لانگ ڈرائیو

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں ابھی دو تین دن پہلے ہی لوٹا ہوں۔ اسلام آباد سے صادق آباد وہاں سے بہاولپور ۔۔ پھر صادق آباد۔۔۔ پھر وہاں سے لاہور۔۔۔ پھر شکرگڑھ وہاں سے واپس لاہور اور پھر یہاں اسلام آباد۔۔۔ :)
لیکن میں نے یہ سارا سفر بس میں کیا ہے۔۔۔ :)
 
قیصرانی

اندازاً یہ بھی بیان کرتے جائیے کہ مختلف شہروں کا درمیانی فاصلہ کتنا تھا اور کتنا وقت لگا، چاہے بس پر ہی سہی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اندازاً یہ بھی بیان کرتے جائیے کہ مختلف شہروں کا درمیانی فاصلہ کتنا تھا اور کتنا وقت لگا، چاہے بس پر ہی سہی :)
اسلام آباد سے صادق آباد 996 کلومیٹر براستہ جی ٹی روڈ۔۔۔ ڈائیوو بس پر مسافت 14 گھنٹے
صادق آباد سے بہاولپور 235 کلومیٹر۔۔۔ قریب کوئی سوا تین گھنٹے کا سفر کے رحیم یار خان میں بھی 20 منٹ کا قیام ہوتا ہے۔
بہاولپور سے صادق آباد بھی حیرت انگیز طور پر اتنا ہی سفر ہے۔
صادق آباد سے لاہور۔۔۔ شاید 700 کلومیٹر سے کچھ کم یا زیادہ ہے۔ اب یاد نہیں۔۔۔ مسافت کوئی گیارہ گھنٹے
لاہور سے شکر گڑھ 160 کلومیٹر۔۔ جہاں مجھے جانا تھا۔۔۔ سڑک بےانتہا برباد۔۔ بلکہ سمجھیں سڑک ہے ہی نہیں۔۔ جونہی لاہور سے نکلے۔۔ نارووال تک انتہائی گھٹیا اور بیکار روڈ۔ اس کے بعد کچھ بہتری۔۔۔ اس برباد روڈ کی وجہ سے تین گھنٹے۔۔ ویسے ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے۔ واپسی پر بھی یہی :p
لاہور سے اسلام آباد 396 کلومیٹر براستہ موٹر وے۔۔۔۔ سفر 4 گھنٹے تیس منٹ۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بس کے سفر کے تجربات بھی اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہوتے ہیں۔
ایک بار اک تحریر لکھی تھی چل بئی کاکا سیٹ اگے کر کے نام سے۔۔۔ ویسے کافی بار تلخ تجربات بھی رہے ہیں۔۔۔ :)
جیسے ابھی اس سفر میں جب اسلام آباد سے صادق آباد تک لئے ڈائیوو سروس کا سہارا لیا تو۔۔۔
میرے پیچھے والی سیٹ پر ایک عورت بیٹھی تھی۔ اپنی ملازمہ کے ساتھ۔۔۔ ہوگئی کوئی وڈیری شڈیری۔۔۔ عمر اس کی کوئی پینتیس کے قریب ہوگی۔۔۔
مجھے انتہائی بدتمیزی سے کہتی۔ اپنی سیٹ آگے کرو۔۔۔ میں نے بڑے سکون سے جواب دیا۔۔ یہ سیٹ آگے نہیں ہوگی۔
اس نے ہوسٹس کو بلا لیا۔ اور کہتی اس کو کہو سیٹ آگے کرے۔
ہوسٹس بیچاری مجھے مسکرا کر کہتی سر۔۔۔
میں نے کہا۔۔۔
اس کو بولنے کی تمیز سکھاؤ پہلے۔ میں اس کے باپ کا ملازم نہیں ہوں۔
اب تو سب ہنسنے لگ پڑے۔
سیال موڑ وہ عورت مجھے پھر کہتی۔۔ آپ اپنی سیٹ آگے کرو۔۔ میں نے کہا۔۔۔ بی بی ۔۔ آپ کو پہلے بتا دیا ہے کہ تمیز سے بات کیجیے۔
اور اگر نہیں کر سکتیں تو خاموش رہیے۔۔۔
جھنگ کے قریب جا کر کہتی۔ آپ اپنی سیٹ اب آگے کریں۔۔۔ ذرا تلخی وہی۔۔ لہجے میں۔۔۔
میں نے کہا آپ میری بات نہیں سمجھ رہیں۔۔۔
آخر وہ ملتان بکتی جھکتی اتر گئی۔۔۔۔ :D
بس مجھے اس کے انداز پر غصہ آگیا۔ اور پھر میں اڑ گیا۔۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس دھاگے کا بنیادی خیال میں نے عثمان کی اس پوسٹ سے لیا ہے
یہاں ہم اپنی اپنی لانگ ڈرائیوز کو شئیر کریں گے کہ کہاں گئے، کیسے سفر کٹا اور وجہ سفر کیا ہو سکتی ہے :)
ویسے آپ کے بیان کردہ حوالے کے مطابق میری پوسٹس غیر متعلق بنتی ہیں۔ سو آپ گر چاہیں تو ان کو حذف کروا سکتے ہیں۔ خاکسار کو کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کے بیان کردہ حوالے کے مطابق میری پوسٹس غیر متعلق بنتی ہیں۔ سو آپ گر چاہیں تو ان کو حذف کروا سکتے ہیں۔ خاکسار کو کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
چلیں گی، کم از کم دھاگے کی ابتداء کے لئے اچھا ہے :)
ویسے چاہیں تو ہر سفر کی الگ الگ داستان بھی لکھ سکتے ہیں یہاں :)
 
