لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
نمود کے صفحات 4، 5، 7، 10 اور 15 ابھی تک محفوظ نہیں ہوئے۔ اگر ان پر آپ نے کام کیا ہو تو دیکھ لیں۔ یا شاید یہ خالی تھے؟؟؟

السلام علیکم
محترم اسد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہ صفحات ایڈت ونڈو میں اوپن ہی نہیں ہوتے ۔
نایاب
 

اسد

محفلین
باتیں‌بہت ہوتی ہیں۔
کام ایک پیسے کا نہیں۔
سخنور نے کہا:
میں یہاں بھی وہی بات دہراتا ہوں کہ ان وجوہات پر غور کیا جائے کہ اتنے زیادہ لائبریری ممبران ہونے کے باوجود ہم پورے سال میں ایک بھی کتاب آن لائن نہیں لا سکے۔
ہر فرد کا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، اگر کوئی نیا کام ہو تو جو بھی طریقہ سامنے آتا ہے اسے ہم اپنا لیتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پہلے سے ایک طریقہ استعمال کر رہے ہوں اور ہم سے کہا جائے کہ کوئی دوسرا طریقہ استعمال کرو تو ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہوتا ہے۔ ہر فرد اپنے آزمائے ہوئے طریقے کو اپنانے پر زور دیتا ہے۔ میں 2004 سے اب تک ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز پر کام کرنے کے بعد اب کوئی دوسرا طریقہ نہیں اپنا سکتا، جبکہ اس وقت بھی میں وہاں کام کر رہا ہوں۔ اب میں وہاں پروفریڈنگ نہیں کرتا بلکہ صرف پروفریڈ کی ہوئی کتابوں کی ٹیکسٹ اور html فائلیں بناتا ہوں (post processing) جو پروجیکٹ گٹنبرگ پر پیش کی جاتی ہیں(صرف انگلش کتابیں)۔

کیونکہ میں لائبریری کے کتابیں برقیانے اور مکمل کتاب کو پیش کرنے کے طریق کار اور اندازسے متفق نہیں ہوں اس لئے صرف سکیننگ ٹیم میں شامل ہوں۔ شاید دوسروں کا بھی ایسا کوئی معاملہ ہو۔
سخنور نے کہا:
کلیاتِ اسماعیل میرٹھی کو بہت ہی کم عرصے میں ٹائپ کر لیا گیا لیکن اس کی پروف ریڈنگ پر نہ کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی اسے ای بک بنایا جا سکا۔
مجھے ٹیکسٹ فائل بھیج دیں یہ کام میں کر سکتا ہوں۔ ای بک کا آپ کیا مطلب لیتے ہیں مجھے معلوم نہیں، میں ٹیکسٹ فائل اور html بنا سکتا ہوں۔
سخنور نے کہا:
دوسرے فورمز پر لوگ ناول کے ناول برقیا رہے ہیں اور ایک فورم پر ایک ہزار ناول ایک سال کے عرصے میں برقیائے جا چکے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس اردو کا کوئی خاص قابلِ ذکر ایڈیٹر تک موجود نہیں ہیں۔
ایڈیٹر سے آپ کی کیا مراد ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اُس فورم پر ٹائپنگ کے لئے صفحات تقسیم کرنے والے کتنے ممبر ہیں، وہ روزانہ کتنا وقت سائٹ پر گزارتے ہیں اور اس سلسلے میں فورم پوسٹس کے علاوہ روزانہ کتنی ای میلز اور ذاتی پیغامات بھیجتے ہیں؟

ایک وجہ پابندیوں کا نہ ہونا بھی ہے، اگر یہاں بھی کاپی رائٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں تو کچھ زیادہ کام ہو سکتا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
کوئی بات نہیں فہیم، اگر کوئی بات دل میں ہو تو کر لینی چاہیے۔
جہاں تک سروے کا تعلق ہے تو یہ بھی اور بہت سے تجربوں کی طرح ایک تجربہ تھا۔ جہاں کچھ چیزیں بے نتیجہ نکلتی ہیں وہاں بہت سے کاموں کا نتیجہ بھی برآمد ہو رہا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام صحیح طور پر آرگنائزڈ نہیں ہے، یہ تو میں بھی متعدد بار کہہ چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعتراض کرنے سب آ جاتے ہیں، لیکن معاملات سنورانے میں تعاون کرنے کو کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ بہرحال اگر تم سنجیدگی سے لائبریری پراجیکٹ میں بہتری کی کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہو تو شوق سے پیش کرو۔

