لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ اور اسد، اگر آپ مجھے دیدہ ور کی سائٹ پر کچھ کتابوں کے نام بتا دیں تو میں ان کی پی ڈی ایف جنریٹ کرکے انہیں فراہم کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محمد وارث نے کہا:
بہت لاجواب کتب ہیں یہاں پر، مجھے جو خاص طور پر پسند آئیں ان میں سر سید کی آثار الصنادید، آزاد کی سخندانِ فارس، دربارِ اکبری، فلسفۂ الہیات، شبلی کی سفر نامۂ روم و مصر و شام، سوانح مولانا روم وغیرہ ہیں۔

اسکے علاوہ حالی اور شرر کی تقریباً تمام کتب، غالبیات اور اقبالیات پر کتب، طلسم ہوش ربا، داستانِ امیر حمزہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد کے الہلال کا شمارہ اور ادبی دنیا کے 1929ء سے 1940ء تک کے شمارے ہیں۔

بیش بہا خزانہ ہے، لیکن افسوس کہ یہ سب کچھ انہوں نے 'فلیش' میں بنایا ہے اور اوپر برادرم نبیل اس موضوع پر تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔

نبیل بھائی

جو عنوانات سرخ رنگ مین ظاہر کیے ہیں انہیں پہلے کر لیں ، شکریہ
 

زیک

مسافر
شعبہ سکین سنبھالنے پر مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لیکن، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس وقت خود سکیننگ کرنے سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ویب پر موجود سکین شدہ اردو کتابوں کی ڈیٹابیس بنائی جائے۔ کتابوں کے لنک اور دیگر معلومات ایک جگہ مرتب کی جائیں، ان کا ڈاؤنلوڈ سائز دیکھا جائے اور مقررہ ممبر (تیز رفتار، ان-لمیٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن والے) یہ کتابیں ڈاؤنلوڈ کر کے انہیں کمپریس/کنورٹ کریں یا انہیں سی ڈی/ڈی وی ڈی پر محفوظ کر کے ایسے ممبران کو ارسال کریں جو انہیں کمپریس کر کے اپلوڈ کر دیں۔ میرے اندازے میں اس وقت ویب پر ہزاروں کی تعداد میں اردو کتابیں موجود ہیں۔ ان میں سے بعض کتابیں undocumented ہیں، یعنی ان کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔ بیشتر کتابیں کتب خانۂ آصفیہ کی ہیں، یعنی State Central Library/City Central Library Hyderabad کی اور تقریباً تمام پبلک ڈومین ہیں۔ بیشتر ہر صفحے کی علیحدہ علیحدہ uncompressed TIFF فائل میں ہیں، انہیں 1000 پکسل (افقی) میں resize کر کے پی ڈی ایف بنانی چاہئیے۔

آپ کی بات درست ہے کہ یہ low hanging fruit ہے۔ کیوں نہ آپ اور کچھ ارکان مل کر ایسی تمام کتب کی نشاندہی کریں اور انہیں ڈاؤنلوڈ کر کے ایک سٹینڈرڈ فارمیٹ میں سٹور کر لیا جائے تاکہ انہیں تحریری اردو میں برقیایا جا سکے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی سیدہ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔


شعبہ سکین سنبھالنے پر مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لیکن، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس وقت خود سکیننگ کرنے سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ویب پر موجود سکین شدہ اردو کتابوں کی ڈیٹابیس بنائی جائے۔ کتابوں کے لنک اور دیگر معلومات ایک جگہ مرتب کی جائیں، ان کا ڈاؤنلوڈ سائز دیکھا جائے اور مقررہ ممبر (تیز رفتار، ان-لمیٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن والے) یہ کتابیں ڈاؤنلوڈ کر کے انہیں کمپریس/کنورٹ کریں یا انہیں سی ڈی/ڈی وی ڈی پر محفوظ کر کے ایسے ممبران کو ارسال کریں جو انہیں کمپریس کر کے اپلوڈ کر دیں۔ میرے اندازے میں اس وقت ویب پر ہزاروں کی تعداد میں اردو کتابیں موجود ہیں۔ ان میں سے بعض کتابیں undocumented ہیں، یعنی ان کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔ بیشتر کتابیں کتب خانۂ آصفیہ کی ہیں، یعنی state central library/city central library hyderabad کی اور تقریباً تمام پبلک ڈومین ہیں۔ بیشتر ہر صفحے کی علیحدہ علیحدہ uncompressed tiff فائل میں ہیں، انہیں 1000 پکسل (افقی) میں resize کر کے پی ڈی ایف بنانی چاہئیے۔


