لائبریری سائٹ پر کام

اگر لائبریری ٹیم کے میں قابل ہوتو مجھے بھی شاملِ حال کر لیجئے۔ بس میرے امتحان ہے مارچ میں انشاء اللہ عزوجل اگر زندگی نے وفا کی تو اپریل سے لائبریری کے لیے کچھ خدمات سر انجام دے سکونگا۔ اس لیے شگفتہ صاحبہ آپ سے گزارش ہے کہ مستقبل کے لیے مجھے ٹیم میں جگہ دے عنایت فرمائیں۔ (ویسے اگر اسلامی کتب کے لیے خدمت لینا چاہیے تو میں زیادہ خوشی کے ساتھ کر سکونگا ۔ میرے پاس تقریباً اعلٰی حضرت کی تمام کتب موجود ہے جو کہ میرے کمپیوٹر میں موجود ہے جنانچہ جو کتب کاپی رائیٹ سے آزاد ہے وہ تو ضرور typeکی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی جو بھی سنی علماء کرام کی کتب مل جائے)
والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
نام گم جائے گا، چہرہ یہ بدل جائے گا - مگر پھر بھی لائبریری کے کام کے لیے حاضر ہوں - گر یاد رہے!
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی کرتا رہتا ہوں گاہے گاہے۔ دعوۃم القرآن اور تفہیم اپ لوڈ کر رہا ہوں دھیرے دھیرے۔
میرا نام لکھیں شگف۔
 

بلال

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں نے بھی چند صفحات ٹائیپ کیے تھے اس کے بعد آپ کو کہا تھا کہ مزید صفحات بھیج دیں آپ نے بھیجے نہیں تو میں نے کام کیسے کرنا تھا؟۔۔۔ اب کام تو کچھ خاص نہیں کیا۔۔۔ اب آپ ہی بہتر جانتی ہیں کہ میرا نام بھی شامل ہو سکتا ہے یا نہیں۔۔۔
 
میں‌ بھی کام کر چکا ہوں



ہماری لائبریری میں فرقہ پسندی کا رحجان الحمدللہ نہیں‌ ہے اور نہ ہی ہم اپنے کام کو اس کے تابع رکھتے ہیں
شاید آپ کا خیال درست ہو۔ لیکن ہر بندے کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے ۔ اگر وہ صرف اپنی سوچ کے تابع رہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ (متنظمین سے پنگاہ نہیں لینے کا۔ اور میں تو ویسے بھی ڈیفالٹر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا ورنہ کہی ایسا نا ہو کہ ہم۔۔۔۔۔۔۔ )
والسلام

 

