لائبریری کے لیے اعزازت

سیما علی

لائبریرین
سیما علی

ACtC-3djrZUi385_sUiQjjZNUNF1lkdIlROWsu0XYYKMVy5GTcz1odYfM8CPi8oz_uJKc29aTLdVgxUdVjUtbF-tRmpOzgDVsQwR-Pa0dj2P2a9wnZ0ms8iJT0VxY7X3nc_vlliSHZ96yeMUcQeLAC5mBnR7=w1131-h842-no
بڑی نوازش علوی صاحب ۔۔
بہت عمدہ اور منفرد سند۔۔۔
ڈھیر ساری دعایئں۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
محب بھائی، آپ کا بےحد شکریہ ۔ ۔ !! یہ ہمارے لیے نہایت عزت و تکریم کی بات ہے ۔ ۔ ہماری خوبصورت یادوں میں ایک حسین یاد کا اضافہ ۔ ۔ محب بھائی، اس کے مستحق سب سے زیادہ تو آپ خود ہیں ۔ ۔ آپ کی محنت اور لگن یقیناً قابلِ ستائش ہے ۔ ۔ میری دعا ہے کہ اللہ اپ کی محنت ٹھکانے لگائے اور آپ کا حوصلہ ہمیشہ قائم رکھے ۔ ۔ تمام لوگ جو اس نیک کام سے جڑے ہیں ان کو بہت بہت مبارکباد ۔ ۔ اللہ اس ساتھ کو قائم رکھے ۔ ۔ آمین
ایک بار پھر آپ کا اور اردو محفل کا بہت شکریہ ۔ ۔ :redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 
بڑی نوازش علوی صاحب ۔۔
بہت عمدہ اور منفرد سند۔۔۔
ڈھیر ساری دعایئں۔۔
نوازش کیسی سیما علی جی۔
شعیب نے ہم سب کے اصرار پر یہ خوبصورت سند بنا کر آپ کی محنت کو سراہنے کی چھوٹی سی کاوش کی ہے۔
آپ کی دعاؤں اور صفحات سے یہ پراجیکٹ پھلتا پھولتا رہے گا۔
 
محب بھائی، آپ کا بےحد شکریہ ۔ ۔ !! یہ ہمارے لیے نہایت عزت و تکریم کی بات ہے ۔ ۔ ہماری خوبصورت یادوں میں ایک حسین یاد کا اضافہ ۔ ۔ محب بھائی، اس کے مستحق سب سے زیادہ تو آپ خود ہیں ۔ ۔ آپ کی محنت اور لگن یقیناً قابلِ ستائش ہے ۔ ۔ میری دعا ہے کہ اللہ اپ کی محنت ٹھکانے لگائے اور آپ کا حوصلہ ہمیشہ قائم رکھے ۔ ۔ تمام لوگ جو اس نیک کام سے جڑے ہیں ان کو بہت بہت مبارکباد ۔ ۔ اللہ اس ساتھ کو قائم رکھے ۔ ۔ آمین
ایک بار پھر آپ کا اور اردو محفل کا بہت شکریہ ۔ ۔ :redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
یہ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ لائبریری کی کور ٹیم (شمشاد، مقدس، شعیب دیگر ) کی جانب سے تمام نئے اراکین کی محنت کو سب کے ساتھ تسلیم کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔
شمشاد کی فرمائش پر شعیب نے ڈیزائن کی ہیں تمام اسناد اور مقدس نے دینی تھیں مگر چند مسائل کی وجہ سے مجھے اپلوڈ کرنی پڑیں مگر آپ کی نیک تمنائیں اور دعائیں پوری لائبریری ٹیم کے لیے سب تک پہنچ گئی ہوں گی اور آپ لوگوں کی محنت اور ساتھ ہی کی وجہ سے لائبریری پراجیکٹ اس قدر رفتارکے ساتھ کتابوں کو پیش کر رہا ہے۔
آپ کی دعاؤں پر ثم آمین کے سوا اور گنجائش ہی نہیںَ۔
تمام لوگوں جو پراجیکٹ کے ساتھ جڑے ہیں انہیں ایک دفعہ پھر میری طرف سے بھی مبارکباد اور یہ گزارش بھی کہ اظہار خیال ضرور کریں۔
 
