لاہور۔ شہرِ بے مثال

لالہ رخ

محفلین
یہ گوالمنڈی کی جب کی تصویر ہے جب گوالمنڈی کو فوڈ سٹریٹ بنایا گیا تھا اور تمام کھڑکی دروازوں پر نیا رنگ برنگا رنگ کیا گیا تھا۔
ٹکسالی (ہیرامنڈی) سے لی گئی بادشاہی مسجد کی تصویر مجھے دس سے پندرہ سال پرانی دکھائی دیتی ہے
ایک ائرپورٹ کی سڑکوں کی تصاویر کے علاوہ تمام تصویر پرانی ہیں
تمام تصاویر ایڈٹ شدہ ہیں جس سے ان تصویروں سے کیمرے کے میک اور تاریخ کا اندازہ نہیں ہو پا رہا
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام تصاویر لاجواب ہیں
بلاشبہ آپ درست فرمارہے ہوں گے کیوں کہ مجھے ان سب کا اندازہ نہیں ہے اور نہ ہی میں فنِ فوٹو گرافی میں ذرا بھی مہارت رکھتی ہوں اگرچہ میرا دعوٰی ہے کہ فوٹو گرافی میرا شوق ہے لیکن آج تک مجھے تو ڈھنگ سے تصویر لینے نہ آسکی ہمشہ بلر ہی لیتی ہوں :D فوٹو کریڈٹ میں پہلے ہی ایک پیغام میں واضح کر چکی ہوں !
 

لالہ رخ

محفلین
بادشاہی مسجد کی سب سے پہلی تصویر تو کافی پرانی ہے۔ کم از کم 20-25 سال پرانی ہو گی۔ میں تو اسی 20-25 سال پرانے لاہور کی تلاش میں رہتا ہوں۔ بہت شکریہ حوا کی بیٹی یہ تصویر دیکھ کر ناسٹلجیا کا شکار ہو گیا۔
جو بات پرانے لاہور میں تھی وہ واقعی اب نہیں ہے حالانکہ میں نے پرانا لاہور تصاویر میں بھی پورا نہیں دیکھا اگر آپ کے پاس لاہور کی پرانی تصاویر ہوں تو شئیر کریں نا
 

عاطف بٹ

محفلین
شاید لیکن اس کی فوٹوگرافی سکل کو میں انڈر ایسٹیمیٹ بھی نہیں کر سکتی :) اچھا فوٹوگرافر ہے وہ۔
ایک تو ان میں سے بیشتر تصاویر کافی پرانی ہیں، دوسرا ان کے لئے جو کیمرے اور جگہیں استعمال ہوئی ہیں ان تک رسائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔ :)
کبھی اپنے کلاس فیلو کی لی ہوئی کچھ تصویریں شیئر کریں یہاں بلکہ ایف سی کی تصاویر کا کوئی دھاگہ بنائیں کہ وہ بھی ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔
 
قائداعظم لائبریری
426034278_231b4f065e.jpg
 
اتنی خوبصورت فوٹو گرافی میری ہرگز نہیں ہوسکتی یہ سب میرے ایک کلاس فیلو کا کمال ہے اور میں نے اس کی فیس بک پروفائل سے چوری کی ہیں :p اس لیے اس کا کریڈٹ میں خود نہیں لے سکتی۔ شکریہ عمر!!!

بہت ہی اعلی فوٹو گرافی ہے اس بندے کی۔ کمال کا بندہ ہے کہ جمال کا :)۔

اسے کہو کہ ایک آدھ فلکر یا پکاسو کا اکاؤنٹ بھی بنا لے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
جو بات پرانے لاہور میں تھی وہ واقعی اب نہیں ہے حالانکہ میں نے پرانا لاہور تصاویر میں بھی پورا نہیں دیکھا اگر آپ کے پاس لاہور کی پرانی تصاویر ہوں تو شئیر کریں نا

افسوس کہ میرے پاس پرانے لاہور کی کوئی تصویر نہیں ہے ۔ سوائے ایک تصویر کے اس میں بھی میں نمایاں ہوں۔ سو اس تصویر کو لگانا اپنی تشہر کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ البتہ فیس بک پر کافی پیجز ایسے ہیں جو پرانے لاہور کی تصاویر شئیر کرتے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
لاہور کے ناسٹیلجیا کے مارے ہوؤں کے لئے رضا رومی کے انگریزی بلاگ کا ربط:
http://lahorenama.wordpress.com/
اس میں بے شمار عمدہ پوسٹیں ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کو یقینا لطف آئے گا۔ اور بعض لاجواب تصاویر بھی ہیں۔
 

پردیسی

محفلین
یہ شہر لاہور کی چند پرانی تصاویر ہیں جو میں نے نیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے محفوظ کی تھیں۔۔۔یاد نہیں کون سی سائٹ تھی۔مگر یہ ضرور ہے کہ میں نے انہیں سنبھال کر رکھا ہوا ہے

lhr-0001-1.jpg


lhr-0001-2.jpg

lhr-0001-3.jpg

lhr-0001-4.jpg


lhr-0001-5.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
لاہور ریلوے اسٹیشن 1886
لارنس ہاؤس1866
مرکز نمائش 1864
مقبرہ جہانگیر شاہدرہ 1864
بادشاہی مسجد 1864
شاہی قلعہ1864

واہ، واہ !! عبدالقدوس صاحب،کہاں سے نکال لائے یہ نادر روزگار تصاویر؟ انتہائی لاجواب ہیں بھائی۔ اور انیسویں صدی کے اس زمانے میں تکنیکی سہولیات نہ ہونے کے باوجود فن فوٹوگرافی کے عمدہ شاہکار ہیں۔ لاہور بلاشبہ ہر دور میں نظاروں کا ایک مخزن رہاہے۔ یہ خیال آتا ہے کہ آج سے ایک صدی بعد جب لوگ آج کل کے لاہور کی تصاویر دیکھا کریں گے تو ان کے احساسات کیا ہوں گے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
لاہور کی بہت پرانی تصاویر بھی مل جاتی ہیں اور بالکل نئی بھی۔ جبکہ اسی کی دہائی کی بہت کم تصاویر نیٹ پر دستیاب ہیں۔
 
Top