لال مسجد آپریشن کے دوران فوج نے انتہائی احتیاط برتی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

صرف علی

محفلین
لال مسجد آپریشن کے دوران فوج نے انتہائی احتیاط برتی
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

85728_l.jpg

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) لال مسجد آپریشن کے حقائق جانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لال مسجدآپریشن کیلئے اس وقت کی حکومت نے آئین کے آرٹیکل245کے تحت فوج کوطلب کیا، سیکورٹی فورسز ہلاکتوں سے بچنے کیلئے محتاط اندازمیں کارروائی کی،غیرمسلح شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی ،ہتھیاروں کا کم سے کم استعمال کی باعث فوج کوجانی نقصان بھی اٹھاناپڑا ،آپریشن میں کوئی خاتون ہلاک نہیں ہوئی،متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ دیا جائے۔304 صفحات پر مشتمل کمیشن کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کو بلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت وفاقی حکومت غیرملکی جارحیت کوروکنے یاسول انتظامیہ کی مددکے طورپرفوج کوطلب کرسکتی ہے ۔مسلح افواج کے رکن کی حیثیت سے ہرسپاہی آئین کی پاسداری اور پاکستان کی خدمت کاحلف اٹھاتاہے ۔لال مسجدآپریشن کیلئے مسلح افوا ج کووفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 245کے تحت طلب کیاگیا اور سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران زیادہ سے زیادہ اجتناب برتااورہلاکتوں سے بچنے کیلئے کمرہ سے کمرہ تلاشی لی گئی۔رپورٹ میں کہاگیاکہ کارروائی بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے بغیربہت احتیاط سے کی گئی غیرمسلح شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی اس حوالے سے قانون اورعالمی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا جن کااطلاق اس طرح کی کارروائیوں میں ہوتاہے۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کے کم سے کم استعمال کے نتیجے میں فوج کوجانی نقصان بھی اٹھاناپڑا کیونکہ عسکریت پسنداوردوسرے غیرریاستی عناصر اسنیپرشوٹنگ، بلااشتعال فائرنگ حتیٰ کے خودکش حملوں کیلئے مکمل تربیت یافتہ تھے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ وزیراعظم شوکت عزیزاورانکے اتحادیوں سمیت اسوقت کی سیاسی قیادت لال مسجد آپریشن کی ذمہ دار ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس شہزادہ شیخ پر مشتمل کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کیخلاف قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ سابق حکمرانوں پر زور دیا جائے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کریں۔
 
arifkarim

معطل
اصل سوال یہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کے ہوتے ہوئے پاک فوج کو ایک شہری علاقے میں عسکری آپریشن کی ضرورت ہی کیوں پڑی؟
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ انتہائی احتیاط سے چُن چُن کر تمام کے تمام باسیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
 
میر انیس

لائبریرین
یعنی کہ انتہائی احتیاط سے چُن چُن کر تمام کے تمام باسیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
وہ باسی بھی تو اسلحہ سے لیس بیٹھے تھے انکے ہاتھوں میں لالی پاپ نہیں تھے شمشاد۔ اور انہوں نے باقاعدہ مقابلہ کیا تھا۔ انکو ایک ہفتے تک بار بار کہا جاتا رہا تھا کہ باہر نکل آئیں ۔ اور ہم سب نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ جوجو لوگ باہر نکل رہے تھے انکو کچھ نہیں کہا جارہا تھا۔
 
یہ بھی غلط ہوا کہ ان کو چھوڑ دیا گیا ان کو بھی مار دینا چاہیئے تھا تاکہ ان ------- کی پوری نسل مٹ جاتی
 
عسکری

معطل
اصل سوال یہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کے ہوتے ہوئے پاک فوج کو ایک شہری علاقے میں عسکری آپریشن کی ضرورت ہی کیوں پڑی؟
یہ افغانستان نہین بوسٹن ہے کیا امریکی پولیس ایف بی آئی 2 لونڈوں کو نہیں پکڑ سکتی جو امریکی فوج بلا لی گئی تھی؟
ہمویز بوسٹن یونیورسٹی میں
Boston-Marathon-Bombing-Support-Vehicles.jpg

لڑکوں کے گھر کا علاقہ
boston-bombing-us-army-soldiers_66486_600x450.jpg

تلاشی کے دوران
boston-red-sox-marathon-bombings-ceremony-570x374.jpg

بوسٹن ائیر پورٹ
78dab_130416132944-17-world-reaction-boston-horizontal-gallery.jpg

