تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 62: 2016

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔​

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔

یہ اس کھیل کی سپیشل قسط ہے۔ اس میں آپ 2016 میں اپنی کھینچی ہوئی بہترین تصاویر پوسٹ کریں گے۔ یہ کرنے کے لئے آپ کےپاس 4 ہفتے ہوں گے۔ تصاویر کی تعداد ایک سے لے کر پانچ تک ہو سکتی ہے۔​

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔​

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔​

تو آغاز کرتے ہیں۔​

موضوع: 2016
تاریخ: 16 دسمبر 2016 تا 13 جنوری 2017​
 

زیک

مسافر
کیا خیال ہے اس قسط کے لئے کوئی مقابلہ نہ رکھ لیا جائے؟ مثال کے طور پر جس تصویر کو سب سے زیادہ ریٹنگ ملے اسے محفل کی فوٹو آف دا ائیر قرار دیا جائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا خیال ہے اس قسط کے لئے کوئی مقابلہ نہ رکھ لیا جائے؟ مثال کے طور پر جس تصویر کو سب سے زیادہ ریٹنگ ملے اسے محفل کی فوٹو آف دا ائیر قرار دیا جائے۔
منظور ہے زیک بشرطِ کہ اِس فوٹو کو یہاں پوسٹ ہونے والی شاعری کی بنائی ہوئی کتاب کے سرورق پر بھی لگایا جائے تو ، بسم اللہ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لولو سر جھیل
ستمبر 2016
14441020_10155229831696978_8782070545262420052_n.jpg
 
Top