مائیکل جیکسن چل بسا

قمراحمد

محفلین
روزنامہ جنگ
up89.gif
 

تیشہ

محفلین
:confused: میں نے تو بہت پہلے سے ہی سمجھا ہوا تھا کہ چل بسا تھا :worried: یہ اب چل بسا ہے ۔ کب کی بات ہے ؟ عبداللہ،
 

عسکری

معطل
ابھی کوئی 3 گھنٹے پہلے کی باجو

علی میں تو کما کھا لوں گا توں سوچ عطااللہ عیسی خیل مر گیا تو تیرا کیا ہو گا یار۔:grin:
 

قمراحمد

محفلین
پاپ سنگر مائیکل جیکسن انتقال کر گئے

090306073256_jackson_london226.jpg


بی بی سی اُردو
لاس اینجلس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشہور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر پچاس سال تھی۔اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر مائیکل جیکسن کی صحت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس اور اخبار لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف سی این این کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہیں۔لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ مائیکل جیکسن انتقال کر گئے ہیں۔لاس اینجلس کے فائر ڈیپارمنٹ کے مطابق طبی عملے کو شہر کے بیل ایئر علاقے میں واقع مائیکل جیکسن کے گھر بلایا گیا تھا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گھر سے انہیں یونیورسٹی کالج ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق راستے میں طبی عملے ان کو ہوش میں لانے کی کوشش کرتارہا۔

پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی عمر پچاس سال تھی اور وہ جولائی میں لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شوبز کی دنیا میں واپس آ رہے تھے۔مائیکل جیکسن کے پرستار یونیورسٹی کالج ہسپتال کے باہر اکٹھے ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے ایمرجنسی سنٹر کے گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز اپنے فیملی گروپ جیکسن فائیومیں ایک چائلڈ سٹار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے عالمی شہرت حاصل کر لی اور سولو آرٹسٹ کے طور ’تھرِلر‘ اور ’بیڈ‘ جیسے شہرہ آفاق گانے تخلیق کیے۔لیکن حالیہ سالوں میں ان کی شخصیت تنازعات اور مالی مشکلات میں گھری ہوئی نظر آئی اور وہ تقریباً گوشہ تنہائی میں چلے گئے۔
 
کیا کسی دوست کے علم میں‌یہ بات ہے کہ mj کا خاتمہ بالایمان ہوا ہے یہ نہیں ، سننے میں‌تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی جو مر گیا سو مر گیا۔ اب اس کا معاملہ اللہ اور اس کے درمیان ہے۔ مسلمان ہوا تھا یا نہیں، اب تو معاملہ بندوں کے ہاتھ سے نکل چکا۔
 
پتہ تو چلے کہ آنجہانی مائیکل جیکسن کہا جائے گا یا مرحوم میکائل ،جیسا کے خبروں‌میں‌ بتایا گیا تھا پہلے کہ وہ حال ہی میں دائرہ ء اسلام میں‌داخل ہو گئے تھے۔
 
اطلاعات تو یہی کہتی ہیں مائیکل جیکسن مسلمان ہوگئے تھے، بہرحال اگر اس خبر میں صداقت نہیں بھی ہے تو بھی ایک انسانی موت پر افسوس تو ہونا چاہیئے، باقی معاملہ اللہ اور بندے کے ذمہ ہے وہ قادر مطلق ہے۔
 

arifkarim

معطل
بھائی روز لوگ مرتے ہیں بلکہ ہر اسکینڈ میں‌لوگ مر رہے ہیں۔ جیکسن گیا تو کوئی بڑی بات نہیں، کل ہم نے بھی جانا ہے۔ ناچ گانے کی وجہ سے اگر لوگوں کو اس سے پیار ہے تو ہو۔ اگلے جہاں میں کس کام کا؟
 
Top