عرفان سعید

محفلین
بہتی گنگا میں ہاتھ میں بھی دھو لوں۔ ایک فی البدیہہ شعر ہو گیا

مانا کہ حوضِ کوثر کی شان ہے مثالی
چستی نمازوں میں لائے چائے کی پیالی

(عرفان)
 

عرفان سعید

محفلین
فائدے دموں کے ہیں کیا کیا گنائیے
تارے فلک سے توڑ کے دھرتی پہ لائیے
پھنے سے دم کے چہرہ پہ پوڈر لگائیے
چمچہ نہ ہو تو چائے بھی دم سے چلائیے
وہ ہی مقام غالبؔ و اقبالؔ پائیں گے
موٹی دموں کے سامنے جو دم ہلائیں گے
(ساغر خیامی)
 

جاسمن

لائبریرین
آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہو گیا
شام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھ

ادریس بابر
 

جاسمن

لائبریرین
ایک چائے غزل

لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے

کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے
وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے

میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر
درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے

ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے

یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر
اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے

میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے

اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے

رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے

عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ حسن !
ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے
 

جاسمن

لائبریرین
طلسمِ مصر ہے اُس کے حسین ہاتھوں میں
جو وُہ بنائے تو چائے کو جام کر دے گا
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
کھو سا جاتا ہُوں کسی شام کی چائے میں کبھی
اور پھر چائے بناتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں
شہزادقیس
.
.
 

جاسمن

لائبریرین
کبھی کبھی تو فقط چائے کی پیالی سے
خَزاں کی بوڑھی تھکن کو بہار کرتے رہے
شہزادقیس
 
Top