لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن

اسد

محفلین
کیا فوری طور پر آپ کے پاس اسکین متن دستیاب ہے / ہیں ؟
شاعری کی کچھ کتابیں پہلے بھی یہاں پیش کی تھیں۔ اب نثر کی کتابوں کی کوشش کروں گا۔

شاعری اور تاریخ کی چند کتابیں اور بعض دیگر متفرق موضوعات پر ہیں۔ انہیں کنورٹ/کمپریس کرنا ہو گا اور پھر اپلوڈ۔ ایک ایک صفحہ 300 سے 500 کلوبائٹ کا ہے۔

چند نام یہ ہیں: دربارِ اکبری از محمد حسین آزاد، 1898۔ فن زراعت، 1886۔ فنونِ لطیفہ از مرزا سلطان احمد، 1912۔ البیرونی، مولف: سید حسن برنی،1915۔ آثارِ اکبری یعنی تاریخ فتح پور سیکری، مولف محمد سعید احمد مارہروی، 1324ھ۔ احسن التواریخ یعنی تاریخ صوبۂ اودھ از منشی رام سہائے تؔمنا، 1293ھ۔ آخری مضامین از سر سید احمد خاں، مرتب: محمد امام دین گجراتی، 1898۔ الہارون (ای ایچ پامر؟) مولف: محمد مصباح الدین احمد۔ رسالۂ حج، مولف: حاجی علیم الدین، 1892۔ حالاتِ قسطنطنیہ، مترجم و مولف: مولوی محمد انشاء اللہ، 1330ھ۔ ہندو کلاسیکل ڈکشنری، سردار دیوی سہائے، 1894۔ حیاتِ سعدی از الطاف حسین حالی، 1888۔

کلیات سلطان محمد قلی قطب شاہ، مرتب: ڈاکٹر سید محی الدین قادری زؔور، 1940۔ کاپی رائٹ کا علم نہیں۔

ان کے علاوہ اردو مترادفات مولف: احسان دانش، یہ پبلک ڈومین تو نہیں لیکن اسے برقیانے سے اردو تھیسارس میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر بتا دیں کہ کن کتابوں پر پہلے کام کرنا ہے تو میں انہیں کنورٹ کر کے اپلوڈ کر دوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

بہت شکریہ اسد بھائی ، جو عنوانات نیلے رنگ میں ہیں انہیں پہلے کر دیجیے ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ان کے علاوہ اردو مترادفات مولف: احسان دانش، یہ پبلک ڈومین تو نہیں لیکن اسے برقیانے سے اردو تھیسارس میں مدد مل سکتی ہے۔
۔

اگر تھیسارس ٹیم اس پر کام کرنا چاہے تو پھر اس عنوان پر کام کرنے کی کوئی صورت نکالیں گے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

اسد

محفلین
مجھے خود اندازہ نہیں کہ میں کس خانے میں فٹ ہو سکوں گا۔ ہو بھی سکوں گا یا نہیں۔
programmer/developer کے خانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر ہو سکے تو مصنفین کے بارے میں ایک (آن لائن) ڈیٹابیس(؟؟) بنائیں کہ جس میں ان کے بارے میں معلومات (آسانی سے) شامل کی جا سکیں۔ خصوصاً تاریخِ (پیدائش و) وفات۔ اور کتابوں کا ڈیٹابیس، جس میں ایک سے زیادہ ایڈیشنوں کی معلومات شامل کی جا سکیں۔ اگر یہ دونوں اردوویب پر ہوں تو بہتر ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، لائبریری میں آپ دیر سے پہنچے ہیں یہاں بہت سے کام بہت پہلے سے منتظر ہیں : )

