مجھے بخوبی اندازہ ہو گیا کہ اردو وکی پیڈیا پر آپ کی ترجیحات کیا رہی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
لسانیات سے واقف نہ ہونے کی اتنی بڑی سزا ملے گی کہ ہمیں ایسی بے ہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی کرنی پڑے گی؟ نیز ہماری نظر میں تو لسانیات کے تو ایک ہی ماہر ہیں اردو محفل میں دوست (شاکر عزیز) صاحب اور ان کا خیال بھی جان لینا چاہیے یہاں تا کہ بوقت ضرورت سند رہے۔ :)
دوسرے سوال کے جواب میں پہلی بات تو یہ کہ "اسما" کے ہجے درست کر لیں۔۔۔ دوسری بات یہ کہ کیا اردو زبان کے "فلاسفہ کے اسما" انگریزی میں بگاڑا گیا؟ اگر نہیں تو وہ "ہمارے" کیسے ہو گئے؟ یوں بھی ہم تو محض معجون فلاسفہ سے واقف ہیں جو ہمارے پھوپھا کھاتے تھے گردے مثانے کی بیماری میں۔
مزید زبان شائستہ استعمال کریں۔ ناگوار گزرے تو معاف فرمائیے گا۔
براہِ کرم مراسلہ بالا میں نا شائستگی کے عنصر کی نشان دہی فرما دیجیے۔
 
گذشتہ پیغامات تو دیکھنے کا جی نہیں چاہ رہا۔ اس وقت سامنے موجود پیغام میں سے کچھ پیش خدمت ہے۔
''بیہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی''۔ اختلاف رائے اپنی جگہ-جس کی ہمیں بھی قدر ہے- لیکن کسی کی کوششوں کو اس طرح کے القاب دینا اور ان کے استعمال کو جگالی کہنا کسی طور مناسب نہیں۔
 
لیکن اس کے باوجود آپ نے غلط املا لکھنے کو ہی ترجیح دی۔۔۔ اس سے مجھے بخوبی اندازہ ہو گیا کہ اردو وکی پیڈیا پر آپ کی ترجیحات کیا رہی ہیں۔
غلط املا!!! اس کے برخلاف بھی ہوسکتا ہے۔ :) تاہم یہ میری اپنی رائے ہے، آپ یا اور کوئی پابند نہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
مولوی وحید الدین صاحب نے اصطلاحات وضع ضرور کیں۔۔۔مگر وہ اردو صحافت کا ابتدائی دور تھا۔۔۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی کتاب میں انگریزی کے رائج الفاظ کی درج کیے ۔۔ حالانکہ یہ آج سے کوئی سو سال قبل کی بات ہے۔ جب سو سال قبل بھی اردو میں انگریزی الفاظ بلاتکلف رائج تھے تو اس گلوبلائزیشن اور انٹرنیٹ کے دور میں انگریزی الفاظ کی درآمد سے پہلوتہی اردو معاشرے کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ کیوں کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر آپ کوئی چیز رائج نہیں کرسکتے۔ اور سوشل میڈیا پر انگریزی الفاظ سے اعراض ممکن نہیں۔۔
 
کل حزب بما لدیہم فرحون۔
اسی سردمہری کا شکار ہے آج اردو معاشرہ۔ جسے اردو اتنی اچھی نہیں آتی جتنی کہ انگریزی۔ اب اس معاشرہ نے انصاف کیا اردو کے ساتھ؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
گذشتہ پیغامات تو دیکھنے کا جی نہیں چاہ رہا۔ اس وقت سامنے موجود پیغام میں سے کچھ پیش خدمت ہے۔
''بیہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی''۔ اختلاف رائے اپنی جگہ-جس کی ہمیں بھی قدر ہے- لیکن کسی کی کوششوں کو اس طرح کے القاب دینا اور ان کے استعمال کو جگالی کہنا کسی طور مناسب نہیں۔
حضور آپ کو تو لسانیات کے ماہر ہونے کا دعویٰ ہے اور آپ جیسے عالمِ لسانیات کو ہم جیسے جہلا لسانیات پر لیکچر دینے کے بھلا کب اہل ہیں لہٰذا مستند لغات و اساتذہ کے حوالے دے کر ہی خود پر لگا نا شائستگی کا الزام دھونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ پہلے تو درج بالا جملے میں ذیل میں دی گئی چاروں اصطلاحات یا الفاظ کے معانی دیکھ لیجیے:

  1. ہودہ ۔ (فارسی) (صفت): حق، درست، ٹھیک، بجا، راست۔ بیہودہ اسی سے بنایا گیا ہے۔ (یعنی بے ہودہ کا مطلب ہے جو ہُودہ نہ ہو)
  2. گھڑنا ۔ (سنسکرت) (فعل متعدی): بنانا، وضع کرنا، ساخت کرنا۔۔۔ مثال: "ہر ایک نے سنسکرت کے بولوں سے پراکرت کے بول گھڑنے کے قاعدے لکھے ہیں۔" (اردو کی کہانی)
  3. نام نہاد ۔ (فارسی) (صفت ذاتی): نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو۔
  4. جگالی کرنا (ہندی) (روز مرہ) ذہن میں محفوظ چیز کو دوبارہ یاد داشت میں لانا۔۔۔ مثال: "عربی میں تو کچھ پڑھنا نہیں بلکہ جگالی کرنا تھا یعنی.... اسی کو دوہرانا اسی میں غور کرتے رہنا۔" [لکچروں کا مجموعہ]
اور اب ہم اپنے اس جملے (جس پر آپ نے غیر شائستہ ہونے کا بہتان باندھا ہے) کا مندرجہ بالا حوالوں کی روشنی میں سلیس ترجمہ آپ کی خدمت اقدس میں پیش کر دیتے ہیں:
جملۂ معترضہ: بیہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی
سلیس ترجمہ: بے جا طور پر وضع کی گئی ظاہری اصطلاحات کو دہرانا یا انھی پر غور کرتے جانا
اب اگر آپ یہ چاہیں کہ آپ ہمارے منہ میں الفاظ ٹھونسیں اور ہم اپنے ما فی الضمیر کی ادائیگی کے لیے محض انھی اصطلاحات و الفاظ کو استعمال کریں تو ہمارا آپ سے اختلاف ہی یہی ہے کہ آپ اردو وکی پیڈیا پر جو اصطلاحات ایجاد فرما رہے ہیں وہ ہم سمیت 99 اعشاریہ 9999999999 فیصد اردو بولنے لکھنے والوں کے لیے ناقابل استعمال ہیںۘ۔
ایک اور چیز عرض کرتے جائیں کہ آپ کی جانب سے ہم پر باندھا گیا غیر شائستگی کا بہتان ہمارے لیے انتہائی ہتک عزت کا باعث تھا لیکن ہم فی الحال اسے رپورٹ کر کے اس پر احتجاج نہیں کر رہے کیونکہ آپ ہمیں بے حد عزیز ہیں کہ اپنی دانست میں تو آپ اردو کی خدمت ہی کر رہے ہیں نا۔ :)
 
Top