استادِ محترم الف عین ، شمشاد بھائی، محمد شعیب بھائی، سید عاطف علی بھائی مقدس سس، نور وجدان ، سیما علی آپا، قرۃالعین اعوان سس، اور تمام افراد کو دلی مبارکباد ۔ ۔ آپ سب ہماری یادوں اور دعاؤں میں ہمیشہ موجود رہیں گے ۔ ۔ آپ کے لگائے درختوں کا پھل یقیناً موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ اور صدقہء جاریہ ہے ۔ ۔
اللہ سب کے حوصلے بلند رکھے اور ایسا ہی جذبہ اور لگن قائم رکھے ۔ ۔آمین :thumbsup::thumbsup::thumbsup:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بھیا کل لکھ رہے ۔پھر کچھ کرنے باورچی خانے میں ہا ں چائے بنانے گئے اور پھر بھول گئیے جواب ارسال ہو گیا اور پھر تدوین کی ۔:):)
آپ کے جیسا حال ہے ہمارا بھی ۔ ۔ ذرا کام سے ادھر ادھر ہوں تو کبھی کبھی لگتا ہے کہ سب لکھ دیا بعد میں تدوین کی نوبت آجاتی ہے ۔ ۔:LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ بھی اردو محفل کے لیے ایک سرمایہ ہیں تو بے جا نہ ہو گا سس۔ ۔ بس ایسا لگ رہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر سب کا جتنا دل بڑھایا جائے اتنا کم ہے ۔ ۔ :redheart:
بے شک، عینی نے جتنی محنت کی ہے اور جس مستقل مزاجی سے ٹائپنگ اور پروف دونوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اس کے لیے جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نور وجدان سس آپ کی کمی بھی محسوس ہو رہی ہے۔:)
بہت شکریہ یاد دہانی کا. سوچا تھا کہ کچھ لکھوں گی. مصروفیات نے اسطرح آڑے ہاتھ لیا کہ لکھنا بھول گیا ... لائبریری اراکین کا کام بذات خود ایک اعزاز ہے اس لیے یہ بے لوثیت کی مثال ہے. اس کے علاوہ زبان کی حفاظت و ترویج ہماری بقاء کی اساس بھی ہے، علامت بھی ... ٹائپنگ کے دوران متروک الفاظ بھی پڑھے گئے، پیچیدہ تراکیب کا سامنا ہوا تو اندازِ گفتنی بھی دیدنی رہا کہ ورطہ ء حیرت میں مبتلا اک قاری کو کردیا جائے قدماء کے قلم کی فسوں کاریوں سے، تو کیا چاہیے پھر اور؟ اس کار خیر میں شامل ہر اک رکن کو میری جانب سے مبارک باد ...یہ اک ٹیم ورک ہے،نگران ماتحت کے بغیر، ماتحت نگران کے بغیر ادھوارا ہے. اک کامیاب لیڈرشپ / قیادت کو میری جانب سے سلام کہ قیادت ہی ٹیم بناتی ہے. یہ بات اظہر من شمس ہے کہ کبھی ٹیم ورک کے بنا کوئی کامیابی کسی تنظیم نے پائی ہے ... یہ کامیابی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ پوری ملت کے لیے ہے ..بہت بہت شکریہ قیادت کی جانب سے مجھ ناچیز کو اعزاد دینے کا کہ قابل نہ تھے ہم کہ کچھ دیا جائے. اہل ہنر نے بھرم رکھ لیا جس کے لیے تہہِ دل سے سلام اہل دل کو!
 
آخری تدوین:
Top