بہت شکریہ اسد بھائی آپ کی تجویز کے لیے ۔ پہلے تو صرف محفل فورم ہی واحد پلیٹ فارم تھا اور تب جو کچھ یہاں کرنا ممکن تھا تو اس طرح آغاز ہوا لائبریری کا ۔ اس حوالے سے میں نے یہاں کیٹلاگ اور شماریات کے سیکشنز کے بارے میں لکھا تھا ، اور کچھ گفتگو ہوئی تھی اس بارے میں ۔ سعود بھائی آپ یہ روابط دیکھیں خاص طور پر اس پوسٹ میں جو نکات ذکر ہوئے ہیں ، میرے ذہن میں کیٹلاگ کے حوالے سے اور بھی بہت سے نکات ہیں ۔

فرحت ، لائبریری ماہ کے موقع پر آپ سے کیٹلاگ کے بارے میں ڈسکشن ہوا تھا آپ چیک کریں اپنے پاس اگر وہ آپ کے پاس سیو ہو تو یہاں نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب آپ تو فٹ ہو بھی چکے کیسے ہیں جناب

شگفتہ آپی مجھے میرا اگلا کام بتایا جائے

بہت شکریہ خرم

یہ بتائیں کہ تمام لائبریری اراکین کے ایمیل اپڈیٹ ہیں آپ کے پاس ؟ علاوہ ازیں جو جو کام ہوتے جائیں ان کے بارے میں اپڈیٹ بھی فراہم کرتے جائیں چاہیں تو اسی دھاگے پر یا ذپ کی صورت ۔

دوسرا (اگلا) یہ ہے کہ یہاں مختلف کاموں کے حوالے سے جن مختلف اراکین کے نام ذکر ہو رہے ہوں انہیں متعلقہ پوسٹس کے روابط کی نشاندہی کرتے جائیں ذپ کی صورت بھی ۔ یعنی جس کسی پوسٹ میں جن اراکین کا ذکر ہو یہاں انہیں ذپ میں صرف ربط بھیج دیں تاکہ وہ رکن متوجہ ہو جائیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دوسرے بہت سے تھریڈز کی وجہ سے بہت سے اہم تھریڈز نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں ۔
 
خرم شہزاد خرم

جی آپی ضرور کر دوں گا بس ویسے ہی آج کل تھوڑا سا پرشان ہوں وہ بھائی کی وجہ سے خیر اللہ بہتر فرمائے گا
سب کے ای میل نہیں ہے کچھ کے ہیں باقیوں سے بھی رابطہ کیا ہے انشاءاللہ سب کے ای میل مل جائے تو پھر ایک ساتھ سب کو پیغام ارسال کردیا کروں گا
 
اسد

محفلین
میں نے جو نام لکھوایا ہوا ہے قرآن ٹیم میں مجھے بھی کوئی کام دے ہی دیں اب تو، کیا خیال ہے سب کا۔

کیا آپ سولہ صفحات کا پنجابی کتابچہ 'پکی روٹی' ٹائپ کرنے میں دلچسپی لے سکتے ہیں؟ پنجابی سے واقف ہونا ضروری نہیں ہے۔
یہ ایک دینی تحریر ہے جو پنجاب کے دیہات میں خصوصاً لڑکیوں کے لئے لکھی گئی تھی جو صرف قرآنی لکھائی پڑھ سکتی تھیں، اس لئے اسے اعراب کے ساتھ لکھا گیا تھا۔ یہ قدیم تحریر ہے اور مصنف نے اپنا نام بھی نہیں دیا تھا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ تقریباً 900 کلوبائٹ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسد، میں نے اس ربط پر جریدہ دیدہ ور کی سائٹ پر موجود کتب سے لائبریری پراجیکٹ کےلیے مواد حاصل کرنے کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔ اس جانب اگر توجہ کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔
 