تیز ترین ٹاءپنگ کرنے والوں کی ایک ٹیم بنائی جائے اور مرحلہ وار کام کیا جائے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔ ٹائپ شدہ مواد کا پروف ریڈنگ یا ای بک میکنک میں التوا ہی اصل وجہ ہے۔ میرے خیال میں جب تک ایک کتاب مکمل ای بک نہ بن جائے دوسری کو ہاتھ نہیں لگا نا چاہیئے ورنہ وہی پرانا والا حال ہو گا۔
سیّدہ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ اسکین شدہ، ٹائپ شدہ، پروف ریڈ شدہ مواد کی فہرست بن جائے تو اچھا ہے، اندازہ تو ہو کہ کون سا کام کتنا ہو چکا ہے۔ پھر اس بنیاد پر کوئی مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں جب تک ایک کتاب مکمل ای بک نہ بن جائے دوسری کو ہاتھ نہیں لگا نا چاہیئے ورنہ وہی پرانا والا حال ہو گا۔

1000 فیصد اتفاق ہے۔ ہمارے پرا جیکٹس سرکاری پراجیکٹس کی طرح ہیں۔ پہلے ختم نہیں‌ہوتے تو دوسرے شروع ہو جاتے ہیں!
 

ابو کاشان

محفلین
سیّدہ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ اسکین شدہ، ٹائپ شدہ، پروف ریڈ شدہ مواد کی فہرست بن جائے تو اچھا ہے، اندازہ تو ہو کہ کون سا کام کتنا ہو چکا ہے۔ پھر اس بنیاد پر کوئی مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

اب میں نے یہ جو بات کی ہے اسے مکمل کرنے کے لئے بھی سال بھر درکار ہو گا۔ کیونکہ یہ کام محفل پر بِکھرا پڑا ہے۔
ہونا تو یہ چاہیئے کہ جوں جوں ٹائپ شدہ مواد آتا رہے اسے ایک فائل میں کمپائل کیا جاتا رہے۔ یہ کام ٹیم لیڈر کے ذمہ ہو کہ ٹائیپنگ مکمل ہو تو فائل بھی مکمل ہو تاکہ پروف ریڈنگ والے کو اسے اکھٹا کرنے کے جھنجھٹ سے آذاری ملے۔
کہیں پروف ریڈنگ اسی لیئے التواء کا شکار تو نہیں ہو رہی کہ پروفریڈر کو خود ہی اکھٹا کرنا پڑتا ہے اور وہ اس سے بچنا چاہتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
پچھلے کچھ عرصے سے لائبریری پراجیکٹ کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بظاہر لائبریری پراجیکٹ سست روی کا شکار دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ خاصا وقت اور محنت طلب کام ہے۔ لائبریری ٹیم اراکین کی تعداد تو یقینناً بڑھی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ابھی تک ٹیم وائز کام کرنا اس لئے ممکن نہیں ہو پا رہا کہ ذیلی ٹیموں میں نام دینے کے باوجود اراکین بر وقت دستیاب نہیں ہوتے۔ جس کی وجہ سے جاری پراجیکٹس میں رکاوٹ آ جاتی ہے۔
چونکہ یہ آئن لائن پراجیکٹ ہے اس لئے یہاں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ دوسرے ویرایبلز کو بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ، بجلی اور ذاتی مصروفیات و مسائل کی وجہ سے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹیم ممبرز لائبریری کو وقت نہیں دے پاتے ۔ ایسی صورتحال میں متبادل رکن کے کام شروع کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے۔ مئی میں کلیات اسماعیل میرٹھی کی پروف ریڈنگ پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قولِ فیصل کی پروف ریڈنگ بھی جاری ہے۔ اب اگر کلیاتِ اسماعیل ٹیم میں سے ایک ممبر بھی پروف ریڈنگ سے معذرت کر لیتے ہیں تو ہمیں دوسرے پراجیکٹ میں مصروف کار راکین میں سے کسی کے فارغ ہونے کا انتظار کرنا ہو گا جو ظاہر ہے کچھ وقت تو لے گا۔
لائبریری پراجیکٹ محض سکیننگ، ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ تک محدود نہیں ہے۔ اس کی تنظیم (یا تنظیمِ نو؟) کے لئے بیک وقت بہت سے پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔ پہلی لائبریری میٹنگ میں منتظمین نے ڈی پی سافٹ ویئر کی اہمیت کا ذکر کیا تھا جس کے زیادہ سے زیادہ اراکین کے تعاون کی ضرورت ہے لیکن بار بار توجہ دلانے کے باوجود اراکین نے اس میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لی۔ اسی طرح اعداد و شمار کے سلسلے میں اراکین سے ان کے کام کی تفصیل مانگے جانے پر بھی کوئی خاص ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ اس صورت میں بہت سے کام محض دو چار اراکین کو کرنے ہوں تو کچھ وقت لگنا لازمی امر ہے۔
لائبریری میٹنگز کے بارے میں یہ سوچا گیا کہ ہر ماہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے جو بدقسمتی سے ممکن نہیں ہو سکا۔ محفل کی سالگرہ تک امید ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کافی حد تک ایک آرگنائزڈ شکل اختیار کر چکا ہو گا۔ اس کے بعد ہمارا ارادہ ہے کہ ہر مہینے کی بجائے سہ ماہی میٹنگ ہو جو کہ کسی حد تک feasible بھی لگتا ہے۔
لائبریری ٹیم کی تعداد میں تو ماشاءاللہ خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان میں محض چند اراکین ہیں جو پراجیکٹس میں پوری سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ اب لائبریری میں شمولیت کے طریقہ کار اور اصول و ضوابط میں واضح کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی ممبر ایک مخصوص عرصہ تک کسی پراجیکٹ میں حصہ نہیں لیتا تو وہ رکنیت کا اہل نہیں رہے گا۔
کوشش کی جا رہی ہے کہ محفل کی سالگرہ کے موقع پر لائبریری پراجیکٹ کو جامع انداز میں پیش کیا جا سکے جس کیلئے اراکین کا عملی تعاون بہت اہم ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ کچھ وقت اس کام کے لئے نکال سکیں تو اپنا نام ضرور دیں۔
 

