مبارکباد ماہ اگست اور جشنِ آزادی پاکستان مبارک ہو

کاشفی

محفلین
جشنِ آزادی مبارک ہو

سسٹر سمیعہ کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔۔۔

Jashn-e-AzadiMubarak.jpg

میری طرف سے بھی تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوم آزادی پر ایک چھوٹا سا تحفہ

منسلکہ ذپ فائل کو کھولیں، اور اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں۔
کنٹرول پینل پر جائیں، ماؤس کی آئکون پر کلک کریں، Pointer پر جائیں، پھر براؤز پر جائیں اور یہ جو فائل محفوظ کی ہے اس پر جا کر کلک کر دیں۔
آپ کا ماؤس پوائینٹر پاکستان کا لہراتا ہوا جھنڈا بن جائے گا۔
 

Attachments

  • Pakistan.ZIP
    3.7 KB · مناظر: 3

جاسمن

لائبریرین
کاشفی بھائی آپ کا شروع کردہ یہ دھاگہ بہت زبردست ہے۔
میری طرف سے سب پاکستانیوں کوآزادی مبارک ہو۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے وطن کو ہر بلا سے محفوظ رکھے۔دہشت گردی کے عذاب سے پناہ دے۔پاکستان کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔سب اغواکنندگان کو نشانۂ عبرت بنا دے۔اللہ ہماری قوم کو محنتی اور ایمان دار بنا دے۔ہم پہ رحم فرمائے،آسانیاں دے۔ہمارے ملک کو ترقی کی عظیم منزلوں تک لے جائے۔یہ ملک جس نظریہ کی بنیاد پہ بنا،اُس نظریہ کو ہماری روح و دل میں بسا دے۔ہمارے وطن کو سبز سبز کر دے۔صنعت و زراعت کو عروج دے۔ہمیں بہترین ڈیم دے۔ہمارے کشمیر کو آزادی عطا فرمائے۔ہمیں ہر طرح کے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔اُنہیں اپنی ہی اُلجھنوں میں اُلجھا دے۔ ہم سب کو اتفاق،اتحاد اور محبت کی ایک ہی لڑی میں پرو دے۔ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دے۔آمین!ثم آمین!
 
Top