مبارکباد ماہ اگست اور جشنِ آزادی پاکستان مبارک ہو

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید ہ

سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

Quaid-e-AzamMadar-e-Millat.jpg
 

arifkarim

معطل
تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی بہت بہت مبارک!
یاد رہے کہ ہمنے 14 اگست 1947ء کو انڈیا سے آزادی حاصل کی تھی، مغرب سے آزادی حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔
 

کاشفی

محفلین
جشنِ آزادی پاکستان مبارک ہو

جب ہم نے خدا کا نام لیا ، اس نے ہمیں انعام دیا
میرا انعام پاکستان
پاکستان ، پاکستان
میرا پیغام پاکستان
پاکستان ، پاکستان
محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان
خدا کی خاص رحمت ہے ، بزرگوں کی بشارت ہے
کئی نسلوں کی قربانی ، کئی نسلوں کی محنت ہے
اثاثہ ہے جیالوں کا ، شہیدوں کی امانت ہے
تعاون ہی تعاون ہے ، محبت ہی محبت ہے
جبھی تاریخ نے رکھا ہے اس کا نام پاکستان
اندھیروں کو مٹائے گا ، اُجالا بن کے چھائے گا
یہ خطہ انقلابی ہے ، نئی دنیا بنائے گا
اگر اللہ نے چاہا زمانہ وہ بھی آئے گا
جہاں تک وقت جائے گا اسے آگے ہی پائے گا
ندا قائد کی ہے ، اقبال کا انعام پاکستان
پاکستان پاکستان
پاکستان پاکستان
میرا انعام پاکستان
میرا پیغام پاکستان
محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان
 

کاشفی

محفلین
جشنِ آزادی مبارک

سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد ، قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری، تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی، ہم دیکھیں آزاد
ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
دھڑکن دھڑکن پیارا ہے تیرا، قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا، نگر نگر ہے میت تیرے
جب تک ہے یہ دنیا باقی
ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد، قدم قدم آباد تجھے
تیری پیاری سج دھج پر ہم واری واری جائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی
ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے قدم قدم آباد، قدم قدم آباد تجھے
آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک

بہت شکریہ کاشفی۔ آپ نے بہت اچھی شروعات کیں ہیں۔

امید ہے دوسرے اراکین بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور ملی نغمے تحریر کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو میں بھی پیش کریں گے۔
 

arifkarim

معطل
آڈیو وڈیو کیلئے یو ٹیوب کافی ہے:
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=_GvC6a6cya4"]YouTube - Zameen Ki Goad Rung Se[/ame]
 
Top