فہیم

لائبریرین
کوئی بات نہیں فہیم، اگر کوئی بات دل میں ہو تو کر لینی چاہیے۔
جہاں تک سروے کا تعلق ہے تو یہ بھی اور بہت سے تجربوں کی طرح ایک تجربہ تھا۔ جہاں کچھ چیزیں بے نتیجہ نکلتی ہیں وہاں بہت سے کاموں کا نتیجہ بھی برآمد ہو رہا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام صحیح طور پر آرگنائزڈ نہیں ہے، یہ تو میں بھی متعدد بار کہہ چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعتراض کرنے سب آ جاتے ہیں، لیکن معاملات سنورانے میں تعاون کرنے کو کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ بہرحال اگر تم سنجیدگی سے لائبریری پراجیکٹ میں بہتری کی کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہو تو شوق سے پیش کرو۔


نبیل بھائی مجھے صرف افسوس ہوتا ہے کہ وہ پراجیکٹ جو اب تک کہاں سے کہاں‌ پہنچ جانا چاہیے تھا۔
آج بھی وہیں ہیں جہاں دو سال پہلے تھا۔

لائبریری کی سائٹ دیکھی جائے تو اور کوفت ہوتی ہے۔

جبکہ محفل کے ممبران نے کتنی محنت کی ہے اس سلسلے میں‌ پھر بھی کوئی حاصل وصول نہیں‌ہوا۔

ابھی بھی جس طریقے سے کام ہورہا ہے وہ طریقہ ٹھیک نیہں کہ ورکنگ زون بنادیا گیا۔
وہاں ایک اسکین شدہ صفحہ ایک تھریڈ‌ میں پھر وہیں‌‌ ٹائپنگ اور پھر اس کو اکٹھا کرنا۔
یہ طریقہ میری نظر میں‌‌ ٹھیک نہیں۔