اسد

محفلین
اسد، میں نے اس ربط پر جریدہ دیدہ ور کی سائٹ پر موجود کتب سے لائبریری پراجیکٹ کےلیے مواد حاصل کرنے کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔ اس جانب اگر توجہ کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔
میں نے ابھی سائٹ سرسری طور پر دیکھی ہے، یہاں موجود کتابوں میں سے چند میرے پاس پہلے ہی سے موجود ہیں۔ یہ انہی ان-کمپریسڈ ٹِف فائلوں پر مبنی ہیں جو میرے پاس ڈی وی ڈی پر آئی تھیں۔ فلیش پریزنٹیشن کی وجہ سے سائز (اور اوورہیڈ) میں مزید اضافہ ہو گیا ہو گا۔ میرا مسئلہ volume based انٹرنیٹ کنکشن ہے، اتنی بڑی فائلیں ڈاؤنلوڈ کروں گا تو چار دن میں کوٹہ پورا ہو جائے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سکیننگ متن فراہم کرنے کے لئے میں ہر وقت دستیاب ہوں۔ 24x7

میں جون میں بیشتر وقت گھر سے باہر رہوں گا اور شاید انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسّر نہیں ہو گی۔ جولائی میں کچھ وقت دے سکوں گا۔
لائبریری کے لئے میں کتابیں سکین کر سکتا ہوں اور فورم کی حد تک کچھ معلومات بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

پریزنٹیشن کے بارے میں دوسرے ممبران کی رائے سامنے آئے تو میں بھی شاید کچھ کہوں۔

فرخ بھائی ، اسد بھائی

لائبرییری کا شعبہ اسکین سنبھالنے کی ذمہ داری اگر آپ لے سکیں تو اس کے لیے آپ سے درخواست ہے ۔

شکریہ
 
اسد

محفلین
شعبہ سکین سنبھالنے پر مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لیکن، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس وقت خود سکیننگ کرنے سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ویب پر موجود سکین شدہ اردو کتابوں کی ڈیٹابیس بنائی جائے۔ کتابوں کے لنک اور دیگر معلومات ایک جگہ مرتب کی جائیں، ان کا ڈاؤنلوڈ سائز دیکھا جائے اور مقررہ ممبر (تیز رفتار، ان-لمیٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن والے) یہ کتابیں ڈاؤنلوڈ کر کے انہیں کمپریس/کنورٹ کریں یا انہیں سی ڈی/ڈی وی ڈی پر محفوظ کر کے ایسے ممبران کو ارسال کریں جو انہیں کمپریس کر کے اپلوڈ کر دیں۔ میرے اندازے میں اس وقت ویب پر ہزاروں کی تعداد میں اردو کتابیں موجود ہیں۔ ان میں سے بعض کتابیں undocumented ہیں، یعنی ان کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔ بیشتر کتابیں کتب خانۂ آصفیہ کی ہیں، یعنی State Central Library/City Central Library Hyderabad کی اور تقریباً تمام پبلک ڈومین ہیں۔ بیشتر ہر صفحے کی علیحدہ علیحدہ uncompressed TIFF فائل میں ہیں، انہیں 1000 پکسل (افقی) میں resize کر کے پی ڈی ایف بنانی چاہئیے۔
 
محمد نعمان

محفلین
کیا آپ سولہ صفحات کا پنجابی کتابچہ 'پکی روٹی' ٹائپ کرنے میں دلچسپی لے سکتے ہیں؟ پنجابی سے واقف ہونا ضروری نہیں ہے۔
یہ ایک دینی تحریر ہے جو پنجاب کے دیہات میں خصوصاً لڑکیوں کے لئے لکھی گئی تھی جو صرف قرآنی لکھائی پڑھ سکتی تھیں، اس لئے اسے اعراب کے ساتھ لکھا گیا تھا۔ یہ قدیم تحریر ہے اور مصنف نے اپنا نام بھی نہیں دیا تھا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ تقریباً 900 کلوبائٹ۔

جی بھائی میں نے ڈاونلوڈ کر لی ہے۔۔۔اب آگے کیا حکم ہے۔۔۔۔جو فرمائیں گے میں کرنے کو تابعدار ہوں۔
 
Top