مبارکباد ماہروں میں شامل

الف عین

لائبریرین
ہمارے ابو شامل کیوں کہ لائبریری کے رکن بھی ہیں اس لئے محفل ان کا شمار ماہروں میں نہیں کر رہی ہے۔ لیکن ابو شامل منصب ہزاری حاصل کر چکے ہیً
فہد۔۔ دیر کی معذرت۔۔ لیکن بہر حال بہت مبارک ہو منصبِ ہزاری
 
محمداحمد

فہد بھائی بہت بہت مبارک ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فہد اطلاع کرکے گئے ہیں کہ وہ کچھ ہفتے کام کے سلسلے میں مصروف رہے ہیں گے۔ اللہ تعالی انہیں ان کے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین۔
فہد کو میری جانب سے بھی مبارکباد۔
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ آپ کی 'مہارت' تو ہم آپ کی ایک آدھ بات سے ہی جان گئے تھے اور کچھ 'شعروں کے انتخاب' سے ;) بہرحال یہ 'آفیشل' مہارت بھی مبارک ہو۔ :)

تعبیر

محفلین
اوہ تو آپکا نام فہد ہے :)

آپکو بہت بہت مبارک ہو یہ مہارت۔اپنے علم اور قابلیت سے محفل کی رونق ہمیشی یونہی بڑھاتے رہیں

econgrat02.gif

amit-congratulations-480.gif

0.2.71ci.gif

econgrat09.gif

econgrat10.gif
]
 
ابوشامل

محفلین
تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ۔ تاخیر سے جواب پر تہہ دل سے معذرت
اردو محفل پر ہزار پیغامات کا سنگ میل عبور کرنا میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
 
Top