ہونا تو یہی چاہیے کہ جو کتاب برقیانی ہو۔
اس کو اسکین کیا جائے۔
اور کتاب کی ضخامت کے اعتبار سے اس کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جائے۔
اور پھر اس کے صفحات کو تقسیم کردیا جائے۔
یا پھر جی میل اکاؤنٹ پر اپلوڈ کردیا جائے۔
اور صفحہ نمبر کے اعتبار سے صفحات کا ممبران کو بتادیا جائے کہ کس نے کیا ٹائپ کرنا ہے۔
ادھر ممبران ٹائپنگ مکمل کریں۔
اور اسے ہاتھ کے ہاتھ پروف ریڈنگ کے لیے بھیجا جائے۔
اور اس کے بعد اس کی ای بک بنا کر لائبریری سائٹ پر منتقل کردی جائے۔

اور یہ کام کوئی اتنا مشکل بھی نہیں۔

خود میں نے ایک دن میں 72 صفحات ٹائپ کرکے دیے تھے۔
عمران سیریز کے ناول بچارہ شہزور کے۔

ان کا آج تک نہیں معلوم کے کیا ہوا۔


پھر خود سوچیں کے اگلی بار کسی کا موڈ ہوگا اتنی محنت کرنے کے لیے جب محنت کا معلوم ہی نہ ہو کہ گئی کہاں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہر فرد کا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، اگر کوئی نیا کام ہو تو جو بھی طریقہ سامنے آتا ہے اسے ہم اپنا لیتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پہلے سے ایک طریقہ استعمال کر رہے ہوں اور ہم سے کہا جائے کہ کوئی دوسرا طریقہ استعمال کرو تو ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہوتا ہے۔ ہر فرد اپنے آزمائے ہوئے طریقے کو اپنانے پر زور دیتا ہے۔ میں 2004 سے اب تک ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز پر کام کرنے کے بعد اب کوئی دوسرا طریقہ نہیں اپنا سکتا، جبکہ اس وقت بھی میں وہاں کام کر رہا ہوں۔ اب میں وہاں پروفریڈنگ نہیں کرتا بلکہ صرف پروفریڈ کی ہوئی کتابوں کی ٹیکسٹ اور html فائلیں بناتا ہوں (post processing) جو پروجیکٹ گٹنبرگ پر پیش کی جاتی ہیں(صرف انگلش کتابیں)۔

کیونکہ میں لائبریری کے کتابیں برقیانے اور مکمل کتاب کو پیش کرنے کے طریق کار اور اندازسے متفق نہیں ہوں اس لئے صرف سکیننگ ٹیم میں شامل ہوں۔ شاید دوسروں کا بھی ایسا کوئی معاملہ ہو۔
مجھے ٹیکسٹ فائل بھیج دیں یہ کام میں کر سکتا ہوں۔ ای بک کا آپ کیا مطلب لیتے ہیں مجھے معلوم نہیں، میں ٹیکسٹ فائل اور html بنا سکتا ہوں۔ ایڈیٹر سے آپ کی کیا مراد ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اُس فورم پر ٹائپنگ کے لئے صفحات تقسیم کرنے والے کتنے ممبر ہیں، وہ روزانہ کتنا وقت سائٹ پر گزارتے ہیں اور اس سلسلے میں فورم پوسٹس کے علاوہ روزانہ کتنی ای میلز اور ذاتی پیغامات بھیجتے ہیں؟

ایک وجہ پابندیوں کا نہ ہونا بھی ہے، اگر یہاں بھی کاپی رائٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں تو کچھ زیادہ کام ہو سکتا ہے۔

