متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

محمد امین

لائبریرین
ارے حضور ہم تو خوفزدہ تھے کہ کہیں دست درازی کرنے کے الزام میں دھر لیے گئے تو رہی سہی آبرو بھی ریزہ ریزہ نہ ہو جائے۔
اگر آپ نے ہنوز اپنے شمارندے پر تصفحہ کے دوران ہمارے اموختار کے سیماتِ تصادف پر غور نہیں فرمایا تو طرزیاتِ موجود کو استعمال کرتے ہوئے اکتشاف کیجیے تا کہ اس غلط فہمی کے خلاف آپ میں کسر مناعی وجود پا سکے۔ یقین کیجیے اس عالجہ سے فراغت پر آپ ہمارے تمام مراسلات میں مزاح کو یحیط پائیں گے

:eek:o_O:surprise::disappointed::shocked:
 

فاتح

لائبریرین
لگ رہا جناب نے گوگل ٹرانسلیٹ کی طرح اردو ویکیپیڈیا سے مدد لی ہے۔ لیکن ظاہر سی بات ہے جس بات کو ثابت کرنا چاہ رہے ہیں وہ نہیں ہوپائیگی۔
یہی بات تو ثابت کرنا چاہی ہے کہ ایسی اصطلاحات کے استعمال سے "جس بات کو بھی ثابت کرنا چاہ رہے ہوں گے وہ نہیں ہو پائیگی"۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
آپ لوگ خود ویکیپیڈیا میں صارفین کے تبادلۂ خیال صفحات ملاحظہ فرمالیں۔ کہ کیا وہاں اسی طرح کی اردو استعمال کی جاتی ہے عام پیغام رسانی کے لیے۔ یا یہ محض ہمارے دوست فاتح صاحب کی کرم فرمائی ہے جو اس طرح کے الفاظ سے ویکی کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں۔


سرکار میں کج فہم سا طالب علم ہوں۔ ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔ جب صارفین تبادلۂ خیالات کے لیے ایسی اردو استعمال نہیں کرتے تو اردو وکی پیڈیا کے ڈھانچے میں ایسی اردو کیوں استعمال کی جاتی ہے جو کبھی دیکھی نہ سنی؟ مزید برآں، لفظ وکی پیڈیا کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟
 

فاتح

لائبریرین
آپ لوگ خود ویکیپیڈیا میں صارفین کے تبادلۂ خیال صفحات ملاحظہ فرمالیں۔ کہ کیا وہاں اسی طرح کی اردو استعمال کی جاتی ہے عام پیغام رسانی کے لیے۔ یا یہ محض ہمارے دوست فاتح صاحب کی کرم فرمائی ہے جو اس طرح کے الفاظ سے ویکی کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں۔
اگر ایسی اردو آپ خود استعمال نہیں کرتے تو کیا محض ایک دوسرے پر رعب جھاڑنے کو گھڑتے ہیں قبلہ؟
 
سرکار میں کج فہم سا طالب علم ہوں۔ ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔ جب صارفین تبادلۂ خیالات کے لیے ایسی اردو استعمال نہیں کرتے تو اردو وکی پیڈیا کے ڈھانچے میں ایسی اردو کیوں استعمال کی جاتی ہے جو کبھی دیکھی نہ سنی؟ مزید برآں، لفظ وکی پیڈیا کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟
جی امین بھائی! تبادلہ خیال میں اصطلاحات کم استعمال ہوتی ہیں اور عام الفاظ زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ ویکیپیڈیا میں متبادلات اصطلاحات کے پیش کیے گئے ہیں۔ اگر تبادلہ خیال میں بھی کسی اصطلاح کو لکھنا ہو تو پھر متبادلات استعمال کیے جاتے ہیں۔ جیسے آپ میرے تمام پیغامات یہاں دیکھ رہے ہیں۔ :)
اور ویکیپیڈیا اسم معرفہ ہے نا۔
 
اگر ایسی اردو آپ خود استعمال نہیں کرتے تو کیا محض ایک دوسرے پر رعب جھاڑنے کو گھڑتے ہیں قبلہ؟
جی جی! تاکہ اردو دنیا کے نام نہاد انگریزی زبان سے مرعوب افراد ہوش کے ناخن لیں۔
اتنی سی بات ہے کہ آپ بات سمجھنا نہیں چاہتے۔ آپ کو اختلاف اصطلاح سازی سے ہے تو وہ نہ کریں۔ لیکن مواد تو اردو میں پیش کرسکتے نا وہاں آپ۔ وہ کتنا کیا آپ نے؟ یا صرف جو اس طرح کی کوشش کر رہے ان کی راہ میں مزاحم ہوئے؟
وہاں بہت سے صارفین ہیں جنہیں اس مسئلہ پر انتظامیہ سے اختلاف ہے، لیکن وہ آج بھی اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کے پیش نظر کام ہے ناکہ مزاحمت۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
جی امین بھائی! تبادلہ خیال میں اصطلاحات کم استعمال ہوتی ہے اور عام الفاظ زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ اگر تبادلہ خیال میں بھی کسی اصطلاح کو لکھنا ہو تو پھر متبادلات استعمال کیے جاتے ہیں۔
اور ویکیپیڈیا اسم معرفہ ہے نا۔

