اقبال متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزو مندی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
حضرت علامہ اقبالؒ کا ایک ایک مصرع دل کو چھونے والا ہے، آپؒ کے اسی آفاقی کلام میں سے ایک بہت ہی خوبصورت غزل، جو بالِ جبریل میں شامل ہے۔​
متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزو مندی​
مقام بندگی دے کر نہ لوں شان خداوندی​
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا ، نہ وہ دنیا​
یہاں مرنے کی پابندی ، وہاں جینے کی پابندی​
حجاب اکسیر ہے آوارہ کوئے محبت کو​
میری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی​
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں​
کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی​
یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی​
سکھائے کس نے اسمعیل کو آداب فرزندی​
زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری​
کہ خاک راہ کو میں نے بتایا راز الوندی​
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو​
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی​
 
سید زبیر

محفلین
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی
واہ ۔ سبحان اللہ ۔۔ عطیم ہستی کا کلام ۔ جزاک اللہ
 
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا ، نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی ، وہاں جینے کی پابندی
حجاب اکسیر ہے آوارہ کوئے محبت کو
میری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
کیا بات ہے اقبال کی​
صحیح معنوں میں اسی طرح کے اشعار پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آفاقیت اور ہمہ گیری کیا ہوتی ہے​
اور شاعر کو کیا چیز ممتاز کرتی ہے جو اس کو زماں و مکاں کی پابندیوں سے ماورا کر دیتی ہے​
شریک محفل کرنے کا شکریہ​
شاد و آباد رہیں​
 
صد فیصد متفق
اقبالؒ سی شخصیت تو صدیوں میں جا کے پیدا ہوتی ہے، وہ تو اللہ کی ایک خاص رحمت و نعمت بن کے آئے تھے ہمارے لئے اور اپنا کام کر کے چلے گئے۔
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں، سزا چاہتا ہوں
 
مہ جبین

محفلین
یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسمعیل کو آداب فرزندی
زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری
کہ خاک راہ کو میں نے بتایا راز الوندی
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
بہترین کلام کا نتخاب کیا محمد بلال اعظم
 
انتخاب کی پسندیدگی پہ ممنون ہوں آنی۔
سلامت رہیے۔
 
Top