گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صدقے اس بے خیالی کے۔۔۔۔۔۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم تو سمجھے تھے کہ یہ کام نیرنگ بھائی کے آلکس پن کی نظر ہو جائے گا۔۔۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ وہ یوں چوکس ہو جائیں گے ذرا سے آسرے پر۔
اب دیکھئیے خود معلوم نہیں کہاں ہیں اور ہم اس لڑی کا حق ادا کرنے میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
یا تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر دکھائیں گے یا "شہیدِ محفل " کہلائیں گے۔
سید عاطف علی بھائی بھی تو تھپکیاں دئتے رہتے ہمیں۔۔۔ اس لڑی میں کیوں نظر نہیں آ رہے۔
"شہیدِ محفل " کے چانسز زیادہ ہیں۔ :ROFLMAO:
عبرت کے لیے ادھوری لڑیاں ملاحظہ کیجیے ۔ کیسے شوق سے بنائی ہوں گی بنانے والوں نے ۔ ہائے
 

صابرہ امین

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم تو سمجھے تھے کہ یہ کام نیرنگ بھائی کے آلکس پن کی نظر ہو جائے گا۔۔۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ وہ یوں چوکس ہو جائیں گے ذرا سے آسرے پر۔
اب دیکھئیے خود معلوم نہیں کہاں ہیں اور ہم اس لڑی کا حق ادا کرنے میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔
آپ بھی شمشاد بھیا کی لڑیوں کا ریکارڈ یہیں توڑیے گا۔ ہاں
 

علی وقار

محفلین
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
ریڈ کراس کی کثرت سے اندازہ ہوتا ہے۔
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
سکوت، جمود، ویرانی۔ بقول چچا غالب
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی

  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
محفل کو ساتواں گھر سمجھ لیا ہے۔
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
توبہ کریں۔

  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
جواب 3 سے رجوع کریں۔
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
ساڑھے انچاس۔

  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟
بس یہ آخری لڑی ہے، اس کے بعد توبۃ النصوح کا ارادہ ہے۔
 
آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
یہ کوئی 40 سے 50 مراسلوں کے بعد
وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
سید عمران بھیا
آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
معطلی سے ڈر لگتا ہے
کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
کبھی نہیں
اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
بتایا تو محفل بدر ہونے کا خوف
آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
تعداد یاد نہیں
کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟
اس بارے میں ہم کچھ کہہ نہیں سکتے ،یہ بات سید عمران بھیا پر منحصر کرتی ہے
اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔
اب کیا حلف نامہ بھی جمع کرنا ہے ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
واہ۔۔۔ یعنی کوئی وہاں صلح صفائی کے لیے میسر ہی نہ ہو، اب ایسے بھی ہم سادے نہیں :laughing::laughing:
ایک سے زیادہ شرکاء بھی پائے جاتے ہیں۔ مشاعرہ کا مکالمہ دیکھیے ۔ اور آپ کو یہاں بھی صلح صفائی کے لیے کوئی میسر نہ ہوگا ۔ آزمائش شرط ہے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس یہ آخری لڑی ہے، اس کے بعد توبۃ النصوح کا ارادہ ہے۔
کیوں کیا پھر اکبری سے اصغری بننے کا ارادہ ہے۔
یقین ہے کیا آپ کو کہ ہم آپ کا توبہ کا ارادہ کامیاب ہونے دیں گے بھائی؟
یہاں آنے کا راستہ ہے واپس جانے کا نہیں :ROFLMAO:
 

علی وقار

محفلین
کیوں کیا پھر اکبری سے اصغری بننے کا ارادہ ہے۔
یقین ہے کیا آپ کو کہ ہم آپ کا توبہ کا ارادہ کامیاب ہونے دیں گے بھائی؟
یہاں آنے کا راستہ ہے واپس جانے کا نہیں :ROFLMAO:
دیکھتے ہیں کہ یہ تاریخی لڑی برباد کرنے کا سہرا کس کے سر سجتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب کیا حلف نامہ بھی جمع کرنا ہے ۔
ہاں نا۔۔۔ دسوں انگلیوں کے پرنٹس جمع کروانے ہیں تا کہ اگلی بار موقع پر پکڑا جا سکے۔ موم لگا لیجئیے گا عدنان بھائ انگلیوں پر۔۔۔ سب لکیریں الٹ پلٹ جائیں گی۔ کیا معلوم کوئی "نئی" لکیر بھی پھوٹ پڑے۔
جو بھی اس بات کا مطلب سمجھے۔اپنے تک ہی محدود رکھے۔ :rollingonthefloor:
 
Top