تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 32: (dof (depth of field

قیصرانی

لائبریرین
شاخون کے نیچے ان کا سایہ اس طرح آ رہا ہے اور برف بھی اسیے لگ رہی ہے جیسے فلیش آن ہو تصویر لیتے وقت۔
آپ بائیں جانب والی بڑی شاخ کا سایہ دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ فلیش سے وہ جگہ بغیر سائے کے ہونی چاہئے تھی :)
سورج کی روشنی تھی نا، اس لئے براہ راست چمک دکھائی دے رہی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
کسی بھی فوٹو ایڈیٹنگ سافٹویر میں امیج کے exif فیلڈ دیکھنے کی سہولت ہوتی ہے۔ بس ISO، شٹر سپیڈ، ایپرچر اور فلیش کے فیلڈ کاپی کر لیں۔

تدوین: بلکہ یہ فیچر تو دنڈوز میں بھی پراپرٹیز میں موجود ہے۔
اس کے لئے کچھ ویٹ کیجئے گا کہ مجھے اصل فائل تلاش کرنی پڑے گی :(
 
زیک

مسافر
Exif کیمرے کی ہر تصویر کے ساتھ ڈیٹا ہوتا ہے جس میں کیمرے کی سیٹنگز، تصویر کھینچنے کا وقت اور جی پی ایس کی موجودگی میں location وغیرہ سب فیلڈز ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے فون کی تصاویر کی properties دیکھیں تو وہاں بھی تمام معلومات ہوں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے تصویر فیس بک سے پوسٹ کی ہے۔ فیس بک تمام exif فیلڈ نکال دیتا ہے۔
میں عام طور پر بلک میں فولڈر کے فوٹو ری سائز کرتا ہوں تو دیگر فیلڈز بھی صاف ہو جاتی ہیں۔ تلاش کر رہا ہوں کہ اصل تصویر مل جائے
اس تصویر کے ساتھ میرے پاس 3 اور تصاویر بھی تھیں جو ایک ہی وقت کھینچی گئی تھیں، ایک تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی تھی، اسی سے میں نے "اندازہ" لگایا ہے کہ یہ بغیر فلیش کے ہوگی :)
 
اکثر سافٹویر میں سہولت ہوتی ہے کہ bulk resize کرتے ہوئے exif کو برقرار رکھا جائے۔ میں صرف گھر کے آس پاس کھینچی تصاویر سے جی پی ایس کوآرڈینیٹس ختم کرتا ہوں باقی سب exif فیلڈ رہنے دیتا ہوں اور ایک کاپی رائٹ فیلڈ بھی ایڈ کر دیتا ہوں۔
 
میرےپاس ایک چھوٹا سا پورٹ ایبل پروگرام ہے، اس سے کرتا ہوں۔ آپ کوئی بہتر پروگرام بتائیے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Exif کیمرے کی ہر تصویر کے ساتھ ڈیٹا ہوتا ہے جس میں کیمرے کی سیٹنگز، تصویر کھینچنے کا وقت اور جی پی ایس کی موجودگی میں location وغیرہ سب فیلڈز ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے فون کی تصاویر کی properties دیکھیں تو وہاں بھی تمام معلومات ہوں گی۔
اسے عام فہم الفاظ میں غالباً ۔میٹا ڈیٹا ۔کہا جاتا ہے۔رائٹ ؟
 
میرا ایک مشورہ ہے کہ اس زمرے میں ہر تصویر کے ساتھ تصویر اور کیمرے کا تعارف لازمی قرار دیا جائے۔ اس سے ناظرین کو تصویر دیکھنے کا لطف بھی آئے گا اور کیمرے کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہونے میں مدد ملے گی۔
 
زحمتیں بڑھا کر اس سلسلے کا بیڑہ غرق کرنے کا ارادہ ہے؟ :) :) :)
 
زحمت کیسی؟
بنیادی شرط یہ ہے کہ ہر بندہ خود اپنی کھینچی ہوئی تصویر شامل کرے!
کیا بندے کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز کی تصویر اتار رہا ہے؟ جیسے میرے آفس کے پھول یا میری ٹیبل پر رکھے پین وغیرہ؟
اور یہ بھی پتا ہوتا ہے کہ کس کیمرے سے تصویر اتاری مثلآ ایچ ٹی سی کا کیمرہ یا کینن کا کیمرا یا ایس 3 کیمرہ۔۔۔
صرف یہ دونوں لائینیں لکھنے کی زحمت ہے بس۔ :):)
 
فاتح

لائبریرین
میرا ایک مشورہ ہے کہ اس زمرے میں ہر تصویر کے ساتھ تصویر اور کیمرے کا تعارف لازمی قرار دیا جائے۔ اس سے ناظرین کو تصویر دیکھنے کا لطف بھی آئے گا اور کیمرے کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہونے میں مدد ملے گی۔
جن ناظرین کو اس حد تک معلومات حاصل کرنے کا شوق ہو وہ تصویر کھول کر اس کے ایگزف ڈیٹا کو دیکھ سکتے ہیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اور آبجیکٹ کا تعارف؟
بریل سسٹم کے ذریعے تصاویر دیکھ رہے ہیں کیا؟ ;)
بھئی نظر آ رہا ہے آبجیکٹ۔۔۔
یہ پھول ہے
یہ بھنڈی ہے
یہ ٹماٹر ہے
اور جنہیں یہ نہ معلوم ہو کہ یہ چھلے ہوئے مٹر کی تصویر ہے وہ کیا مریخ سے آئے ہیں بھائی؟ :laughing:
 
Top