لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

محمداحمد

لائبریرین
ہم جب کوئلے سے بنا کر کھیلتے تھے تو ٹوٹے ہوئے برتنوں کے چھوٹے ٹکڑوں اور چھوٹے پتھروں کو گوٹیاں بنالیتے تھے ۔

ایک کھیل اور بھی اسی قسم کا ہوتا تھا وہ شاید مثلث خطوط پر بنا ہوتا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں، لیکن اُس میں بھی شاید اسی قسم کا کھیل کھیلا جاتا تھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تو دنیا کا ہر انسان ہوتا ہے ۔
یعنی ہر انسان کے باپ کی کوئی نانی تو ہوتی ہی ہے۔:)
کیا یہ غلط ہوا ؟

کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب تک نواسے اتنے بڑے ہو جائیں کہ صاحبِ اولاد ہو جائیں، تب تک عموماً ہمارے ہاں نانا یا نانی کا انتقال ہو جاتا ہے (تاہم ایسا نایاب بھی نہیں ہوتا یہ رشتہ) ۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید اوسط عمر کا کم ہونا ہے۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب تک نواسے اتنے بڑے ہو جائیں کہ صاحبِ اولاد ہو جائیں، تب تک عموماً ہمارے ہاں نانا یعنی نانی کا انتقال ہو جاتا ہے (تاہم ایسا نایاب بھی نہیں ہوتا یہ رشتہ) ۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید اوسط عمر کا کم ہونا ہے۔
ایسا ہی ہے مگر رشتہ تو پھر بھی موجود رہے گا احمد بھائی چاہے کوئی دنیا سے چلا بھی جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایسا ہی ہے مگر رشتہ تو پھر بھی موجود رہے گا احمد بھائی چاہے کوئی دنیا سے چلا بھی جائے۔
درست کہا بھائی آپ نے!

اللہ تعالیٰ سب رشتے مضبوط فرمائے۔ آج کل تو معاملات یہ ہوتے جا رہے ہیں کہ جیتے جی بھی رشتے نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب تک نواسے اتنے بڑے ہو جائیں کہ صاحبِ اولاد ہو جائیں، تب تک عموماً ہمارے ہاں نانا یا نانی کا انتقال ہو جاتا ہے (تاہم ایسا نایاب بھی نہیں ہوتا یہ رشتہ) ۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید اوسط عمر کا کم ہونا ہے۔
دیر سے شادی کرنے کا رواج بھی شاید بڑی وجہ ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسا ہی ہے مگر رشتہ تو پھر بھی موجود رہے گا احمد بھائی چاہے کوئی دنیا سے چلا بھی جائے۔
رشتہ تو کواسا سے آگے بھی جا سکتا ہے لیکن ایسے لفظوں کا استعمال بھی ممکن ہو تو بات ہے۔
اب ذرا سوچیے ہمارا رشتہ آدم علیہ السلام کیا بنے گا 🙂
کوئی لفظ سوچیے اب اس کا 😂
 
علی وقار

محفلین
رشتہ تو کواسا سے آگے بھی جا سکتا ہے لیکن ایسے لفظوں کا استعمال بھی ممکن ہو تو بات ہے۔
اب ذرا سوچیے ہمارا رشتہ آدم علیہ السلام کیا بنے گا 🙂
کوئی لفظ سوچیے اب اس کا 😂
یار دوست انہیں باوا آدم کہتے ہیں۔

ویسے آپ کافی بلندی پر پرواز کر رہے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں شاید آپ جیتنے کا مزہ چکھ لیں کیوں کہ میں کافی اناڑی ہوں ۔ :) ۔
کھیل کا نام البتہ ایک ہی ہو ۔

اناڑی تو میں آپ سے زیادہ ہوں۔ :)

جیت کا مزہ البتہ کل چکھ لیا تھا ایک گیم بیگم صاحبہ کے ساتھ کھیل کر۔ لیکن ہوا یہ کہ شکست سے اُن کی رہی سہی رغبت بھی ختم ہوگئی۔ :ROFLMAO:
آپ دونوں مل کر وہ کیوں نہیں گنگنا لیتے
میں اناڑی تو کھلاڑی
لیکن رکئیے۔۔۔ ذرا میکوں کان بند کر لینے دیجئیے پہلے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رشتہ تو کواسا سے آگے بھی جا سکتا ہے لیکن ایسے لفظوں کا استعمال بھی ممکن ہو تو بات ہے۔
اب ذرا سوچیے ہمارا رشتہ آدم علیہ السلام کیا بنے گا 🙂
کوئی لفظ سوچیے اب اس کا 😂
اس کا جواب تو بہت آسان ہے روفی بھیا
دنداسہ رکھ لیجئیے اس رشتے کا نام۔
تسی وی خوش تے اسی وی خوش۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خواہش تمہاری اور سزا بھگتیں اور۔۔۔۔
لو بھلا یہ کیا بات ہوئی۔۔۔ اور۔ ۔ کہہ کر ہمارے ہی بھائیوں کو پرایا کر دیا 🙄
عاطف بھیا اور محمد احمد بھیا خود انکار کرتے تو ہم بنا چوں چراں کیے مان لیتے لیکن آپ کے کہنے سے تو ہر گز نہ مانیں گے۔
 
Top