یار لوگوں نے تو فیس بک کا بھی اردو ترجمہ کتاب چہرہ کر ڈالا ہے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
لیکن ویکیپیڈیا اس حرکت کا مرتکب نہیں۔ ;)

فیس بک کا آزاد ترجمہ تو معلوم ہی ہوگا آپ کو۔ اس میں لوگوں نے یہی ترجمہ کیا ہے اور حیرت در حیرت، لوگوں نے اس کی توثیق بھی کردی۔ بہرحال میں ابھی اردو وکی دیکھ رہا تھا۔ "تصادفی صفحہ" کیا ہوتا ہے؟ مجھے تعجب ہے اس لفظ سے کبھی بھی آشنائی نہیں رہی۔ حالانکہ عمر گذری ہے اسی دشت کی سیاحی میں :(
 
فیس بک کا آزاد ترجمہ تو معلوم ہی ہوگا آپ کو۔ اس میں لوگوں نے یہی ترجمہ کیا ہے اور حیرت در حیرت، لوگوں نے اس کی توثیق بھی کردی۔ بہرحال میں ابھی اردو وکی دیکھ رہا تھا۔ "تصادفی صفحہ" کیا ہوتا ہے؟ مجھے تعجب ہے اس لفظ سے کبھی بھی آشنائی نہیں رہی۔ حالانکہ عمر گذری ہے اسی دشت کی سیاحی میں :(
شاید تصادفی مقالہ پوچھ رہے؟
یہ random article کا متبادل ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
اب کچھ موضوع کی مناسبت سے:

مولوی وحید الدین سلیم سرسید کے رفقاء میں شامل تھے۔ حضرت اردو اصطلاح سازی کے سرخیل رہے ہیں۔ آج تک ان کی وضع کردہ اصطلاحات صحافت میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی کتاب "وضعِ اصطلاحات" میری پسندیدہ ترین کب میں سے ایک ہے۔ گو کہ وہ تراجم اور اصطلاح سازی کے بڑی شد و مد کے ساتھ حامی تھے مگر اسی کتاب سے ایک چھوٹا سا اقتباس پیشِ خدمت ہے۔

مفرد اصطلاحیں وضع کرنے کے اصول بیان کرتے ہوئے ساتویں اصول میں مولوی صاحب فرماتے ہیں:

"انگریزی۔ فرانسیسی۔ جرمن اور یورپ کی دیگر زبانوں میں بہت سے الفاظ غیر زبانوں سے آئے ہیں اور ان زبانوں کے بولنے والوں نے ان الفاظ میں تصرف کر کے ان کو اپنا بنا لیا ہے۔ عربوں نے بھی بہت سے علمی مفرد الفاظ اپنی زبان کی خراد پر چڑھا لیے تھے۔ طب اور علم الادویہ وغیرہ میں بہت سے یونانی مفرد الفاظ ہیں (بلکہ مرکب بھی) جو "معرب" کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اختصار کی غرض سے حذف کر رہا ہوں-امین)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب سوال یہ ہے کہ آیا ہمیں بھی انگریزی زبان سے بہت سے مفرد الفاظ کو تصرف کر کے "مہنّد" کر لینا چاہیے؟ اگر اس کا جواب اثبات میں ہو تو اس باب میں ہمیں کس اصول پر عمل کرنا چاہیے اور اس کی حد بندی کیوں کر ہو سکتی ہے؟
ہماری رائے اس باب میں حسبِ ذیل ہے۔ جس کو ہم نے ساتواں اصول قرار دیا ہے۔

(ا) انگریزی کے اکثر الفاظ جو مشہور اور رائج ہوچکے ہیں (خواہ وہ اصلی حالت میں ہیں یا ان میں تصرف کیا گیا ہے) اور عوام کی زبان پر بھی رواں ہو چکے ہیں، اپنے حال پر قائم رکھے جائیں، جیسا کہ ہم پہلے اصول میں بیان کر چکے ہیں۔

