قسم قسم کے جانور کا گوشت

قمر

محفلین
اپنی لسٹ تو چھوٹی سی ہے باقی یار لوگوں نے تو کافی ہمت کی ہوئی ہے :roll:
  • بکرا
  • بھیڑ
  • دنبہ
  • مرغ
  • بطخ
  • مچھلی
 

سارہ خان

محفلین
دیکھا تو میں بھی نہیں ہے مقدس کہ کیسی ہوتی ہے بس نام سنا ہے ۔ insects میں سے ہے ۔ grasshopper شاید یا کوئی اور چیز
فاتح بھائی نے جب کہا کہ یہ سندھ میں کھائی جاتی ہے تو میں نے معلومات کروائیں کہ واقعی ایسا ہے تو پتا چلا کہ یہ ہزاروں کی تعداد میں فصلوں پر آتی ہیں اور فصلیں کھا جاتی ہیں جس سے قحط بھی پڑتا ہے اور غریب لوگ اسے پکڑ کر کھاتے ہیں ۔۔
 

مقدس

لائبریرین
فاتح بھائی نے جب کہا کہ یہ سندھ میں کھائی جاتی ہے تو میں نے معلومات کروائیں کہ واقعی ایسا ہے تو پتا چلا کہ یہ ہزاروں کی تعداد میں فصلوں پر آتی ہیں اور فصلیں کھا جاتی ہیں جس سے قحط بھی پڑتا ہے اور غریب لوگ اسے پکڑ کر کھاتے ہیں ۔۔
یعنی کہ ان سے بدلہ لیا جاتا ہے سارہ:rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
بھیا جی میں ناں سینڈوچ اٹھایا کھانے کو لیکن ٹڈی کی پک سامنے آ گئی اور میں نے اس کو سائیڈ پر رکھ دیا
 

فاتح

لائبریرین
کل سارہ نے بھی ایسا ہی کہا کہ میں چاول کھا لوں۔۔۔ اور میں نے کہا کہ ذرا سوچو کہ چاولوں پر بھنی ہوئی ٹڈیاں بگھار کر کھائی جائیں تو کس قدر مزے دار ڈش بنے گی۔
اب تم سینڈوچ کے بیچ میں ٹڈیاں بھر کے۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اففففففف یکییی ییی بھیااااا نہیں کریں اچھا
چلو تو پھر زیک کی دعوت کر دوں گا کیونکہ یہ ایگزوٹک میٹس کی خواہش کا اظہار انھی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ :ROFLMAO:
کیوں زیک مگرمچھ کے سالن کے ساتھ ٹڈیوں کا سلاد۔۔۔ کیا خیال ہے؟
 

وجی

لائبریرین
ہم تو عمعوما معمول کے گوشت ہر طرح کھالیتے ہیں
مگر چائینز طریقے سے بنائے گئے کھانے بلکل نہیں کھاتے

بکرا
بھیڑ
گائے
بیل

مرغی
کبوتر

مچھلی
چھینگا

اونٹ کا گوشت تو نہیں کھایا مگر اسکا دودھ ضرور پیا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کوئی بہت زیادہ گوشت خور نہیں ہوں لہذا میری فہرست بھی مختصر سی ہے۔

بکرا، دنبہ، بھیڑ
گائے، بھینس
مچھلی
مرغ، چڑیا، فاختہ، تیتر، اور ایک پرندہ ہے جسے پنجاب میں شارک کہا جاتا ہے، اللہ ہی جانتا ہے اس کا اردو نام کیا ہے۔
اور ماسکو میں اللہ ہی جانے کس چیز کا گوشت کھایا تھا، سؤر میرے خیال میں نہیں تھا :grin:
 

ابو یاسر

محفلین
خرگوش کے متعلق ایک سوال ہے کیونکہ اس کی دو نسل ہوتی ہیں
کہا جاتا ہے ایک کے کھر ہوتے ہیں انہیں کھایا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے کے پنجے
انگریزی میں ریبٹ اور ہیئر شاید اسی لیے الگ الگ نام رکھیں گئے ہیں
اس بارے میں کچھ معلومات ؟؟؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
میں کوئی بہت زیادہ گوشت خور نہیں ہوں لہذا میری فہرست بھی مختصر سی ہے۔
ہماری طویل فہرست دیکھی آپ نے؟ ہماری تو بیٹی کہتی ہے "ہم اومنی وورس ہیں اور بابا صرف کارنیوورس ہیں۔" :grin:
ایک پرندہ ہے جسے پنجاب میں شارک کہا جاتا ہے، اللہ ہی جانتا ہے اس کا اردو نام کیا ہے۔
ہماری فہرست میں ہی ایک نام "تِلیَر" بھی ہے، اسی پرندے کو شارک کہا جاتا ہے۔
 
Top