قبلہ یہ سوالات و اعتراضات جن کا آپ نے جواب دیا ہے میں نے منتظمین سے کئے تھے آپ سے نہیں۔ بہتر یہی ہے کہ میرے سوالات و اعتراضات کا جواب منتظمین دیں۔ آپ بھی میری طرح ایک کارکن ہیں منتظم نہیں۔ میں نے جو سوالات و اعتراضات کئے ہیں وہ منتظمین کے احاطۂ اختیار میں آتے ہیں۔ غور کیجیے کہ میں نے ایک سال کی بات کی ہے لیکن اگر دو سال بھی دیکھے جائیں تو اس میں بھی ایک بھی کتاب گٹن برگ پراجیکٹ کی طرح آن لائن میسر نہیں آسکی۔ ہزار مسائل ہوں لیکن اگر ہم دو سال میں بھی ایک کتاب آن لائن نہیں لا سکے تو یہ ہماری سستی ہے نا کہ بجلی، مصروفیات اور دوسرے مسائل۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
کوئی بات نہیں فہیم، اگر کوئی بات دل میں ہو تو کر لینی چاہیے۔
جہاں تک سروے کا تعلق ہے تو یہ بھی اور بہت سے تجربوں کی طرح ایک تجربہ تھا۔ جہاں کچھ چیزیں بے نتیجہ نکلتی ہیں وہاں بہت سے کاموں کا نتیجہ بھی برآمد ہو رہا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام صحیح طور پر آرگنائزڈ نہیں ہے، یہ تو میں بھی متعدد بار کہہ چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعتراض کرنے سب آ جاتے ہیں، لیکن معاملات سنورانے میں تعاون کرنے کو کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ بہرحال اگر تم سنجیدگی سے لائبریری پراجیکٹ میں بہتری کی کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہو تو شوق سے پیش کرو۔

حضور بہت آسان حل ہے کہ منتظمین میں سے جو بھی کوئی بغیر اطلاع ایک ہفتے سے زیادہ محفل پر غیر حاضر رہے اسے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا جائے اور جو لائبریری ممبر بغیر اطلاع کے کام نہیں کرتا اور غائب رہتا ہے اس کی بھی لائبریری ممبر شپ ختم کی جائے اور اسے عام ممبر بنا دیا جائے۔ محفل کے ان ممبران کو ہی منتظم اور لائبریری ممبر بنایا جائے جو لائبریری کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ اس طرح خود بخود وہی افراد ابھریں گے جو واقعی کام کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر یہی لوگ یعنی منتظمین اور لائبریری ممبر سالوں لائبریری سے غائب رہیں گے تو پھر کیا کام ہو سکتا ہے اور کیا کوآرڈینیشن ہو سکتی ہے۔ اسطرح کبھی ایک حاضر ہوگا اور دوسرا غائب۔
 

ابو کاشان

محفلین
کوئی بتائے کہ بہتری کے لیئے اگلا قدم کیا ہو ؟ یا کس سیکشن کو فوکس کی زیادہ ضرورت ہے۔
میرے خیال میں پروف ریڈنگ پر زیادہ توجہ دی جائے۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے کافی کتابیں آن لائن آ سکتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اگر مزید اراکین اظہار کرنا چاہیں تو جلد کر لیں اور جن اراکین نے اس دھاگے کی پہلی پوسٹ کو یہاں فوکس نہیں کیا اب تک اگر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

مغزل

محفلین
بجلی کی عدم دستیاب سب سے زیادہ مانع ہے ، دفتر میں یہ امور انجام نہیں دیے جاسکتے ہیں، میں نے چا رکتابیں ٹائپ کر رکھی ہیں ، مگر دیکھ نہیں پارہا، دیگر وجوہات خیر اتنی اہم نہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مغل بھائی ، آپ نے فی الفور رپلائی کیا یہاں ، شکریہ اور معذرت بھی کہ آپ کو کل ذپ نہ جا سکا اور فاطمہ کو بھی ۔

اچھا جناب اگر بقیہ اراکین بھی اپنی رائے جلد یعنی کہ آج ہی پیش کر دیں تو ایک ساتھ تمام نکات دیکھ لیے جائیں ۔ شکریہ
 
السلام علیکم
میں کلیاتِ اسماعیل کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں۔کام کی رفتار' بوجہ مصروفیت' کافی کم ہے'اب تک قریباً آدھے صفحات مکمل کیے ہیں اور آج کل بالکل پروف ریڈنگ نہیں کر پا رہا' لیکن 30 جون کے بعد انشاللہ 10سے15 دن میں مکمل کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں شگفتہ سب کے نکات پیش کرنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ میں یہاں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ایک کتاب کی ٹائپنگ مکمل ہو نے کے بعد اسے پروف ریڈنگ سے پہلے لائبریری سائٹ پر آن لائن کرنے میں کیا ہرج ہے۔ اس پر ایک خاص سرخ بیک گراؤنڈ والے انڈیکیٹر کے ذریعے اس کتاب کے پروف ریڈنگ کے مرحلے کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ لائبریری سائٹ کے ہی ایک صفحے کو خاص کتابوں پر کام کو ٹریک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے خیال میں شگفتہ سب کے نکات پیش کرنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ میں یہاں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ایک کتاب کی ٹائپنگ مکمل ہو نے کے بعد اسے پروف ریڈنگ سے پہلے لائبریری سائٹ پر آن لائن کرنے میں کیا ہرج ہے۔ اس پر ایک خاص سرخ بیک گراؤنڈ والے انڈیکیٹر کے ذریعے اس کتاب کے پروف ریڈنگ کے مرحلے کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ لائبریری سائٹ کے ہی ایک صفحے کو خاص کتابوں پر کام کو ٹریک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


