لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

شمشاد

لائبریرین
یہ عصبیت بھی بنتا ہے اور عصیبت بھی بنتا ہے۔

لیکن زیادہ خیال یہی ہے کہ عصبیت کو ہی پوچھا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے اپنے دیئے ہوئے لفظ کا مطلب نہیں لکھا۔ خیر۔

گزاشتنی (گُ زاش تَ نی)
فارسی سے اردو زبان میں آیا۔ صفت ہے اور مطلب ہے :

1) چھوڑ دینے کا
2) ترک کرنے کے لائق

اب جیسے جی چاہے استعمال کیجیے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے اپنے دیئے ہوئے لفظ کا مطلب نہیں لکھا۔ خیر۔

گزاشتنی (گُ زاش تَ نی)
فارسی سے اردو زبان میں آیا۔ صفت ہے اور مطلب ہے :

1) چھوڑ دینے کا
2) ترک کرنے کے لائق

اب جیسے جی چاہے استعمال کیجیے۔
لفظ گزاشتن فارسی فعل ہے ۔ بمعنی ادا کرنا یا پورا کرنا یا بجا لانا ۔اس کا مضارع بھی گزارَد ہے۔فارسی میں اردو کی طرح انہی معنوں میں مستعمل ہیں ۔۔ سپاس گزار ہستم (میں آپ کا سپاس گزار ہوں) یا تہجد گزارشکر گزار وغیرہ ۔۔۔اردو میں استعمال کی وضاحت کے لیے مثال ضروری تھی ۔ شاید اس لفظ کا تنہا استعمال اردو زبان میں غیرفصیح ہو۔۔۔۔ یہ محض میری رائے ہے۔۔۔۔ہاں محاوراتی استعمال کا زاویہ واضح ہو تو " جیسے جی چاہے استعمال کیجیے"
ویسے میں نے یہ لفظ اسی واسطےنہیں لکھا۔ اور" نگزاشتی" بھی ذہن میں آیا تھا بمعنی " تو نے نہیں کیا" ۔لیکن یہ خالص فارسی ہوتا۔۔ ایک بار پھر یہ فقط میری رائے ہے:)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ آپ کی وضاحت کا

لیکن میں یہ لفظ فیروز اللغات اردو جدید نیا ایڈیشن میں پڑھا تھا اور وہیں سے اس کا مطلب بھی لکھا تھا۔
 
Top