لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب یہ کہ اب تک کیے گئے اقدامات و تجربات کے نتیجے میں کیا مسائل سامنے آئے اور ٹاسک کس حد تک حاصل کیا گیا اور اس وقت کہاں فوکس کرنا ہے؟

اس وقت ہمارے پاس:

لائبریری سائٹ موجود ہے
ہمارے پاس اسکین متون ایک مناسب تعداد میں موجود ہیں
اسکین متون کو محفوظ کرنے کے لیے ایف ٹی پی اکاؤنٹ موجود ہے اردو ویب پر۔
متعدد عنوانات اصل کتابی شکل میں دستیاب ہیں جنہیں اسکین کیا جا رہا ہے اور اسکین کیا جانا ہے
کیٹلاگ کے لیے کچھ کوشش کی گئی ہے تاہم ابھی صحیح معنوں میں اس سمت پیش رفت ہونا باقی ہے
خام صورت میں بہت سے عنوانات ہیں جن کی مکمل یا جزوی طور پر ٹائپنگ کی جا چکی ہے، پروف ریڈنگ کی جا چکی ہے،
ای بک تشکیل دی گئی۔

لائبریری کے حوالے سے اس وقت دو ایشوز بہت اہم ہیں ان میں سے پہلا اہم ایشو لائبریری فلو ورک مینیجمنٹ ہے اس سلسلے میں ہمارے پاس اب تک ایک سے زائد آپشن سامنے آئے ہیں :

لائبریری فورم سیکشن
وکی
ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر
جملہ
سعود بھائی کا تشکیل کردہ

اس سمت کام کیا جانا ضروری ہے کیونکہ اس مرحلے کو جب تک فائنل نہیں کیا جاسکے گا لائبریری سیٹ اپ اپنی تشکیل کی جانب نہیں بڑھ سکے گا۔ اس سلسلے میں یہاں ماہرین و اراکین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ میں مختصرا ذکر کر دیتی ہوں کہ وکی سائٹ اور جملہ کے سلسلے میں پیش آنے والی تیکنیکی مسائل کی جانب مزید پیش رفت نہ ہوسکی ۔
لائبریری فورم سیکشن پر کام کرنا اراکین کو اب تک آسان لگا ہے تاہم فورم ، اردو لائبیری کی منزل نہیں ہے اور یہاں خود کار مینیجمنٹ ممکن نہیں۔
سعود بھائی نے ایک مختصر ڈیمو پیش کیا تھا مجھے آسان لگا ہے اور اس کے فیچرز بھی پسند آئے ہیں تاہم یہ ابھی نامکمل ہے
باقی رہ جاتا ہے ڈسٹربیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر تو یہ بھی لائبریری کی ضروریات کو احاطہ کرتا ہے تاہم اسے اردو متون پر کام کرنے کے ذیل میں ضروری تبدیلیوں سے گذارنے کے لیے اراکین کی ضرورت ہے جو وہاں کام کریں اور فیڈ بیک زکریا بھائی کو دیں ۔

میں واضح کر دوں کہ یہ فیصلہ کرنا ماہرین کا کام ہے کہ لائبریری میں متعدد متون پر بیک وقت درست سمت میں کام کرنے کے لیے اور خود کار اپڈیٹس کے حصول میں درج بالا میں سے کس آپشن یا کون کون سے ایک سے زائد آپشنز کا انتخاب و استعمال کرنا مفید ہے ۔ اس سلسلے میں لائبریری منتظمین نے کوئی قطعی فیصلہ پیش نہیں کیا بلکہ صرف اپنی رائے پیش کی ہے۔

لائبریری کا دوسرا بڑا اور اہم ایشو لائبریری اراکین کے درمیان رابطہ کے لیے ایک بہتر لائحہ عمل تشکیل دینا ہے لائبریری کے تمام سیٹ اپ کے لیے اور تمام اقدامات و ایکٹیویٹیز کو مربوط کرنے اور وقت ضایع ہونے سے بچانے کے لیے ۔

لائبریری اراکین کے درمیان باہمی رابطہ کی کیا بہتر و مفید ترین شکل ہوسکتی ہے ؟
اس سلسلے میں مختلف طریق کار اپنائے یا تجربہ کیے گئے ہیں جیسے کہ :

