چوتھی سالگرہ لائیو کوریج : چوتھا جشنِ سالگرہ

سارا

محفلین
شمشاد بھائی، میٹھا تو میں اس بار لائی ہی نہیں۔۔بریانی اور چکن جلفریزی ، نان لے کر آئی تھی۔۔اس میں میٹھا کہا ں ہے؟


سارا، زبردست۔ کیا گھر میں مہمان آئے ہیں؟ اتنا سارا کھانا؟
میں بھی آج پیزا بنا رہی ہوں۔۔شام تک لاتی ہوں۔
ہمارے گھر نہیں آئے تھے ہماری آنٹی ہیں ان کے گھر آئے تھے تو یہ ہم نے انہیں بنا کر دیا تھا۔۔۔
میرا بھی آج ارادہ تھا پیزا بنانے کا لیکن پھر کینسل کر دیا تم لاؤ گی تو اسی سے کھا لوں گی۔۔۔;)
 

ماوراء

محفلین
ہمارے گھر نہیں آئے تھے ہماری آنٹی ہیں ان کے گھر آئے تھے تو یہ ہم نے انہیں بنا کر دیا تھا۔۔۔
میرا بھی آج ارادہ تھا پیزا بنانے کا لیکن پھر کینسل کر دیا تم لاؤ گی تو اسی سے کھا لوں گی۔۔۔;)
واؤ۔۔۔اتنے اچھے ہو تم لوگ۔۔۔کاش میں بھی تمھارے گھر کے نزدیک ہوتی۔;)
ہاں صحیح ہے۔۔ میں ہی پیزا بنا لاتی ہوں:grin:
 

زین

لائبریرین
بنے بنائے کھانے کا نام سن کر ماوراء بہنا کہاں کہاں سے پہنچ جاتی ہیں ، کبھی خود بھی بناکر دوسروں کو کھلائیں‌نا :rollingonthefloor:
 

سارا

محفلین
سارا، پالک گوشت بہت مزے کا لگ رہا ہے۔ اس کی ترکیب تو کسی دن لکھنا۔
بہت آسان طریقے سے بنایا ہے میں لکھتی ہوں انشا اللہ۔۔کراہی گوشت اس طریقے سے میں نے پہلی دفعہ بنایا تھا جو بہت مزے کا بنا تھا کوشش کروں گی اس کی بھی لکھ دوں۔۔
 

عسکری

معطل
یہ پارٹی کب ختم ہو گی ٹینٹ والا پیسے مانگنے آیا ہے تو گلاس جگ بھی کم ہیں کہاں سے پورے کروں سٹیج بنانے والے نے الگ جان عزاب کر رکھی ہے بس کرو اب 2 لاکھ کا بل ایا ہے اس سالگرہ کا
 

الف عین

لائبریرین
پارٹی ختم ہو گئ؟؟؟ ارے ابھی تو میں کباب کا ہی انتظار کر رہا ہوں، اس کے بعد بریانی کھاؤں گا۔ ابھی تو سارا کا بھی بہت کھانا رکھا ہے۔
ویسے بھی پارٹی تو 7 جولائی تک چلے گی۔ تم کو جانا ہو عبد اللہ تو بے شک چلے جاؤ، شاید تمیاری پسند کی کوئی چیز نہیں یہاں!!
 

شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ کو لگتا ہے غلط فہمی ہو گئی ہے۔ وہ کوئی اور پارٹی سمجھ رہا ہے۔ جبکہ یہ پارٹی تو اگست کے وسط تک چلے گی اور ہم نے پہلے سے یہ سب بُک کر رکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ادھر ہی ہوں۔ یہ سارا، ماوراء اور ملائکہ بھی ادھر ہی تھیں۔
زین بھی اور عبد اللہ بھی تھے اور ہاں اعجاز بھائی بھی تو ادھر ہی ہیں۔
 

ملائکہ

محفلین
میں تو یہاں بیٹھا خالی پیالیاں بجا رہا ہوں، چائے تک نہیں مل رہی۔ خرم یہ کیسا راج ہے تمہارا؟

لیں انکل میں آپکے لئے چائے لائی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) :) :)

daisy-cup-of-tea2.jpg
 

زیک

مسافر
اگر کسی کو کافی چاہیئے تو کافی‌میکر موجود ہے اور میں نے اٹالین ڈارک روسٹ کافی بین خود گرائنڈ کئے ہیں۔

2613153409_792fbac875.jpg
 

زیک

مسافر
اس کے علاوہ کوک بھی ہے اور آئسڈ سویٹ ٹی بھی۔

3659706143_cd311174f5.jpg


اور بچوں کے لئے دودھ کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔
 
Top