پہلے میں مبارک دے دیتی ہوں بہت بہت مبارک ہو بھائی آپ کو اپنے بیٹے کی اللہ پاک اس کو ماں باپ کا فرما نبردار کریں اور لمبی عمر عطا فرمائیں آمین
مبارکباد ضرور دے دیں وضاحت کر دوں کہ میں اپنے بیٹے کے لئے نام نہیں پوچھ رہا بلکہ اپنے بھتیجے کے لئے پوچھ رہا ہوں ۔
مینوں مڑُیاں دے ناں نئیں آندے میرے کول کڑیاں نے۔ ویسے میرا بھتیجا ہوئے ہیں تو ہم نے اذان نام رکھا ہے۔
عاکف۔۔۔۔۔۔ گوشہ نشین عفیف---- پاکیزہ باسم۔۔۔۔ مسکرانے والا حِبان۔۔۔ باعثِ محبت و چاہت ارمغان۔۔۔۔ تحفہ
نام ایسا ہو جس کے ساتھ اگر سر نیم لیا جائے تو وہ اچھا لگے اور ایک مکمل نام معلوم ہو۔ جیسے خود جہانزیب بھائی آپ کا نام "جہانزیب اشرف" ایک مکمل نام معلوم پڑتا ہے۔ اب اگر اس کو ایسے لیا جائے "جہانزیب لاریب" تو یہ تھوڑا الگ سا لگتا ہے۔ تو پہلے آپ منے میاں کے قبلہ والد صاحب کا نام بتائیں تاکہ انہیں کے نام کو دیکھتے ہوئے کوئی نام پسند کیا جائے
ہمیں خود سے زیادہ جاننے کی عادت ہے۔ اسی لئے جہانزیب بھائی کے سوال کو انکے اپنے بیٹے سے موسوم کرنے لگ گئے! میرے محبوب نام محمد، احمد، علی وغیرہ ہیں۔
نام کےآخری حصہ کے لئے "اشرف" پر اتفاق ہے ۔ ہمارا اپنا خیال مدرس بھائی سے ملتا جلتا ہے کہ نام چھوٹا بھی ہو اور بامعنی بھی ہو ۔ باقی تمام احباب کا بہت شکریہ جنہوں نے وقت نکالا ۔