قیصرانی بیک ان ایکشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ سب کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ہمارے پرزور اصرار پر قیصرانی پھر سے محفل فورم کے نظامت خاص کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم سب اپنی گزشتہ غلطیوں سے سیکھیں گے تاکہ دوبارہ ایسے ناخوشگوار حالات پیدا نہ ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ قیصرانی اور شمشاد بھائی کی نظامت خاص کے ساتھ محفل فورم ترقی کی منزلیں طے کرتی رہے گی۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب پہلے تو آپ نے میری مبارک باد قبول نہیں کی تھی، اب تو کر لیں۔ :wink:

محفل کی نظامت مبارک ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کا بہت شکریہ، مبارکباد قبول پہلے بھی میں‌نے کی تھی اور اب بھی، لیکن چونکہ ذمہ داری بڑھنے پر غلطی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لئے میں‌جان بوجھ کر جواب دینے سے احتراز کیا تھا۔ امید ہے کہ میری بات واضح ہو گئی ہوگی

دوست بھائی، مجھے مبارکباد دیتے تو قبول کر لیتا، اب سب کو دی گئی مبارکباد سے میرا کیا تعلق :wink:
 

تفسیر

محفلین
چھوٹے بھیا
میں نے کبھی قصیدہ نہیں لکھا۔ ورنہ فوراً آپ کی شان میں لکھ دیتا۔
:D
بڑے بھیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو غلطیاں بھی تو وہی کرئے گا ناں جو کام کرئے گا، جو کام ہی نہیں کرئے گا وہ غلطی کیسے کرئے گا۔ اور غلطیوں سے گھبرایا نہیں کرتے۔
 

ماوراء

محفلین
پہلے میرے پیچھے سے ہی سارے کام ہو گئے۔ مجھے مبارک دینے کا موقع ہی نہ ملا۔ آج مل گیا۔ :D

مبارک قیصرانی۔۔۔ مبارک ہی دینی تھی نہ۔۔ہاں پھر صحیح ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
دیرآمد پر درست آمد

ایک بار پھر اس ناچیز کی جانب سے مبارک باد قبول فرمائیں۔

امید ہے کے اب جب آمد ہوئی گئی ہے تو واپسی نہیں ہوگی
:D :D :D :D :D :D :D :D :D :D :D :D :D :D
 
Top