کاشفی

محفلین
لاہور میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
Business-ATTA-price-up_9-15-2013_118310_l.jpg

لاہور…عوام کو امید تھی کہ نئی حکومت آتے ہی کھانے پینے کی اشیاء سستی ہوجائیں گی لیکن معاملہ اسکے الٹ ہے،آٹے جیسی بنیادی شے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ روٹی کوئی عیاشی نہیں ہر گھر کی ضرورت ہے حکمران اسے تو سستا رہنے دیتے،لاہور میں چکی آٹا کی قیمت چند روز میں 37روپے سے بڑھ کر 46 روپے کلو ہوگئی ہے، دکان دار اس کی وجہ بجلی، پٹرول اور گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چکی آٹا فلورملوں کے آٹے سے کہیں معیاری اور خالص ہوتا ہے لہٰذا اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔صارفین اس صورتحال پر سخت مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے غریب آدمی پھل اور جوس استعمال کرنے سے رہا ، ایک آٹا ہے وہ بھی اس کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔روٹی 6 روپے کی نان 8 روپے کا ہوگیا ہے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں پالیسی سازوں کی ناکامی ہے، آٹا مزید مہنگا ہوا تو غریب روٹی کو بھی ترسے گا۔
 

x boy

محفلین
ارے بھائیوں
کوئی روٹی پکانے کی ترکیب تو بتادے،
چینی کے بغیر تو گزارہ ہو جائے گا۔ آتے کے بغیر کیا کریں گے؟
چاول کھالیں، آلو کھالیں، یہ دونوں اناج روح زمین 70 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے
ویسے آلو، چاول کیا کلو ہے آج کل۔
 

x boy

محفلین
اوہو میں نے تو سوچا بھی نہیں اس بارے میں ،
ذیابطس والوں کو انچھنا آٹا استعال کرنا چاہیے۔
 

یوسف-2

محفلین
ذیابطیس میں مبتلا انسان کی زندگی بھی کیا زندگی ہے۔ اس زندگی سے تو بہتر ہے کہ وہ زہر (آلو اور چاول) ہی کھا لے۔ شاید اسی لئے میں آلو اور چاول دونوں شوق سے کھاتا ہوں۔ :)
 

x boy

محفلین
ذیابطیس میں مبتلا انسان کی زندگی بھی کیا زندگی ہے۔ اس زندگی سے تو بہتر ہے کہ وہ زہر (آلو اور چاول) ہی کھا لے۔ شاید اسی لئے میں آلو اور چاول دونوں شوق سے کھاتا ہوں۔ :)
یوسف بھائی۔
آپ کے لیے آلو چاول کی تہاری،
http://www.pukkapaki.com/2013/04/03...nted-rice-pullao-with-baby-potatoes/akitehri/
 
Top