لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے دماغ پر تالے پڑے ہیں یا ہاتھوں پر مہندی؟
ہاتھوں پر مہندی۔۔۔
گہرے رنگ والی۔ لیکن فائدہ کیا۔ کاٹنے تو لہسن پیاز ہی ہیں نا۔
چپ کر کے لفظ بتائیں ورنہ ہم علی وقار بھیا سے کہتے ہیں کہ نیا لفظ پوچھیں۔ عاطف بھیا سے اس لیے نہیں کہنا کہ وہ بھی آپ کی طرح پوچھیں گے کہ
دماغ پہ تالا لگا کر چابی دریا میں پھینک دی ہے یا پیروں پر مہندی لگی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
درست جواب۔ کواسا یعنی نواسے کا بیٹا۔
image.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے بچپن میں کوئلے سے بنا کر نو نو گوٹیوں سے ایک کھیل کھیلا کرے تھے ۔ چر بھر ۔یا ۔بھر چر۔
اس میں ایک قدم یا چال کا نام ہوتا تھا ۔ اوکاس کھولنا ۔
آج کل اس کھیل کو گوگل اینڈرائڈ میں ۔نائن مین موریس ۔کہا جاتا ہے ۔
z1Ys7lO1AhY1majugirx0-HheqIfNUhW9GjeKcLF8u7et0lmnP-7AfkYZtlAsdy-qpJ3

میں نے یہ کھیل بچپن میں محض دو چار بار کھیلا تھا۔ اب سے کچھ چار چھ برس پہلے یاد آیا تو پھر سے فرش پر بنا کر اس کی یاد تازہ کی۔ یہ گیم انڈروائڈ پر بھی دستیاب ہے یہ آپ سے پتہ چلا۔ کل ڈاؤن لوڈ کیا ۔ تھوڑی سی دیر کھیلا بھی ۔ لیکن مشینیں بہت کم چانس دیتی ہیں کہ ہم اُن سے جیت سکیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
علی بھائی، لفظ کے ہونے نہ ہونے یا غلط ہونے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ میں نے اس کا استعمال کبھی دیکھا نہیں پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں بس۔۔۔۔

کیا آپ نے کسی نواسے کے بیٹے کو دیکھا ہے؟ :)

ویسے یہ لفظ میں نے بھی پہلی بار سنا ہے۔ :)

اُمید ہے کہ اسی طرز پر پوتے کے بیٹے کو ک(ھ)وتا نہیں کہا جاتا ہوگا۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے یہ کھیل بچپن میں محض دو چار بار کھیلا تھا۔ اب سے کچھ چار چھ برس پہلے یاد آیا تو پھر سے فرش پر بنا کر اس کی یاد تازہ کی۔ یہ گیم انڈروائڈ پر بھی دستیاب ہے یہ آپ سے پتہ چلا۔ کل ڈاؤن لوڈ کیا ۔ تھوڑی سی دیر کھیلا بھی ۔ لیکن مشینیں بہت کم چانس دیتی ہیں کہ ہم اُن سے جیت سکیں۔ :)
آن لائن بھی کھیل سکتے ہیں ۔ مجھ سے کھیل لیں ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آن لائن بھی کھیل سکتے ہیں ۔ مجھ سے کھیل لیں ۔ :)

میں نے کل آن لائن کا آپشن بھی لے کر دیکھا تھا۔ کچھ دیر یہ لکھا آتا رہا کہ ویٹنگ فار پارٹنر۔ پھر میں نے بند کر دیا۔ میں نے کہا تم ویسے بھی ہار ہی جاؤ گے۔ :)

آپ اور ہم کس طرح کھیل سکتے ہیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے کل آن لائن کا آپشن بھی لے کر دیکھا تھا۔ کچھ دیر یہ لکھا آتا رہا کہ ویٹنگ فار پارٹنر۔ پھر میں نے بند کر دیا۔ میں نے کہا تم ویسے بھی ہار ہی جاؤ گے۔ :)

آپ اور ہم کس طرح کھیل سکتے ہیں؟
پہلے میں نے کھیلا ہوا ہے دوستوں کے ساتھ ۔
نائن مینز موریس ملٹی پلیئر گیم میں فرینڈ آئی ڈی چیٹ بکس میں کسی کو بھیج دیں یا سرچ کرلیں تو دونوں ایک ہی سکرین پر کھیل کے لیے آجاتے ہیں ۔
ورنہ آنلائن لسٹ میں بہت سے لوگ آئے ہوئے ملتے ہیں ۔ لیکن وہ ہماری طرح اناڑی نہیں ہوتے اکثر ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پہلے میں نے کھیلا ہوا ہے دوستوں کے ساتھ ۔
نائن مینز موریس ملٹی پلیئر گیم میں فرینڈ آئی ڈی چیٹ بکس میں کسی کو بھیج دیں یا سرچ کرلیں تو دونوں ایک ہی سکرین پر کھیل کے لیے آجاتے ہیں ۔

چلیں پھر کسی دن "ٹرائی" کریں گے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یوں شاید آپ جیتنے کا مزہ چکھ لیں کیوں کہ میں کافی اناڑی ہوں ۔ :) ۔
کھیل کا نام البتہ ایک ہی ہو ۔
اناڑی تو میں آپ سے زیادہ ہوں۔ :)

جیت کا مزہ البتہ کل چکھ لیا تھا ایک گیم بیگم صاحبہ کے ساتھ کھیل کر۔ لیکن ہوا یہ کہ شکست سے اُن کی رہی سہی رغبت بھی ختم ہوگئی۔ :ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم جب کوئلے سے بنا کر کھیلتے تھے تو ٹوٹے ہوئے برتنوں کے چھوٹے ٹکڑوں اور چھوٹے پتھروں کو گوٹیاں بنالیتے تھے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا آپ نے کسی نواسے کے بیٹے کو دیکھا ہے؟ :)

ویسے یہ لفظ میں نے بھی پہلی بار سنا ہے۔ :)

اُمید ہے کہ اسی طرز پر پوتے کے بیٹے کو ک(ھ)وتا نہیں کہا جاتا ہوگا۔ :) :) :)
پوتے کے بیٹے کا تو خیر سنا ہوا ہے "پڑ پوتا"
 
Top