لاہور میں برفباری ہو تو کیسا ہو؟

سندس راجہ

محفلین
لاہور: ژالہ باری کے بعد گلبرگ کا علاقہ یورپ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس اخبار

1101179470-1.jpg



مزید تصاویر میرے بلاگ کے اس ربط سے
 

عثمان

محفلین
کیا واقعی لاہور میں اتنی سردی ہوتی ہے کہ برفباری کی نوبت آئے؟

ژالہ باری کی اطلاع ہے۔ برف باری کی نہیں۔ :)
جن زمانوں میں میں لاہور میں تھا تب کم سے کم درجہ حرارت شائد ایک سینٹی گریڈ دیکھ رکھا ہے۔ سنا ہے میرے جانے کے بعد صفر اور حتی کہ منفی بھی دیکھنے میں آچکا ہے۔ لیکن بہرحال سردی کی شدت اتنی نہیں کہ برف باری کی نوبت آسکے۔ لیکن دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں بہت سے معجزے دیکھا رہی ہیں۔ کیا عجب کہ کبھی لاہور میں بھی برف باری دیکھنے میں آجائے۔ دھند اور کہر البتہ کافی ہوتی ہے۔
 
معاف کرنا سندس بٹیا اب ہماری نگاہیں کمزور ہو چلی ہیں۔ ہم نے عنوان دیکھ کر باقی کچھ پڑھا ہی نہیں۔ ویسے اس قدر ژالہ باری کے بعد تو بہت نقصان ہوا ہوگا۔ اللہ خیر کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خبروں میں یہ بتایا گیا ہے کہ 35 سال کے بعد لاہور میں اتنی ژالہ باری ہوئی ہے۔

نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
 

میم نون

محفلین
لیکن مجھے تو برفابری ہی لگ رہی ہے تصاویر سے :confused:

183553_194100117280492_100000415162710_602833_5275040_n.jpg


اتنی برف پڑے تو بہت سے حادثے بھی ہوئے ہوں گے :confused:
برفباریی ہو تو یہاں پر بھی بے شمار ایکسیڈنٹ ہو جاتے ہیں، حالانکہ یہاں پر گاڑیوں کے ٹائر بھی اسپیشل برفباری کےلئیے ہوتے ہیں اور لوگوں کو برف میں گاڑی چلانے کا اندازہ بھی ہوتا ہے، لیکن لاہور میں تو ایسا نہیں
 

mfdarvesh

محفلین
اخبار میں تو ژالہ باری اور برفباری کا ذکر تھا، لاہوریوں نے تو خوب انجوائے کیا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
کیا واقعی لاہور میں اتنی سردی ہوتی ہے کہ برفباری کی نوبت آئے؟

جنوری کی راتوں میں درجہ حرارت زیادہ تر زیرہ سینٹی گریڈ سے نیچے ہوتا ہے۔ پنجاب میں موسم شیدید ہوتے ہیں۔ گرمی ہے تو زور دار اور سردی تو بھی کڑاکے دار۔
 

شہزاد وحید

محفلین
معاف کرنا سندس بٹیا اب ہماری نگاہیں کمزور ہو چلی ہیں۔ ہم نے عنوان دیکھ کر باقی کچھ پڑھا ہی نہیں۔ ویسے اس قدر ژالہ باری کے بعد تو بہت نقصان ہوا ہوگا۔ اللہ خیر کرے۔

اس موسم کی بارشیں فصلوں کے لیئے بہت سود مند ہوتی ہیں لیکن ژالہ باری سے ہو سکتا ہے نقصان ہوا ہو۔ ویسے اسے برف باری اور ژالہ باری کی درمیان کی نسل کہنا بہتر ہوگا۔ پڑے تو اولے ہی تھے لیکن باریک اور انتہائی زیادہ مقدار میں۔ برف باری کا ہی گمان ہوتا تھا۔ میرا دوست لاہور میں تھا وہ ویڈیو ریکارڈ کر کے لایا تھا۔ لاہوریاں دی چنگی موجاں ہویاں نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو باریک تھی وہ بھی ژالہ باری کی ہی ایک قسم ہے۔

برف جو کہ پہاڑی علاقوں میں پڑتی ہے وہ روئی کے گالوں کی طرح ہوتی ہے اور ہوا میں تیرتی ہوئی زمیں پر گرتی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی، یہ "عموما" میں نے ع لکھا تھا، جیسے و ملایا، کہ خودبخود غ بنا رہا ہے
 
Top