National-Guard-Boston-Marathon.jpg

تمھہین فوج سے نفرت ہو یا کم عقلی تمھاری پر فوج ہی اصل فورس ہوتی ہے اس طرح کے کاموں میں اور تمھارا کیا گیا جاؤ ان سے پوچھو جن کے 11 جوان شہید ہوئے ایس ایس جی کے اس کرنل کے دوستوں گھر والوں یونٹ سے پوچھو کہ ایسے کام میں فوج کے جانے پر خؤد فوج کو کتنا نقصان پرداشت کرنا پڑتا ہے ۔ لوگ منہ کھول کے ----- ایسے کر دیتے ہیں جیسے فوج پکنک پر خوشی خؤشی گئی تھی ۔ کبھی اپنی گلی کے کسی لٹیرے سے اکیلے لڑ لیں پھر ان مسلح دہشت گردوں سے لڑنے والوں پر انگلی اٹھائیں
 
یوسف-2

محفلین
عسکری بھیا!
باقی سب تو ٹھیک ہے، لیکن آپ نے ان تصاویر کا ربط فراہم نہیں کیا۔ :) ابھی مدیر اعلیٰ صاحب آتے ہی ہوں گے آپ کے گوش کی مالی کے لئے :D
 
عسکری

معطل
عسکری بھیا!
باقی سب تو ٹھیک ہے، لیکن آپ نے ان تصاویر کا ربط فراہم نہیں کیا۔ :) ابھی مدیر اعلیٰ صاحب آتے ہی ہوں گے آپ کے گوش کی مالی کے لئے :D
اس کے لیے ایک عدد گوگل لین اس کو کھولین اور اس مین بوستن ٹریجڈی یا بوسٹن بوبمنگ لکھیں اور انٹر کرین ایسی بہت ساری تصاویر آ جائیں گی
 
لال مسجد سانحہ میں جب مذاکرات ہورہے تھے تو آپریشن سے قبل کامیاب مذاکرات کی خبریں سننے کو ملیں ، لیکن پھر اچانک یوٹرن لے لیا گیا اور پھر فوجیوں کی دہشتگردی نے پاکستان کو مستقبل کے لیے غیر محفوظ بنادیا ۔۔۔۔
اس واقعہ کے بعد ہی پاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہؤا ۔۔۔۔۔
"محب الوطن" فوج اس وقت کوئی ایکشن میں نہ آئی جب ایبٹ آباد میں امریکی دہشتگرد آپریشن میں مصروف تھے ۔۔کیا یہ کام فوج نہیں کرسکتی تھی ۔۔وہ تو خیر غیر ملکی فوج تھی ، انکی ہمت نہیں کہ امریکی شہری کو کچھ کہہ سکے
جب ریمنڈ ڈیوس جیسے بدنام زمانہ دہشتگرد کو "سیف پاتھ" دے سکتے ہیں ، تو لال مسجد والوں کو کیوں نہیں ؟
مانا کہ انکا طریقہ کار غلط تھا انکو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا ، پر ضروری نہیں کہ مسلحہ آپریشن کرتے ، بے ہوش کرنے والے گیس استعمال کرتے جیسا کہ سعودی عرب نے ایرانی غنڈوں اور دہشتگردوں کے خلاف استعمال کیا تھا جب وہ اپنے ناپاک وجود کے ساتھ خانہ کعبہ کو قبضہ کرنے کی فکر میں تھے
لیکن حکومت کی بروقت ایکشن نے انکا انجام بھی انکا آباواجداد ابراہہ جیسا کردیا تھا ۔۔

حب الوطنی کا راگ پاٹ الاپ کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے
 
لال مسجد سانحہ میں جب مذاکرات ہورہے تھے تو آپریشن سے قبل کامیاب مذاکرات کی خبریں سننے کو ملیں ، لیکن پھر اچانک یوٹرن لے لیا گیا اور پھر فوجیوں کی دہشتگردی نے پاکستان کو مستقبل کے لیے غیر محفوظ بنادیا ۔۔۔ ۔
اس واقعہ کے بعد ہی پاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہؤا ۔۔۔ ۔۔