الف عین

لائبریرین
عزیزو:
میں کم و بیش دو سال سے اردو محفل کی لائبریری سے خود کو منسلک رکھے ہوئے ہوں، لیکن میری باتیں اکثر نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی ہے۔ میں اکثر لکھتا رہتا ہوں کہ:
1۔ صارف کے نقطۂ نظر سے اردو محفل میں لائبریری کا کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ اردو محفل کی فورم میں لائبریری کی فورم میں محض رجسٹرڈ ارکان داخل ہو سکتے ہیں۔ منتظمین کا ہر بار یہ کہنا غلط ہے کہ لائبریری کے ارکان کے علاوہ دوسرے ارکان محض پوسٹ کرنے کے مجاز نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی اس فورم کے کسی بھی پیغام کو دیکھ نہیں سکتا۔ پھر آپ کی لائبریری فورم کا فائدہ؟
2۔ رہا سوال اردو لائبریری ڈاٹ آرگ، جس کا میں ہر جگہ حوالہ دیتا ہوں۔۔ تو وکی کبھی بھی یوزر کی پسند نہیں رہی۔ یہ اجتماعی کام کرنے والوں کے لئے ٹھیک ہے، لیکن یوزر اگر چاہے بھی کہ جس کتاب کا ربط مل رہا ہے، اسے کلک کروں اور پڑھوں، اور وکی کا خالی صفحہ مونہہ چڑاتا ہے کہ تدوین کے لئے آپ کو لاگ ان کرنا ضروری ہے۔ اب یوزر کو کیا پتہ کہ اسے کیا تدوین کرنی ہے۔ یہ اس کا کام بھی نہیں۔۔۔
3۔ اور ہم جیسے کام کرنے والوں کے لئے بھی وکی بہت مشکل ہے۔ اس حد تک ٹھیک ہے کہ جو کتاب کا پلان بنا رہا ہو، اس کو مکمل معلوم ہو کہ اس کتاب میں یہ یہ باب ہیں، اور ان کا نیویگیشن اس طرح بنانا ہے۔ لیکن میرے پاس تو مکمل سافٹ کاپیاں آتی ہیں۔ ان پیج فائلوں کو کنورٹ کر کے میں خود تدوین کرتا ہوں۔ سافٹ کاپی کی صورت میں نیویگیشن پہلے سے بنانا مشکل ہوتا ہے۔ اور پھر درمیان میں خالی سپیس کا اضافہ کرنا، یہ سب مشکل ہے۔۔
4۔ پھر سوال یہ بھی ہے کہ جب میں پروف ریڈنگ کر چکا ہوتا ہوں تو پھر کیا ضرورت ہے کہ وکی پر اپ لوڈ کیا جائے کہ دوسرے اس کے ساتھ پھر کچھ عمل کر سکیں، جس کی ضرورت نہ ہو۔
اگر محض دو چار کتابیں ہوں تو ان کے ساتھ کچھ محنت کی بھی جا سکتی ہے، لیکن جب میرے پاس کتابوں کی تعداد دو سو ہو رہی ہے، اور ان میں سے محض پندرہ بیس تدوین کے لئے باقی ہیں تو میں کہاں تک یہ کام کروں اور اس سے زیادہ اہم یہ کہ کیوں کروں؟ کیا ضرورت ہے؟
اس لئے میرا خیال یہی ہے کہ استعفیٰ مرا با حسرت و یاس
پ ت
اور محفل کے اراکین کی پروف ریڈنگ سے مطمئن نہیں۔ یوں بھی کیوں کہ مجھے یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ لغت کے لئے ورڈ لسٹ بنانے میں کس کس طرح کے الفاظ شامل ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے میں
1۔ردوبدل
2۔رد و بدل
3۔ردو بدل
4۔رد وبدل
میں محض دوسرے کو درست سمجھتا ہوں جس میں رد۔و۔بدل لکھا گیا ہے (وقفہ بمعنی سپیس یہاں) جب کہ پہلی صورت ردوبدل ہے (بغیر سپیس)، تیسری ردو۔بدل ہے اور چوتھی رد۔وبدل ہے)۔ جب کہ دیکھنے والے کو کسی املا میں فرق سمجھ میں نہیں آتا۔ یہ میری ٹیڑھ ہی کہنا چاہئے تاکہ مستقبل میں مزید اس قسم کی اغلاط کا رواج نہ ہو۔ ورڈ 2003 کا اردو سپیل چیکینگ انجن تو اس قسم کے بہت سے غلط الفاظ کو درست مان لیتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہے کوئی جو سب کو ساتھ لے کر چلے اور بتائے کہ لائبریری میں کسطرح کام کرنا ہے اور کیا کرنا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

کیا (لائبریری) اراکین اس تھریڈ تک رسائی رکھتے ہیں ؟


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8259


ہاں یا نہیں دونوں صورتوں میں نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ

مندرجہ ذیل جواب آیا ہے :

شمشاد, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :

شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
کیا آپ ناظم یا کسی VIP ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔
لاگ آوٹ فورم پر واپسی
 

بلال

محفلین
السلام علیکم

کیا (لائبریری) اراکین اس تھریڈ تک رسائی رکھتے ہیں ؟


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8259


ہاں یا نہیں دونوں صورتوں میں نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ

نہیں جی میری بھی اس تھریڈ تک رسائی نہیں ہے۔۔۔ مجھے بھی شمشاد بھائی کی طرح کا پیغام ملا ہے۔۔۔
ایم بلال, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :

1. شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
2. شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
3. کیا آپ ناظم یا کسی VIP ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
4. شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
5. یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
6. منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔
ویسے مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں کہ میں لائبریری کا ممبر ہوں بھی یا نہیں۔۔۔ اگر کوئی ناظم مجھے اس بارے میں بھی آگاہ کر دے تو اُس کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اور جب لاگ ان نہ ہوں تو لائبریری فورم کے کسی بھی پیغام میں آتا ہے کہ اسے دیکھنے کے لئے کم از کم سو پوسٹس ہونی چاہئیں اور اس وقت آپ کی صفر پوسٹس ہیں۔۔ تو جو محفل کا رکن نہ ہو، اس کی رسائی تو اس فورم کے کسی پیغام ت ہیں ہو سکتی، سوائے تبصرے کے۔
 
Top