لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

الف عین

لائبریرین
لغات سے ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر لفظ نہ لکھا جائے تو بہتر ہے، کچھ الفاظ تو لغات میں ایسے بھی ملتے ہیں جو محض مقامی ہوتے ہیں۔ جن کا سب کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ گزشتنی تک تو میں پہنچ گیا تھا۔
خیر، اب اگلا لفظ؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ لفظ "برقِ جہندہ" ہے ۔بمعنی (تیز رفتار) لپکتی بجلی۔۔
احباب سے معذرت ۔۔۔ پہلی مرتبہ یہ لفظ تقریبا" 20 سال قبل فسانہء عجائب میں پڑھا تھا ۔ پھر اس کا استعمال ایک علمی مسئلہ کے حوالے سے کی گئی بحث میں "خون جہندہ" کی صورت میں دیکھا ۔ بمعنی (ذبح ہوتےہوئے جانور کا) تیز رفتاری سے نکلتاخون۔

اس کے علاوہ اسکا استعمال کبھی نظر سے نہ گزرا۔کلمہ ایسا غریب االنوع لگا کہ شیئر کرنے کا خیال آیا ۔۔۔ فکری گرانی کی معذرت ایک بار پھر کہ مقصد محض شیئر کرنا تھا ۔۔۔۔لاحقہ اگرچہ شکل و صورت کے اعتبار سے فارسی کا معلوم ہوتا ہے لیکن شایداصلاً ہے نہیں ۔۔۔ تحقیق کے وسائل محدود ہو نے کی وجہ سے کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔۔۔احباب میں سے کوئی صاحب مساعدت فرمائیں توبسرو چشم۔ ۔۔۔۔الف عین صاحب کا خاموشی کے جمود پر ضرب لگانے کا بہت شکریہ۔:happy:
http://urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=برق_جہندہ
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ن ا ہ ں ی ا ء ش
ایک لفظ

اب کون انتظار کرے سید صاحب کا ۔۔۔ لفظ ہم ہی دے دیتے ہیں ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اتنی سبک رفتاری سے چل رہے ہیں عاطف!! کہ
ن ی د ص ر ر ح و ا
کا احساس ہوتا ہے۔
یہ بھی دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔
 
Top