لانگ ڈرائیو

اگست میں کام کے سلسلے میں نارفاک ورجینیا سے گذر ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے ابن سعید سے ملاقات ہوجائے۔ :)
تاہم یہ sail ہوگی۔ ڈرائیو نہیں۔:)
پروگرام حتمی ہو تو مزید تفصیل سے آگاہ کر دیجیے گا تاکہ ہم اپنی موجودگی یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ نارفاک نیول بیس کی طرف آ رہے ہیں تو پاس ہی ہوں گے۔ :) :) :)
 

عثمان

محفلین
پروگرام حتمی ہو تو مزید تفصیل سے آگاہ کر دیجیے گا تاکہ ہم اپنی موجودگی یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ نارفاک نیول بیس کی طرف آ رہے ہیں تو پاس ہی ہوں گے۔ :) :) :)
جی ہاں نیول بیس کی طرف ہی آمد ہے۔ انشااللہ ملاقات ہوگی۔ :):):)
 

عثمان

محفلین
تاہم اس سال جولائی میں ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) سے مسی ساگا (اونٹاریو) جانے کا ارادہ ہے۔ کوئی 1800 کلومیٹر کی ڈرائیو ہے۔
یہ سفر حال ہی میں کیا ہے۔ ایک طرف کا فاصلہ تقریبا 1850 کلومیٹر۔ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 965 کلومیٹر طے کیا۔
 

سید رافع

محفلین
پاور بارز اور کوک ساتھ رکھیں تو 850 میل (1370 کلومیٹر) کا سفر ایک (پٹرول اور ریسٹ روم) سٹاپ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

ایک دن میں میرا ریکارڈ 1100 میل (1770 کلومیٹر) ہے۔ اور ایک ٹرپ کا 4000 میل (6400 کلومیٹر)۔

ریکارڈ کس گاڑی کو استعمال کرتے ہوئے بنایا؟
 

سید رافع

محفلین
بہت خوب! :)
تاہم ایک ہی دن میں سولہ سترہ گھنٹے کا سفر تو کافی غیر محفوظ معلوم ہوتا ہے چاہے ڈرائیور کتنا ہی تجربہ کار کیوں نہ ہو۔ پھر کیا اتنی طویل ڈرائیو کوئی لطف رکھتی ہے یا محض ہلکان کر دینے والی مسافت محسوس ہوئی ؟

کیلی فورنیا میں مقیم ماموں کے یہاں میرا جانا ہوا تو انہوں نے ایک واقعہ سنایا۔ میں نے ان سے بوسٹن سے سان فرانسسکو بذریعہ کرولا 2001 آنے کا کہا لیکن انہوں نے سیکیورٹی کی وجہ سے سختی سے جہاز سے آنے کو کہا۔

واقعہ ان کے ایک دوست کا تھا جو دو سو میل سفر ایسٹ کی طرف کرنے کے طے کرنے کے بعد ایکزٹ کیا۔ کچھ ریسٹ کرنے کے بعد انہوں نے پیٹرول پمپ سے گاڑی غلطی سے ویسٹ کی طرف نکال دی جس طرف سے وہ آ رہے تھے۔ اس غلطی کا احساس انکو دو سو میل غلط سمت سفر جرنے کے بعد ہوا۔ چنانچہ انہوں نے پھر دو سو میل سفر صحیح سمت کیا۔ یوں انکے چار سو میل کا سفر ضایع ہوا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک دن کا ریکارڈ ۔ 1100 کلو میٹر رہا اکیلے۔ 12 کوئی گھنٹے ۔
اور فیملی کے ساتھ ایک ٹرپ 4500 کلومیٹر بنا تھا ۔
 
Top