السلام علیکم

میرا خیال ہے بیشتر اراکین اپنی رائے پیش کر چکے ہیں میں آج یہاں پیش کیے گئے نکات کے حوالے پوسٹ کرنا چاہوں گی تاہم اس دوران اگر مزید کوئی رکن یہاں رائے پیش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔

نبیل بھائی ، اس وقت کچھ ایسے عنوانات کی ای بک بنائی جا رہی ہے جن کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی یا جزوی پروف ریڈنگ ہوئی ہے ، آپ کی انڈیکیٹر کی تجویز اچھی ہے ۔ ای بک اور ٹائٹل کے سلسلے میں نایاب بھائی کا کام میں یہاں فورم پر پیش کرنے لگی ہوں آج تاکہ اسے تنقیدی نظر سے تکمیل کی جانب بڑھایا جا سکے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا شکریہ ۔

پہلے چند نکات جن کا یہاں ذکر کیا گیا ۔ اردو لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے اس تشتویش کا اظہار کہ لائبریری میں کام نہیں ہو رہا ، کتب آنلائن موجود نہیں ، لائبریری آرگنائزڈ نہیں
یہ اظہار بھی سامنے آیا ہے کہ لائبریری کو بہت زیادہ اراکین میسر ہیں اور وہ کام کے منتظر ہیں اور انہیں کام نہیں دیا جا ریا ، یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ جو اراکین غیر حاضر رہیں انہیں مطعون و معتوب قرار دے دیا جائے اور راندہ درگاہ کر دیا جائے وغیرہ ۔

لائبریری پراجیکٹ ہو یا تعمیری نوعیت کا کوئی بھی رضاکارانہ پراجیکٹ ہو اس میں رضا کار اراکین کو معتوب قرار ٹھہرانا مناسب خیال نہیں ۔ اب اگر ہم اپنا فوکس صرف لائبریری پراجیکٹ پر کریں تویہاں ہر رکن کی عزت نفس کو ترجیحا محترم سمجھا جاتا ہے لائبریری منتظمین کی جانب سے، اس لیے کبھی بھی مختلف اراکین کی جانب سے پیش کی گئی کسی بھی ذاتی عذر خواہی کو فورم پر تمام اراکین فورم کے سامنے ان کی نشاندہی کرنا یا تمسخر اور تذلیل کا وسیلہ بنانا قبیح سمجھا گیا ہے۔ اگر یہ عمل لائبریری پراجیکٹ کو منفی طور پر متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے تو میں اگر تمام نہیں تو چند مواقع کے حوالے سے ضرور نشاندہی کرنا چاہوں گی ۔

تاہم میں واضح کرنا چاہوں گی کہ ہمارا ایک ٹارگٹ یہ بھی ہے کہ لائبریری پراجیکٹ اپنے وژن کے حصول کی عملی تکمیل کے ساتھ ساتھ اخلاقی قدروں کی پاسداری و عملی مظاہرہ کے حوالے سے بھی ایک مثال سمجھا جائے۔ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے منتخب و استعمال کیے جانے والے الفاظ و لب و لہجہ کے حوالے سے ہم سب کو خصوصی توجہ رکھنا چاہیے۔