توجہ پلیز کا سلسلہ جس میں ہر رکن کے نام سے ایک تھریڈ ہے تاکہ متعلقہ رکن کے نام کے دھاگہ میں دیگر اراکین رابطہ کر سکیں۔
فون کے ذریعے بھی رابطہ رکھنے کا تجربہ کیا گیا
مسنجر کے ذریعے اراکین سے رابطہ رکھنے کی کوشش کی گئی
دیگر ذرایع میں ذپ اور ایمیل سے رابطہ شامل ہے۔

تاہم ٹیم اراکین کے باہمی رابطہ کی اب تک بہتر پیمانے پر تشکیل ممکن نہیں ہوسکی اس بارے میں اراکین اپنی رائے تجاویز وغیرہ پیش کر سکتے ہیں کہ کون سے اقدامات یا طریق کار اختیار کیا جانا بہتر نتائج لا سکتا ہے؟

متذکرہ بالا ان دو اہم امور کا طے ہو جانے کے نتیجے میں اس وقت اردو محفل فورم کے لائبریری سیکشن میں موجود تمام متون کو آخری شکل دینا اور قاری کے لیے آںلائن پیش کرنا سرعت کے ساتھ ممکن ہوسکے گا۔

ان دو اہم ترین امور کے علاوہ ہمیں لائبریری سیٹ اپ میں دیگر کئی امور کی جانب بڑھنا ہے جن میں مختلف شعبہ جات کو منظم کرنا ہے ، مختلف گوشہ جات کا قیام ، مختلف فارمیٹس فائنل کرنا ہیں جن میں ای بک فارمیٹ ایک اہم مثال ہے ، آغاز سے اب تک تمام لائبریری اراکین بانی اراکین و موجودہ اراکین اور تمام اراکین کا آغاز سے اب تک کا کام مکمل و باقاعدہ شکل میں پیش کرنا ، کیٹلاگ مرتب کرنا ، مختلف ڈاکیومینٹیشن و دیگر متفرقات شامل ہیں ، ان سب کی تفصیل چند اراکین پہلے سے علم رکھتے ہیں میں یہاں تمام اراکین کے لیے بھی پوسٹ کرنا چاہوں گی ۔



ابھی بہت سے نکات باقی ہیں جنہیں ایڈریس کیا جانا چاہیے لائبریری کے حوالے سے تاہم آپ تمام اراکین یہاں سے گفتگو کو آگے بڑھا سکتے ہیں لائبریری سیٹ اپ کے ذیل میں سوال اور تجویز کی صورت ، لائبریری سیٹ اپ کے اس خاکے کو عملی شکل دینے کے لیے۔


شکریہ


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
1000 فیصد اتفاق ہے۔ ہمارے پرا جیکٹس سرکاری پراجیکٹس کی طرح ہیں۔ پہلے ختم نہیں‌ہوتے تو دوسرے شروع ہو جاتے ہیں!

السلام علیکم

اچھا جناب ، اب میں کچھ سوالوں کے جواب الگ الگ بھی دے دوں یہاں ۔

دراصل ہمارے پاس لائبریری سیٹ اپ اپنی فائنل شکل میں جب تک آئے اس دوران جو اراکین صرف ٹائپنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹائپنگ کے علاوہ لائبریری میں کسی بھی دوسرے زاویہ سے شرکت نہیں چاہتے نہ ابھی نہ ہی آئندہ کبھی تو ایسے اراکین کے لیے نئے متن فراہم کر دیے جاتے رہے ہیں تاکہ وہ ٹائپ کر سکیں ۔ علاوہ ازیں ایک دوسرا مقصد یہ بھی رہا ہے کہ فورم میں لائبریری سیکشن کو مختلف زاویوں سے فعال رکھا جائے ایسے تمام سلسلے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کو مرتب کرنے کے حوالے سے اپنی افادیت رکھتے ہیں ۔

 

کاشفی

محفلین
معزز اراکینِ بزم یہاں گفت و شنید سے پرہیز کریں۔۔۔

خوشی جی غصہ نہیں‌ کیجئے گا۔۔۔۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top