تلمیذ

لائبریرین
ا
آخر وہ ملتان بکتی جھکتی اتر گئی۔۔۔ ۔ :D
بس مجھے اس کے انداز پر غصہ آگیا۔ اور پھر میں اڑ گیا۔۔۔ ۔ :)

دائیوو میں نام نہاد ’امارت‘ اور احساس برتری کی مریض خواتین کے قصے پہلے بھی اخباروں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اگر وہ ذرا اخلاق سے کام لے کر کہتیں’بھائی ذرا سیٹ آگے کرلیں ‘، تو بات آگے نہ بڑھتی۔
 
الشفاء

لائبریرین
دائیوو میں نام نہاد ’امارت‘ اور احساس برتری کی مریض خواتین کے قصے پہلے بھی اخباروں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اگر وہ ذرا اخلاق سے کام لے کر کہتیں’بھائی ذرا سیٹ آگے کرلیں ‘، تو بات آگے نہ بڑھتی۔
جی بجا فرمایا۔ ایسا کہنا مہذب لگ رہا ہے۔ معلوم نہیں نیرنگ بھیا کو کیسا لگتا۔۔۔:)

تدوین۔۔۔ مفید و معلوماتی دھاگہ۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پچھلے ویک اینڈ پر پہاڑوں کی طرف گئے تھے۔ لانگ ڈرائیو تو نہ تھی کہ کل 250 میل (400 کلومیٹر) طے کئے دن بھر میں۔

صبح گھر سے نکلے اور 75 میل (120 کلومیٹر) دور فورٹ ماؤنٹین سٹیٹ پارک گئے۔ وہاں مختلف ٹریلز ہائک کئے اور پہاڑ پر وہ دیوار بھی دیکھی جو صدیوں پہلے معلوم نہیں کس نے بنائی۔ جھیل کے کنارے لنچ کیا اور پھر مزید ہائکنگ۔

چار بجے فارغ ہوئے تو سوچا کہ کسی جرمن ریستوران سے ڈنر کیا جائے۔ سو دو گھنٹے 85 میل (137 کلومیٹر) ڈرائیو کر کے ہیلن گئے۔