اراکین کو مطعون کرنے یا انہیں نکالنے کی بجائے بہتر و مناسب طریقہ یہ ہے کہ پہلے لائبریری سیٹ اپ کی مکمل تشکیل پر توجہ دی جائے اور جس حد تک ممکن ہو کسی بھی مرحلہ یا زاویہ سے پراجیکٹ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور دیگر اراکین کی شمولیت کا راستہ کھلا رکھا جائے، جیسے ہی یہ تشکیل مکمل ہوگی جہاں دیگر بہت سے معاملات سلجھ چکے ہوں گے وہاں لائبریری کے لیے ضروری قوانین بھی وضع کیے جا چکے ہوں گے جن کے مطابق اراکین کی شمولیت اور جزو لائبریری رہنے یا نہ رہنے کا طریق کار بھی واضح ہو گا۔

دیگر نکات جو اوپر بیان ہوئے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے یہ تاثر ملتا ہے کہ لائبریری کے حوالے سےیہاں لائبریری وژن واضح نہیں ، اگر لائبریری وژن کو فوکس کیا جائے تو لائبریری میں کیے گئے بیشتر اقدامات اسی پس منظر میں نظر آئیں گے۔

لائبریری پراجیکٹ کو اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم پر آغاز کیا گیا تھا اور اصل ٹاسک لائبریری پراجیکٹ کو ایک ادارے کی شکل دینا ہے ایک ایسا ادارہ جو ممکنہ حد تک خودکار نظام کے تحت چلے۔ اب اس ٹاسک کو کیسے حاصل کیا جائے؟ لائبریری میں جاری کی جانے والی بیشتر ایکٹیویٹیز اس مقصد کے حصول کی جانب پیش رفت کے لیے کی جاتی ہیں اور اراکین سے اس امر کی توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ ان سلسلوں میں شریک ہوں۔ اور تمام اراکین کو بلا تخصیص دعوت شرکت دی جاتی ہے۔ بہت سے اراکین لائبریری کے لیے اپنا نام دینے کی حد تک دلچسپی دکھاتے ہیں ۔ یہاں پر ذکر ہوا کہ لائبریری کو بہت سے اراکین میسر ہیں ، اس سلسلے میں یہ واضح رہنا چاہیے کہ لائبریری سیٹ اپ مکمل ہو جانے تک اور یقینا بعد میں بھی بنیادی طور پر دو زاویوں سے کام کرنے والے اراکین کی ضرورت ہے :

انتظامی امور کی انجام دہی سے متعلق اراکین لائبریری
دیگر ذیلی عنوانات کے تحت کام کرنے والے اراکین لائبریری

اب اگر آغاز سے اب تک لائبریری اراکین کی دلچسپی کو دیکھا جائے تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ انتظامی امور کی انجام دہی میں کم اراکین دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ بیشتر اراکین کی دلچسپی اب تک سب سے زیادہ ٹائپنگ میں رہی ہے۔ ٹائپنگ کے بعد دیگر شعبہ جات میں بھی کم اراکین نے اپنی دلچسپی ظاہر کی جن میں پروف ریڈنگ ، اسکین متن کی فراہمی ، اصل کتابی متن کی فراہمی ، ای بک کی تشکیل وغیرہ۔


جاری ۔ ۔ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


لائبریری کو ادارے کی شکل دینے کے لیے ترجیحا ایسے اراکین کی ضرورت ہے جو انتظامی امور سنبھال و انجام دے سکیں اور لائبریری سیٹ اپ کی مکمل و بہترین تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ اب سوال یہ کہ لائبریری سیٹ اپ سے کیا مراد ہے؟ اس کے لیے میں چاہوں گی کہ پہلے ایک نظر لائبریری وژن پر ڈال لی جائے۔


وژن اپنی مختصر شکل میں ان نکات پر مشتمل ہے :

کاپی رائٹ سے آزاد مواد کی ایک آنلائن ریفرنس لائبریری کی تشکیل
اردو زبان کے قیمتی و نایاب ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا
ان تمام اردو متون کو عوام الناس تک پہنچانا
ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا جہاں کاپی رائٹ سے آزاد ادبی اور تدریسی مواد پیش کیا جائے


لائبریری وژن کے مطابق ہمیں بیک وقت متعدد متون پر کام کرنے کے لیے ایک باقاعدہ و مرتب نظام کی ضرورت ہے جہاں ہمارے پاس :