(ب) وہ تمام مفرد الفاظ جو معرف ہو کر عربی زبان کی علمی اصطلاحات میں شامل ہوچکے ہیں، ان میں بھی کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ سب بدستور باقی رکھے جائیں، جیسا کہ ہم پانچویں اصول میں اشارہ کر چکے ہیں۔

(ج) حیوانات و نباتات کے وہ نام جن کا اشتقاق مشکوک ہے، یا جو امریکہ، افریقہ، اور شینیا (؟؟) وغیرہ براعظموں کے کسی ملک کی زبان سے ماخوذ ہیں، ان میں بشرطِ ضرورت تصرف کر لیا جائے یا ان کو بدستور رہنے دیا جائے۔

(د) اشیاء کے جو نام عربی۔ فارسی یا ہندوستان کی کسی زبان سے یورپ میں گئے ہیں اور انہوں نے اپنی شکل تبدیل کرلی ہے، ان کو بجنسہ انگریزی زبان سے نہیں لینا چاہیے بلکہ ان کو اس شکل پر لے آنا چاہیے جس پر کہ وہ اصل زبان میں تھے۔

(ہ) سائنس کی اشیاء کے وہ نام جو مؤجدوں یا دریافت کنندوں کے نام پر رکھے گئے ہیں، ان کو بھی بدستور قائم رکھنا اور اپنی زبان کی خراد پر چڑھا لینا چاہیے۔ اگر ہم ایسا نہ کریں گے تو علمی دنیا میں احسان فراموش کہلائیں گے۔ "
 

فاتح

لائبریرین
جی جی! تاکہ اردو دنیا کے نام نہاد انگریزی زبان سے مرعوب افراد ہوش کے ناخن لیں۔
ایسے تو وہ ہوش کے ناخن لینے کی بجائے مزید پختہ ہو جائیں گے کہ اس قدر مضحکہ خیز اصطلاحات استعمال کرنے سے تو کہیں بہتر ہے کہ انگریزی زدہ اردو ہی بول لی جائے۔
اتنی سی بات ہے کہ آپ بات سمجھنا نہیں چاہتے۔
جب عقلی دلائل ختم ہو جائیں تو یہ آخری حربہ ہوتا ہے کہ مقابل کو بے وقوف یا ڈھیٹ کہہ دیں کہ آپ تو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ :)
آپ کو اختلاف اصطلاح سازی سے ہے تو وہ نہ کریں۔ لیکن مواد تو اردو میں پیش کرسکتے نا وہاں آپ۔ وہ کتنا کیا آپ نے؟ یا صرف جو اس طرح کی کوشش کر رہے ان کی راہ میں مزاحم ہوئے؟
وہاں بہت سے صارفین ہیں جنہیں اس مسئلہ پر انتظامیہ سے اختلاف ہے، لیکن وہ آج بھی اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کے پیش نظر کام ہے ناکہ مزاحمت۔۔
یعنی اصلاح سازی تو وہی ہو گی جس پر چند بزعم خود علما اڑے ہوئے ہیں۔۔۔ اس میں ہم ٹانگ اڑانے کی جرات نہ کریں لیکن مواد ٹائپ کرتے رہیں وہاں جس میں وہی علمائے کرام اپنی مرضی سے تصرف فرماتے چلے جائیں گے اور وہی مضحکہ خیز اصطلاحات ڈال ڈال کر مضامین کو ناقابل فہم بنا دیں گے۔ کم از کم مجھ میں تو اتنا حوصلہ نہیں کہ میں محنت کر کے ایک مضمون لکھوں اور بعد ازاں اسے کوئی مضحکہ خیز شکل دے دے۔

رہی بات مواد ٹائپ کرنے کی تو ہر شخص ایک ہی کام نہیں کر سکتا۔۔۔ مثلاً محفل پر ہمارے نام کے ساتھ لائبریرین کا دم چھلا لگا ہے مگر حرام ہے جو ہم نے کبھی کچھ ٹائپ کیا ہو۔۔۔ ہم یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔۔۔ لائبریری والوں نے سوچا کہ ہم سے پروف ریڈنگ کروا لیں مگر وہ بھی نہیں ہوتی ہم سے۔۔۔ مگر کیڑے نکالتے رہتے ہیںۘ ہم باقیوں کے کاموں میں اور اسی "اخراجِ حشرات بصورۃ متقطعہ" ہی پر لائبریرین میں شمار ہوتا ہے۔
ہم وکی پیڈیا پر بھی اصلاح سازی پر تنقید یا کیڑے نکالنے کا کام کر سکتے ہیں۔۔۔ اگر کروانا چاہتے ہیں تو ہم حاضر ہیں۔ :)
 
Top