حکومت وقت ؟؟؟؟ یا ضیاء الحق
 
لال مسجد والوں کا مقدر کتے کی موت مرنا تھا جیسے ہر دہشت گرد کا ہے تو اس میں کسی کا کیا قصور یہ مسجد جرار تباہ ہی کر دی جائے تو بہتر ہے ۔ خؤد برقعے پہن کر نکل گئے اور دوسروں کو مروا دیا یہی اسلام ہے ان کا ۔ دارالحکومت سے گند صاف کرنا ضروری تھا اور وہی کیا حکومت نے ۔ ملایت نامی اس کینسر سے دنیا تب تک محفوظ نہیں ہو سکتی جب تک سارے مر نا جائیں

مولوی اور سانپ جہاں نظر آئے مار دو ۔
 
عسکری

معطل
اور کمیشن کی رپورٹ تمانچہ ہے ان کے منہ پر جو معصوم بچیوں کے قتل اور ہزاروں لاکھوں والی بکواس کیا کرتے تھے :bighug:
 
میں صرف اتنا کہوں گا کہ ایک آمر نے "کچھ" مقاصد کے حصول کے لیے ہماری جان سے پیاری آرمی کو استعمال کیا۔
جہاں تک بات ہے کہ مدرسے میں مسلح لوگوں کی تو وہ لوگ جو میڈیا پہ مشتہر باتوں کے علاوہ کسی معاملے کی ذاتی طور پہ جانکاری نہیں رکھتے کسی کے خلاف تبصرہ کرنے سے باز رہیں، کیا میڈیا ہی ایک معتبر حوالہ رہ گیا ہے باتوں کو ثابت کرنے کے لیے۔ کس میڈیا کی بات کرتے ہیں؟؟؟؟ جو صرف ایک مخصوص سوچ کی ترویج پہ کمربستہ ہے۔
لال مسجد کا آپریشن ایک پہلے سے ترتیب دیا گیا منصوبہ تھا اور ویسے ہی ڈرامایا گیا اور ہر کردار کو جیسے ترتیب دیا گیا اس سے ویسے ہی ہوا جیسے انہوں نے چاہا۔
 
عسکری

معطل
اس رپورٹ میں مرنے والوں کی کیا تعداد بتائی گئی ہے؟ اور کیا اس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے؟
مرنے والوں کی تعداد 92لال مسجد کے دہشت گرد
11 پاکستانی فوجی
کوئی بچی خواتین دہشت گرد نہیں مری تھی وہ پتلی گلی استمال کر گئے تھے :rolleyes: ویسے مرنا سب کو چاہیے تھا ایک گھٹارا ایف-7 سے اگر بم گرا دیا جاتا تو بہتر تھا
 
عسکری

معطل
اسلام آباد…لال مسجد کمیشن نے فوج کو کلین چٹ دیتے ہوئے لال مسجد آپریشن کی مکمل ذمہ داری سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور ان کے سیاسی اتحادیوں پر عائد کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کْل 103 افراد جاں بحق ہوئے۔وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس شہزادہ شیخ پر مشتمل کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ سابق حکمرانوں پر زور دیا جائے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کریں۔رپورٹ کے مطابق ریکارڈ سے واضح ہے کہ اقتدار کے حامل اتحادی پارٹنر خصوصاً وزیرِ اعظم اور ان کی کابینہ اس جرم میں شریک ہیں۔ شوکت عزیز اس معاملے میں کابینہ اور اتحادی ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کو بلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے۔ ہر فوجی آئین کی پاسداری کا عہد کرتا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا تھا۔آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 92 سویلین اور 11 سیکیورٹی اہل کار تھے،92 شہریوں میں سے 76 کی شناخت ہوگئی تاہم 16 کی شناخت نہیں ہوسکی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس پلاٹ پر جامعہ حفصہ تھا وہ دوبارہ اْنہی کے حوالے کیا جائے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=97765
 
سید ذیشان

محفلین
مرنے والوں کی تعداد 92لال مسجد کے دہشت گرد
11 پاکستانی فوجی
کوئی بچی خواتین دہشت گرد نہیں مری تھی وہ پتلی گلی استمال کر گئے تھے :rolleyes: ویسے مرنا سب کو چاہیے تھا ایک گھٹارا ایف-7 سے اگر بم گرا دیا جاتا تو بہتر تھا

شائد مولانا کی والدہ بھی مرنے والوں میں شامل ہے، کیونکہ میں نے مشرف کو کہتے سنا ہے کہ وہ بھی ان میں شامل ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top