ایک کیٹلاگ ہو جو باقاعدہ مرتب ہوتا رہے اور اس میں تمام اردو متون قدیم و جدید ، کاپی رائٹ کے تحت اور کاپی رائٹ سے آزاد ہر طرح کی فہارست موجود ہوں اور باقاعدہ اپڈیٹ ہوتی رہیں ۔
علاوہ ازیں کاپی رائٹ کے تحت آنے والےجن متون کو ہم ترجیحا لائبریری شامل کرنا چاہیں ایسے تمام متون کو آنلائن پیش کرنے کے لیے اجازت بھی حاصل کی جائے۔

کاپی رائٹ سے آزاد اور اجازت حاصل کیے گئے اردو متون کے اصل نسخہ جات فراہم و دستیاب ہوں جنہیں اسکین کیا جاسکے۔

جن تمام اردو متون کے اصل کتابی نسخہ جات دستیاب نہ ہوں انہیں اسکین شکل میں جہاں دستیاب ہوں وہاں سے حاصل کیا جائے۔

متعدد اسکین متون کو یونیکوڈ میں ڈھالنے کے لیے باقاعدہ طریق کار موجود ہو

ٹائپ کیے جانے کے بعد یا ساتھ ساتھ پروف ریڈ کیے جانے کے لیے باقاعدہ طریق کار موجود ہو
پہلے مرحلہ کی پروف ریڈنگ
دوسرے مرحلہ کی پروف ریڈنگ
آخری مرحلہ کی پروف ریڈنگ

آخری مرحلہ کی پروف ریڈنگ کے بعد تمام پروف ریڈ کئے گئے متن کو ای بک فارمیٹ میں ڈھالنا

ای بکس کو قاری کے لیے آنلائن پیش کرنا


اب سوال یہ کہ اس بنیادی ٹاسک کو کس طرح حاصل کرنا ہے اور کس حد تک حاصل کیا جا چکا ہے؟ علاوہ ازیں اس وقت ہمیں سب سے زیادہ کہاں فوکس کرنے کی ضرورت ہے؟ اس ٹاسک کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں کم از کم یا زیادہ سے زیادہ کتنا وقت درکار ہے اور کم از کم کتنی افرادی قوت درکار ہے جو مسلسل کام کر سکے؟

یہاں یہ نکتہ بھی صراحت سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی ادارہ کسی ایک سمت میں کی گئی کوشش یا عمل کا نام نہیں ہے بلکہ بیک وقت دستیاب افرادی قوت کی مخلتف جہات میں کی گئی کوششوں ، فیصلوں و اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

لائبریری کے قیام کی تجویز پیش کیے جانے کے بعد ڈسکشنز اور پھر قیام کی جانب عملی قدم بڑھانے کا آغاز وش لسٹ سے کیا گیا تھا اس وقت ہمارے پاس ورکنگ پلیٹ فارم صرف اردو محفل فورم تھا تب یہاں پر:

لائبریری سیکشن ترتیب دیا گیا ایک آنلائن لائبریری میں اردو زبان کے حوالے سے کون کون سے زمرہ جات ہونے چاہییں اور مختلف زمرہ جات میں کون کون سے ذیلی زمرہ جات ہونا چاہییں یہ سب ڈیزائن کیے گئے اور تشکیل کیے گئے۔

لائبریری میں کام کرنے کے لیےکچھ عنوانات منتخب کیے گئے

لائبریری میں مختلف عنوانات پر ٹائپنگ کا آغاز کیا گیا جن میں سے کچھ اراکین نے انفرادی کام کیا کچھ اراکین نے ٹیم ورک کی صورت۔

پھر ساتھ ہی ٹائپ کیے جا چکے عنوانات کی پروف ریڈنگ (پہلی ، دوسری ، تیسری) کے بارے میں سوچا گیا اور اس حوالے سے کچھ قوانین بھی وضع کیے گئے۔

پروف ریڈ کیے جا چکے عنوانات کی ای بک تشکیل کی بابت بھی وقتا فوقتا گفتگو رہی جو ہنوز منتظر نتیجہ ہے۔

متذکرہ بالا اقدامات کے علاوہ دیگر دیگر اقدامات بھی کیے گئے اور کئی تجاویز لائبریری کے حوالے سے پیش کی گئیں جو فورم لائبریری سیکشن میں موجود ہیں ۔




جاری ۔ ۔ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top