ہیلن سے گھر کا سفر کوئی 70 میل (113 کلومیٹر) تھا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اسلام آباد سے صادق آباد 996 کلومیٹر براستہ جی ٹی روڈ۔۔۔ ڈائیوو بس پر مسافت 14 گھنٹے
صادق آباد سے بہاولپور 235 کلومیٹر۔۔۔ قریب کوئی سوا تین گھنٹے کا سفر کے رحیم یار خان میں بھی 20 منٹ کا قیام ہوتا ہے۔
بہاولپور سے صادق آباد بھی حیرت انگیز طور پر اتنا ہی سفر ہے۔
صادق آباد سے لاہور۔۔۔ شاید 700 کلومیٹر سے کچھ کم یا زیادہ ہے۔ اب یاد نہیں۔۔۔ مسافت کوئی گیارہ گھنٹے
لاہور سے شکر گڑھ 160 کلومیٹر۔۔ جہاں مجھے جانا تھا۔۔۔ سڑک بےانتہا برباد۔۔ بلکہ سمجھیں سڑک ہے ہی نہیں۔۔ جونہی لاہور سے نکلے۔۔ نارووال تک انتہائی گھٹیا اور بیکار روڈ۔ اس کے بعد کچھ بہتری۔۔۔ اس برباد روڈ کی وجہ سے تین گھنٹے۔۔ ویسے ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے۔ واپسی پر بھی یہی :p
لاہور سے اسلام آباد 396 کلومیٹر براستہ موٹر وے۔۔۔ ۔ سفر 4 گھنٹے تیس منٹ۔۔۔ :)
سیالکوٹ سے شکر گڑه کتنا فاصلہ ہو گا بهلا؟ میلوں میں نہیں گهنٹوں میں بتایا جائے. نیز آپ کے جواب کو گوگل میپس اور اس سڑک پر سفر کر کے بهی کراس چیک کیا جا سکتا ہے.
 
دائیوو میں نام نہاد ’امارت‘ اور احساس برتری کی مریض خواتین کے قصے پہلے بھی اخباروں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اگر وہ ذرا اخلاق سے کام لے کر کہتیں’بھائی ذرا سیٹ آگے کرلیں ‘، تو بات آگے نہ بڑھتی۔
کتنا اچھا ہوتا کہ بات آگے بڑھ جاتی۔ لانگ ڈرائیو سے اور بھی کافی ساری راہیں نکل آتیں۔ ;)
 
زیک

مسافر
اس تھریڈ سے مجھے سنیک رن یاد آئی۔ اکثر جب پہاڑی سڑکوں پر ڈرائیو کا موڈ ہوتا ہے تو اس روٹ پر نکل پڑتا ہوں۔ یہ میرے گھر سے 206 میل (332 کلومیٹر) کا رستہ ہے اور پہاڑیوں میں گھومتی سڑکوں پر ڈرائیو کا اپنا مزہ ہے۔ 5،6 گھنٹے کی ڈرائیو ہے جس میں شاید 100 میل پہاڑیوں میں ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ویسے آپ کے بیان کردہ حوالے کے مطابق میری پوسٹس غیر متعلق بنتی ہیں۔ سو آپ گر چاہیں تو ان کو حذف کروا سکتے ہیں۔ خاکسار کو کوئی اعتراض نہ ہوگا :)
کوئی بات نہیں۔ یہ لانگ بھی ہے اور ڈرائیو بھی۔۔۔ تاہم صرف ڈرائیور کے لیے۔ آپ کے لیے البتہ مسافت تھی۔ :)
 
عثمان

محفلین
کینیڈا جیسے وسیع و عریض ملک میں اتنا عرصہ رہنے کے باوجود مجھے اب تک لانگ ڈرائیو کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ یا اگر آپ کے نزدیک لانگ ڈرائیو کی تعریف کم از کم ہزار کلومیٹر ہے تو اس کا تو اب تک تجربہ نہیں ہوا۔
تاہم اس سال جولائی میں ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) سے مسی ساگا (اونٹاریو) جانے کا ارادہ ہے۔ کوئی 1800 کلومیٹر کی ڈرائیو ہے۔
سوچ رہا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو اگلے لانگ ویک اینڈ پر تین چار گھنٹے کی ڈرائیو رکھی جائے۔ قریبی صوبہ پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ تک یا نووا سکوشیا ہی کے شمال میں کیپ بریٹن تک۔

آپ کے خیال میں لانگ ڈرائیو اور اس کی تیاری میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
 
زیک

مسافر
آپ کے خیال میں لانگ ڈرائیو اور اس کی تیاری میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
پاور بارز اور کوک ساتھ رکھیں تو 850 میل (1370 کلومیٹر) کا سفر ایک (پٹرول اور ریسٹ روم) سٹاپ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

ایک دن میں میرا ریکارڈ 1100 میل (1770 کلومیٹر) ہے۔ اور ایک ٹرپ کا 4000 میل (6400 کلومیٹر)۔
 
Top