شکریہ فرخ بھائی ، اسد بھائی

آپ اس سمت میں آغاز کیجیے ، کچھ اراکین نے یہاں پہلے سے اسکین ٹیم کے لیے نام دیے ہوئے ہیں آپ شعبہ اسکین کے حوالے سے موجودہ لائبریری ٹیم سے کمیونیکیشن کر سکتے ہیں علاوہ ازیں نئے اراکین بھی اگر شامل ہونا چاہیں تو ان سے بھی ۔ ہمارے پاس اسکین متن کے لیے اردو ویب پر ایف ٹی پی اکاؤنٹ بھی موجود ہے ۔ ذیلی ٹیم اراکین کی فہرست خرم بھی فراہم کر سکیں گے آپ کو ۔ ۔
 

اسد

محفلین
آپ کی بات درست ہے کہ یہ low hanging fruit ہے۔ کیوں نہ آپ اور کچھ ارکان مل کر ایسی تمام کتب کی نشاندہی کریں اور انہیں ڈاؤنلوڈ کر کے ایک سٹینڈرڈ فارمیٹ میں سٹور کر لیا جائے تاکہ انہیں تحریری اردو میں برقیایا جا سکے۔
میرا خیال ہے کہ میں جلد ہی تقریباً ایک ہزار کتابوں کی نشاندہی کر سکوں گا۔ انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے اور سٹینڈرڈ فورمیٹ میں محفوظ کرنے کے لئے یکساں طریق کار بھی وضع کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں آپ اپنی رائے اور مشورے دیں۔ میں صرف ونڈوز کے بارے میں لکھوں گا۔

جو لائبریری اراکین، یا دیگر محفل اراکین میں سے کوئی، کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے تیار ہوں اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا وہ کنورژن بھی کریں گے یا صرف ڈاؤنلوڈ۔ عام طور پر ایک صفحہ 300کلوبائٹ سے 500کلوبائٹ تک ہو گا۔ بعض صفحات اس سے بڑے بھی ہوں گے۔

زیادہ تر کتابیں ہر صفحے کی علیحدہ فائل میں ہوں گی اور 200 صفحے کی کتاب کے لئے 200 امیجز ڈاؤنلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔ میں ان فائلوں کی لسٹ تیار کر کے کہیں اپلوڈ کر دوں گا اور دوسرے انہیں ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔

ڈاؤنلوڈ کے لئے فری ڈاؤنلوڈ مینیجر استعمال کرنا ہو گا یا کوئی بھی ایسا ڈاؤنلوڈ مینیجر جو فائلوں کی فہرست درآمد کر سکے۔

فائلیں ری سائز کرنے کے لئے میں XnView استعمال کرتا ہوں، کوئی بھی ایسا گرافکس پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں batch conversion میں resize اور DPI سیٹ کرنے کی سہولت موجود ہو۔ عرفان ویو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایف تیار کرنے کے لئے ایکروبیٹ پروفیشنل سب سے بہتر ہے، لیکن کوئی بھی ایسا پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے جو براہِ راست امیجز سے پی ڈی ایف بنا سکتا ہو اور اس میں G4 کمپریشن کی سپورٹ موجود ہو۔ G4 کمپریشن بلیک اینڈ وہائٹ امیجز کے لئے بہترین ہے اور ایکروبیٹ یہی کمپریشن استعمال کرتا ہے۔ آپ لوگ بھی بتائیں کہ کون سے فری پروگرام ایسا کر سکتے ہیں۔ عرفان ویو بھی یہ کام کر سکتا ہے اور میرے ایک ٹیسٹ میں ایکروبیٹ پروفیشنل سے بھی چھوٹی پی ڈی ایف بنی ہے۔
 

اسد

محفلین

نبیل بھائی

جو عنوانات سرخ رنگ مین ظاہر کیے ہیں انہیں پہلے کر لیں ، شکریہ
شبلی کی سفر نامۂ روم و مصر و شام، سوانح مولانا روم میرے پاس موجود ہیں۔

میں نے پہلے بھی پیغام لکھا تھا لیکن شاید بجلی جانے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکا۔
 
ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر جیسے سافٹوئیر علیحدہ علیحدہ تصویری صفحات کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں خاصے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ لینکس صارفین کے لئے wget کمانڈ لائن یوٹیلیٹی کا نام دہرا دینا ہی کافی ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دیدہ ور کی سائٹ سے طلسم ہوشربا کو پی ڈی ایف میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ میں فی الحال ان داستانوں کو برقیانے کو کم ترجیح دینا چاہتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ میں جلد ہی تقریباً ایک ہزار کتابوں کی نشاندہی کر سکوں گا۔ انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے اور سٹینڈرڈ فورمیٹ میں محفوظ کرنے کے لئے یکساں طریق کار بھی وضع کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں آپ اپنی رائے اور مشورے دیں۔ میں صرف ونڈوز کے بارے میں لکھوں گا۔

دو طریقے سے فائلیں محفوظ کرنا اچھا رہے گا۔ ایک تو پی‌ڈی‌ایف کی شکل میں اور دوسرے ایک زپ فائل جس میں ہر صفحے کی علیحدہ امیج فائل ہو یہ فائل پی‌این‌جی فارمیٹ میں 150 پکسل فی انچ والی بہتر رہے گی شاید۔
 
Top